Urdu news

Monday, 1 October 2018

پاک، بھارت ہاکی مقابلے کو شائقین کے لیے سب سے بڑا میلہ قرار

 لاہور:  ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاک، بھارت مقابلوں کو سب سے بڑا شائقین میلہ قرار دے دیا. 

اے ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد کئے گئے ایشیا کپ کے پاک بھارت مقابلے میں ایف آئی ایچ کے کسی بھی ایونٹ سے زیادہ تماشائی موجود تھے۔ اس مقابلے میں پرستاروں کا ریو اولمپکس ہاکی مقابلوں سے بھی زیادہ جوش و خروش تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آخری بار انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ایشین گیمز کے دوران آمنے سامنے ہوئی ہوئی تھیں، اس میچ میں بلیو شرٹس نے گرین شرٹس کو 2-1 سے زیر کر کے کانسی کے تمغے سے بھی محروم کر دیا تھا۔ روایتی حریف اب ایک بار پھر 18 اکتوبر سے اومان میں ہونے والی ایشین چیمپئن ٹرافی کے دوران آمنے سامنے ہوں گے، یہ مقابلہ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ ایشین چیمپئن ٹرافی کے لئے سلطان قابوس سپورٹس کمپلیکس میں نشستوں کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے، اب شائقین پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

The post پاک، بھارت ہاکی مقابلے کو شائقین کے لیے سب سے بڑا میلہ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DFrRCG

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...