Urdu news

Friday, 12 October 2018

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ میں شامل

لاہور: محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق، بھائی سلمان رفیق اور قیصر امین بٹ کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور قیصر امین بٹ کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن نے تینوں رہنماؤں کے نام اور پاسپورٹس نیب لاہور کی درخواست پر بلیک لسٹ میں ڈالے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

خواجہ برادران کے پاسپورٹس بلیک لسٹ میں ڈالنے کی درخواست ڈی جی نیب لاہور نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کو کی تھی۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست بھی پہلے سے کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پیرا گون اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ رفیق کو متعدد مرتبہ طلب کیا جاچکا ہے جب کہ اسی کیس میں دونوں کو نیب لاہور نے 16 اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔

The post خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NE3hSt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...