Urdu news

Friday, 12 October 2018

خیبرپختون خوا میں عوامی نیشنل پارٹی كے مہنگائی كیخلاف احتجاجی مظاہرے

پشاور: خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں پشاور، نوشہرہ،  صوابی، جمرود، الپوری، چكدرہ، ٹانک، دیربالا اور سخاكوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی كے سیكریٹری جنرل میاں افتخارحسین نے كہا ہے كہ ملک میں مہنگائی كے خلاف پارٹی قائدین كی ہدایت پر تمام اضلاع میں احتجاج كررہے ہیں کیوں کہ مہنگائی كا جن بوتل میں بند كرنے والی موجودہ حكومت نے ہراشیاء خورد و نوش كوغریب عوام كی دسترس سے باہركردیا ہے۔

میاں افتخارحسین نے كہا ہے كہ موجودہ وزیراعظم نے ملک كو تباہی كے دہانے پر پہنچادیا ہے، پاكستان كی معیشت كا گراف افغانستان سے بھی نیچے گرگیا ہے، سعودی عرب، چین اور دیگر ممالک پاكستان كو قرض دینے كیلئے تیارنہیں لہذا حكومت ٹیكسوں اور مصنوعی مہنگائی میں اضافے كو فوری واپس لے۔

مظاہرین نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا، تبدیلی کا سونامی لانے والے مہنگائی کا سونامی لے آئے ہیں۔

The post خیبرپختون خوا میں عوامی نیشنل پارٹی كے مہنگائی كیخلاف احتجاجی مظاہرے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CH58F9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...