Urdu news

Friday, 30 November 2018

لاہور کے سروسزاسپتال میں خاتون کے زیادتی الزامات پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا دھرنا

 لاہور: سروسزاسپتال میں مریضہ کی طرف سے دوران آپریشن زیادتی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے جیل روڈ پر دھرنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورکے سروسزاسپتال میں خاتون کی جانب سے دوران آپریشن زیادتی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی کال پر سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے ریلی نکالی اور جیل روڈ پردھرنا دیا۔

پرنسپل اور ایم ایس نے بھی ینگ ڈاکٹرز کی نہ صرف حمایت کا اعلان کیا بلکہ مشترکہ  پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے برعکس پولیس نے ایف آئی آر درج کی جو بغیر ثبوت ڈاکٹرز کی بدنامی کا سبب بنی ہے، ایف آئی ار خارج کرکے ایس ایچ او اور الزام عائد کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔

بعد ازاں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کردیا گیا۔

The post لاہور کے سروسزاسپتال میں خاتون کے زیادتی الزامات پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا دھرنا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DU6M5T

روایتی جنگ کی تیاریاں نظرانداز نہیں کرسکتے، آرمی چیف

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد جاری ہونے کے باوجود روایتی جنگوں کی تیاریوں کو نظرانداز کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں فارمیشن کور کا دورہ کیا اور مشترکہ سرمائی تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا اور  تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کامیابی سے خاتمہ کرنے والی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے،  آپریشن ردالفساد کے جاری ہونے کے باوجودروایتی جنگوں کی تیاریوں سےغافل نہیں رہ سکتے۔

The post روایتی جنگ کی تیاریاں نظرانداز نہیں کرسکتے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zvzrLx

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zvzrLx

آسٹریلیا کا 1400 کلو گرام وزنی اور 6 فٹ اونچا دنیا کا انوکھا بیل

سڈنی: آسٹریلیا میں ایک ایسا انوکھا بیل موجود ہے جس کا وزن 1400 کلو گرام اور اونچائی 6 فٹ ہے جسے آسٹریلیا کا سب سے بڑا بیل قرار دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ منفرد بیل عام جانوروں کے مقابلے میں نہ صرف وزن میں زیادہ ہے بلکہ اپنی اونچائی کی وجہ سے منفرد نظر آتا ہے، 1400 کلو گرام وزنی اور 6 فٹ بلند بیل کا نام ’نکرز‘ ہے جسے آسٹریلیا کا سب سے بڑا بیل مانا جارہا ہے۔

بیل کے مالک جیف پیئرسن نے گزشتہ ماہ اس کی نیلامی کی کوشش بھی کی تھی تاہم گوشت فروشوں نے اسے خریدنے سے انکار کردیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ بیل اپنے وزن اور اونچائی کے باعث بہت طاقتور ہے اور وہ اسے قابو نہیں کرسکتے۔

گوشت فروشوں کے انکار کے بعد اب یہ بیل پرتھ سے 136 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر میالپ میں واقع مویشیوں کے باڑے میں رہتا ہے جہاں وہ دیگر مویشیوں کے ساتھ چارہ کھاتے ہوئے اوپر سے جھانکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

knikerz

نکرز ’ہولسٹین فریژن‘ نسل کا بیل ہے لیکن یہ اپنی ہی نسل کے عام جانوروں سے بہت بڑا ہے۔ امریکا میں قائم ہولسٹین ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نسل کے بیلوں کے پیداواری ریکارڈز کہتے ہیں کہ ایک اوسط ہولسٹین گائے کندھوں تک 4 فٹ 10 انچ اونچی ہوتی ہے اور اس کا وزن 1500 پاؤنڈ ہوتا ہے۔

ہولسٹین ایسوسی ایشن کے مطابق بیل عام طور پر 15 ماہ کی عمر میں ذبح کیے جاتے ہیں جب ان کا وزن 1300 سے 1400 پاؤنڈ کے درمیان ہوتا ہے، ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ اس نسل کے بیل 7 سال سے زیادہ عمر پائیں۔

The post آسٹریلیا کا 1400 کلو گرام وزنی اور 6 فٹ اونچا دنیا کا انوکھا بیل appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Paua12

پریٹی زنٹا نے فلموں سے متعلق سلمان خان کی سوچ کو بہترین قرار دیدیا

 ممبئی: بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سوچ پرانی لیکن بہترین ہے اور وہ ہمیشہ خیال رکھتے ہیں کہ ایسی فلم بنے جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی جاسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریٹی زنٹا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ میرے فنی کیریئر کی چیلنج سے بھرپور فلم تھی جس میں مجھے مدھوبالا کا کردار نبھانا پڑا تھا۔ فلم کی مشکلات کی کئی وجوہات تھیں لیکن ایک وجہ سلمان خان بھی تھے جوکہ اس فلم میں میرے سر پر مجازی سینسر بورڈ کے سربراہ بنے ہوئے تھے جو ہمیشہ ہی اس بات کو باور کراتے تھے کہ فلم میں کسی قسم کے نامناسب ڈائیلاگ اور نازیبا کپڑے نہ ہوں۔

پریٹی زنٹا نے سلو میاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان پرانے انداز کی سوچ رکھتے ہیں لیکن بہتر انداز میں سوچتے ہیں وہ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ فلم میں سادگی ہو حتیٰ کہ نانی، دادی بھی بیٹھ کر فلم دیکھ سکیں، اسی طرح میری زندگی کہ بھی کچھ بنیادی قواعد اور قوانین ہیں جس کی بنا پر میں بہت سے ایسے کام نہیں کرسکتی جس سے میرے خاندان کو اور آنے والے بچوں کو شرمندہ ہونا پڑے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کام کے معاملے میں ہمیشہ دیانت دار رہی ہوں اگر مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آتا تھا تو میں صاف انکار کر دیتی تھی، انسان کی زندگی میں بہت سے مواقع آتے ہیں لیکن ہمیشہ اچھی ترجیحات کا انتخاب ہی کرنا چاہیے اور میری زندگی میں لفظ انکار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

The post پریٹی زنٹا نے فلموں سے متعلق سلمان خان کی سوچ کو بہترین قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FLucNs

آب و ہوا میں تبدیلی، صحت کی ہنگامی صورتحال کی وجہ ثابت ہوگی، عالمی ماہرین

ممتاز بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کلائمٹ چینج (آب و ہوا میں تبدیلی) سے بہت جلد عالمی سطح پر صحت کی ایمرجنسی نافذ ہوگی اور اس کی ایک جھلک ہم اس وقت بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بات صحت کے بین الاقوامی جریدے ’لینسٹ‘ میں شائع ایک رپورٹ میں دنیا کی 27 مختلف جامعات سے وابستہ 150 سے زائد ماہرین نے کہی۔ ان اداروں میں عالمی ادارہ برائے صحت اور عالمی بینک کے اسکالرز بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ایک جانب تو آبادیوں کو موسمیاتی سختیاں جھیلنا ہوں گی تو دوسری جانب تیزی سے پھیلنے والے امراض پیدا ہوں، پھر صاف پانی، غذائی خود کفالت اور صاف ہوا جیسے بڑے مسائل بھی جنم لیں گے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادونم گیبرائیسَس نے کہا ہے کہ یہ تحقیقات بالکل واضح ہیں اور اس سے بڑھ کر کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔ لینسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نک واٹ نے کہا کہ یہ تبدیلیاں 2050ء کے لیے نہیں بلکہ آج رونما ہورہی ہیں۔ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے کہا تھا کہ سیارہ زمین کو دوبارہ صحت مند بنانے کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیسوں کا اخراج مجوزہ مقدار سے تین گنا کم کرنا ہوگا۔

سروے میں 500 سے زائد بڑے شہروں کے ذمے داروں سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کلائمٹ چینج سے شہروں کا نظام تباہ ہونے کا اندیشہ ہے اور ہسپتال بھی اس سے شدید متاثر ہوں گے جس سے صحت کے مسائل مزید گھمبیر ہوسکتے ہیں۔

یورپ میں حالیہ گرمی کی لہر سے بڑی آبادی متاثر ہوئی ہے اور صرف برطانیہ میں ہی گرمی سے سیکڑوں افراد قبل ازوقت لقمہ اجل بنے ہیں۔ چند برس قبل کراچی کی ہیٹ ویو میں ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے اور کچھ ایسا ہی منظر بھارت میں بھی دیکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدت پوری دنیا میں سر اٹھا رہی ہے اور صرف یورپ کے اطراف میں 16 کروڑ سے زائد افراد براہِ راست اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ معمر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے یہ صورتحال بہت خطرناک ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی دماغی و نفسیاتی امراض کی شدت کو دوچند کرسکتی ہے۔

لینسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2017ء میں گرمی کی عالمی لہروں سے 135 ار ب گھنٹوں کے کام کا نقصان ہوا جس کی 80 فیصد تعداد کا تعلق زراعت سے تھا۔ اس کا بڑا اثر بھارتی کھیتی باڑی پر ہوا۔ اس بڑے نقصان کا اثر پوری معیشت پر ہوا اور ملکوں میں ایک طرح کی بحرانی کیفیت دیکھی گئی۔

اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں پانی اور مچھروں سے پھیلنے والے امراض میں ناقابلِ ادراک تبدیلیوں کی وجہ بنیں گی۔ مثلاً مچھر زیادہ شدت سے مرض پھیلائیں گے اور اس کا براہِ راست اثر صحت پر ہوگا لیکن عالمی صحت کے بجٹ کا صرف 5 فیصد ہی کلائمٹ چینج اور صحت کے لیے مخصوص ہے جو بہت کم ہے۔

The post آب و ہوا میں تبدیلی، صحت کی ہنگامی صورتحال کی وجہ ثابت ہوگی، عالمی ماہرین appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BIK6UF

بٹن بیٹری نگلنے پر بچے کو فوراً شہد پلانا جان بچانے میں معاون

فلاڈیلفیا: چھوٹے بچے ہر شے کو نگلنے کی کوشش کرتے ہیں اور بسا اوقات ان میں گھڑیوں کے سیل اور دیگر آلات میں استعمال ہونے والی بٹن بیٹریاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق خدانخواستہ اگر کوئی بچہ بٹن بیٹری پیٹ میں اتارلے تو اسے مضر اثرات سےبچانے کےلیے شہد انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

صرف امریکا میں ہی ہرسال 2500 ایسے واقعات ہوتے ہیں جن میں بچے بٹن بیٹریاں حلق سے نیچے اتارلیتے ہیں۔ اس سے شدید انفیکشن اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ اس ضمن میں سائنس دانوں نے مشورہ دیا ہے کہ بچے کو فوری طور پر شہد کھلانا چاہیے۔

فلاڈیلفیا میں بچوں میں سانس کی نالی کے امراض اور حلق و معدے کے ماہر ڈاکٹر ایان جیکب کہتے ہیں کہ چھوٹے بچے بٹن بیٹریاں ٹافی سمجھ کر کھاجاتے ہیں اور اس کے بعد اگلے دو گھنٹے بہت اہم ہوتے ہیں جس میں انہیں ہسپتال پہنچانا ضروری ہوتا ہے۔

ڈاکٹر جیکب نے خنزیر سمیت بعض دیگر جانوروں پر اس کے تجربات کئے ہیں اور اس کی تفصیلات ’دی لیرنگواسکوپ‘ نامی جرنل میں شائع کرائی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بٹن بیٹری نگلنے کے بعد مشکل سے چند بچے ہی زندہ رہ پاتے ہیں اور اکثر سانس رکنے سے اس وقت مرتے ہیں جب بیٹری حلق میں اٹک جاتی ہے یا پھر بیٹری کے کیمیکل سے دماغ شدید متاثر ہوتا ہے اور ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

جانوروں پرتحقیق کے بعد ماہرین نے بتایا کہ حلق کی رطوبت اور تھوک مل کر جب بیٹری سے تعامل کرتے ہیں تو اطراف کی بافتیں اور ایسوفیگس (غذائی نالی) کی دیواریں شدید متاثر ہوتی ہیں۔ اس ضمن میں شہد پینے سے ان دونوں کے درمیان ایک رکاوٹ حائل ہوجاتی ہے اور یہ نقصان کم ہوجاتا ہے۔

اس تحقیق کے بعد امریکا کے ہسپتالوں میں کئی ڈاکٹروں نے بٹن بیٹری نگلنے کی صورت میں شہد کو لازمی کردیا ہے اور عوامی مہم شروع کردی ہے۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بٹن بیٹری نگلنے کی صورت میں بچے کو وقفے وقفے سے شہد پلایا جائے تاکہ بیٹری اور جسم کے اندر کے درمیان ایک رکاوٹ قائم رہے اور ہسپتال لے جانے کے بعد ڈاکٹر سکلرافیٹ پلائیں اور اس کے بعد بیٹری باہر نکالنے کی کوشش کریں۔

The post بٹن بیٹری نگلنے پر بچے کو فوراً شہد پلانا جان بچانے میں معاون appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sn9C7p

سی این این نے اسرائیل پر تنقید کرنے والے لکھاری سے معاہدہ منسوخ کردیا

 واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) نے اسرائیل  پر تنقید کرنے کی پاداش میں ادارے کے لیے لکھنے والے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل سے معاہدہ ختم کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹیمپل یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا،  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی  سے متعلق انٹرنیشنل ڈے پر اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے لیمونٹ ہل اسرائیل کو نسل کش اور متشدد ریاست قرار دیا تھا۔

ہل کا کہنا تھا کہ فلسطین کو سمندر سے لے کر دریا تک آزاد ہونا چاہیے اورہر ایک کے لیے جمہوری سیکولر ریاست ہونی چاہیے تاہم اسرائیل نسل کشی اور مظالم ڈھا کر’ ایک ریاستی حل‘ کا چیمپئن بننا چاہتا ہے۔

یہ پڑھیں: ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز اور سی این این کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا

پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بولنے پر مختلف گروہوں اور انسداد ہتک عزت لیگ (اے ڈی ایل) کی جانب سے  شکایات پر سی این این نے ادارے کے لیے لکھنے  والے  پروفیسر ہل سے تعلقات منقطع کرلیے۔

اس حوالے سے سی این این کے ترجمان نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے پروفیسر ہل سے معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اب ادارہ ان سے مزید رابطہ نہیں رکھے گا۔

The post سی این این نے اسرائیل پر تنقید کرنے والے لکھاری سے معاہدہ منسوخ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zBCtOx

لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا تو اسے پورا ملک دے دیا گیا، بلاول بھٹو

سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ایسا لاڈلا ہےجوچوری کرتاہے اور سینہ زوری بھی کرتاہے یہ وہ لاڈلا ہے جس نے کھیلنے کو چاند مانگا اور اس کو ملک دے دیا گیا۔

سکھر میں پیپلزپارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت کا گراف اتنی تیزی سے نیچے آیا کہ  100 دنوں میں لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا، عمران خان نے 100 دنوں میں یوٹرن لینے کے سوا کچھ نہیں کیا،  عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتساب کے نام پر انتقام کا بازار گرم کیا، احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو بدنام کیا گیا اور خیبرپختونخوا میں  احتساب کمیشن  ختم کردیا، اس حکومت نے مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو وزیر بنا دیا اور ایک اور نااہل سزا یافتہ شخص وزیراعظم کے اختیارات استعمال کررہا ہے جس نے لوگوں کو لوٹا اور زمینیں چھینیں اسے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف نے اداروں کو غیر سیاسی کرنے کی بات کی لیکن گائے کے مقدمے میں آئی جی اسلام آباد کو گھر بھیج دیا جب  آ پ سیاسی مداخلت میں مصروف تھےاس وقت ایس پی شہید طاہر داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کرلیا گیا اور ان کی مسخ شدہ لاش افغانستان سے ملی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے بنانے کے معاملے پر بھی یوٹرن لیا،100دنوں میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے  لیے کچھ نہیں کیاگیا، صوبے کا وعدہ جھوٹ نکلا تاہم پیپلزپارٹی  اس خواب کی تعبیر تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو ون یونٹ بنانا چاہتے ہیں، پہلے بھی ون یونٹ سے ملک کو نقصان ہوا اور اب  پھر وفاق  اور  اٹھارویں ترمیم پر حملہ  کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر فیڈریشن اور اٹھارویں ترمیم کو ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو  اسے ناکام بنادیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے لاپتہ افراد کی بازیابی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے اب تک کتنے بلوچ بھائیوں کو بازیاب کرایاگیا  ،اختر مینگل کے چھ نکات کا کیا ہوا جب اخترمینگل جانتے ہیں کہ عمران خان لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے یوٹرن لیں گے تو وہ اب تک اس حکومت کے اتحادی کیوں ہیں؟

کراچی کے موجودہ حالات پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کہاں گیا کراچی پیکیج، کہاں گیا کراچی کاپانی ؟ تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا پھر بھی کراچی میں پتنگ اور بلا بھائی بھائی ہیں۔

The post لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا تو اسے پورا ملک دے دیا گیا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RoovGI

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RoovGI

شرح سود 8.5 سے بڑھا کر 10 فیصد کردی گئی، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 10 فیصد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا جارہا ہے شرح سود 8.5 سے بڑھا کر 10 فیصد کردی گئی ہے جو آئندہ دو ماہ تک رہے گی اور اس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ادائيگيوں سے نمٹنےکے لئےشرح سود بڑھائی گئی ہے، اور یہ شرح  5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی کی شرح ميں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی کی بڑھتی رفتارکو روکنےکی ضرورت ہے،  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے، معيشت ميں استحکام کے لئے مزيد کوششيں درکار ہيں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی معاشی حالات سے نمٹنا پاکستان کے لیے چیلنج ہے، روپےکی قدرميں کمی طلب ورسد کو ظاہرکر رہا ہے، مالياتی پاليسی کومزيد فعال بنانا ہوگا۔

The post شرح سود 8.5 سے بڑھا کر 10 فیصد کردی گئی، اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zyB4br

بلوچستان کی زمینی سرحدوں کا دو ملکوں سے ملنا بڑا چیلنج ہے، آئی جی پولیس بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان کی زمینی سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں جو کہ دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان پولیس کے لئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

بلوچستان کانسٹیبلری کے 88 ویں  بیج کے 313 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے  کہا کہ صوبے میں  امن و امان کے کئی چیلنجز درپیش ہیں، ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی اغواء برائے تاوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کے اہلکاروں  پر دہشت گرد حملے ہمارے لئے لمحہ فکریہ تھے جن پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

آئی جی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کی زمینی سرحدیں  ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں ہمیں بیرونی خطرات کا بھی سامنا ہے جو کہ دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان پولیس کے لئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے تاہم یہ امر باعث اطمینان ہے کہ بلوچستان پولیس ان چیلنجز سے مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

محسن حسن بٹ نے کہا موجودہ حالات میں پولیس جوان مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے تک لانے کے فعال کردار ادا کررہی ہے۔ بلوچستان پولیس کی قربانیاں  کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پولیس کی جدید خطوط پر تربیت اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا کہ ہم حکومت بلوچستان کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں  نے ناگزیر حالات کے باوجود بلوچستان پولیس کو فنڈز فراہم کئے اور سدرن کمانڈ کے بھی شکر گزار ہیں  جنہوں نے پولیس کے جوانوں کو خصوصی تربیت فراہم کی۔

The post بلوچستان کی زمینی سرحدوں کا دو ملکوں سے ملنا بڑا چیلنج ہے، آئی جی پولیس بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QnEKXl

پاکستان کی سوچ مثبت ہے لیکن بھارت اپنی سوچ نہیں بدل رہا، عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دو ایٹمی قوتوں کی حامل ریاستیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، پاکستان کی سوچ مثبت ہے بھارت کو بھی اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، پہلےہی دن کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دوقدم بڑھائیں گے، پاکستان ،بھارت کے درمیان مسائل عوام میں نہیں حکومتوں میں ہیں، کرتار پور راہداری کھلنے سے سکھ برادری خوش ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی

عمران کا کہنا تھا کہ فرانس اور جرمنی میں تجارت کھلنے سے وہاں کےعوام کی زندگی بہتر ہوئی، یورپی یونین میں شامل ہونے کے بعد ان تمام ممالک میں معیارِ زندگی بلند ہوا، برصغیر میں بھی اس طرح سے عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جاسکتا ہے۔ میرا ایمان ہے دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل کیا جا سکتا ہے، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان حل طلب تنازع ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ہم کوشش کرتے رہیں گے کہ مذاکرات سے مسائل حل کریں، دو ایٹمی قوتوں کی حامل ریاستیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، پاکستان کی سوچ مثبت ہے بھارت کو بھی اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا، امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے،  امریکا کا الزام تھا کہ افغانستان میں جنگ اس لیے نہیں جیت سکے کہ پاکستان سےعسکریت پسند آتےہیں،  ہم اس الزام کو مسترد کرتے ہیں اور پاک افغان سرحد پر باڑ لگارہے ہیں تاکہ آئندہ کوئی جواز پیدا نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے مفاد میں بھی نہیں ہے کہ کسی ملک کے خلاف ہماری سرزمین استعمال ہو، اب ہم پاکستان میں کسی مسلح گروہ کو آپریٹ نہیں کرنے دیں گے، خطےمیں کسی بھی قسم کی دہشت گردی پاکستان کےمفاد میں نہیں۔

The post پاکستان کی سوچ مثبت ہے لیکن بھارت اپنی سوچ نہیں بدل رہا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Rurz4h

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QnEKXl

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Rurz4h

صوبے اپنی کمپنیاں بنا کر تیل اور گیس تلاش کریں گے، وزیرپیٹرولیم

 اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کو ایک ایک بلاک تیل و گیس کی تلاش کے لیے دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہم نے گیس کی قیمت بڑھائی ہیں کیونکہ کمپنیاں خسارے میں تھیں، صنعت، سی این جی اور تندور کےلئے بھی قیمت بڑھائی گئی تاہم تندوروں کےلئے گیس کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد لوگوں کےلئے قیمت کم بڑھی ہے صرف امیروں کے لئے قیمت بڑھائی گئی ہے، ایل پی جی سلنڈر کا اوگرا ریٹ 1600 روپے تھا اور اب 1338 روپے ہے، صنعتی سیکڑ میں زیرو ریٹیڈ ایکپسورٹرز کو مراعاتیں دی ہیں، بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے اور بیمار صنعتوں کو چلانے کےلئے 25 ارب کی اعانت دے رہے ہیں، یہ پیکج 30 جون 2019 تک ہے۔

وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ گیس چوری کی روک تھام کےلئے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی ساتھ ملایا ہے، پنجاب میں گیس لوڈ مینجمنٹ کرنے کےلئے نیا میکنزم بنایا ہے جس کے تحت عوام پر اضافی کوئی بوجھ نہیں پڑے گا، سردیوں میں گھریلوصارفین کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 20 ارب روپے کی سبسڈی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کےلئے بھی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، چالیس بلاکس کو تیل و گیس کی تلاش کےلئے رکھا گیا ہے، صوبوں کو ایک ایک بلاک بغیربڈنگ کے لئے دینے کا فیصلہ کیا ہے، لکی بلاک خیبرپختونخوا حکومت کو دیا ہے اور باقی صوبوں کو بھی ایک ایک بلاک تیل و گیس کی تلاش کے لیے دیں گے، صوبے اپنی کمپنی بنا کر تیل اور گیس تلاش کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کے ماتحت 14 کمپنیاں ہیں، بورڈ آف ڈائریکڑ کمپنیوں کو ایس ای سی پی کے تحت چلاتے ہیں، ہم نے چھ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ازسر نو تشکیل دیا ہے، تمام کمپنیوں کے بی او ڈیز اچھی شہرت کے مالک لوگ ہوں گے اور وہ خود اپنا چئیرمین چنیں گے، وزارت پیٹرولیم کی ماتحت کمپنیوں میں تمام عمل شفاف ہوگا۔

The post صوبے اپنی کمپنیاں بنا کر تیل اور گیس تلاش کریں گے، وزیرپیٹرولیم appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KJxQGA

ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی جب کہ لوگ فکر نہ کریں روپے کی قدر میں جلد اضافہ ہوگا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بارپاکستان میں ایک پورا کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے لگے ہیں، اس جوائنٹ وینچرسے 45 ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی اور ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے پر صبح سے لوگوں کی کالز آرہی ہیں، سب کوکہتا ہوں پریشان نہ ہوں کیونکہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپیہ نیچے گیا ہے ، جیسے جیسے سرماریہ کاری اور ایکسپورٹ بڑھے گی تو ڈالر کی کمی پوری ہوجائے گی، ملک میں مزید ڈالرز آئیں گے اس لیے لوگ فکر نہ کریں، جلد  روپیہ مضبوط ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

عمران خان نے کہا کہ  اوورز سیز کے لیے رقوم بھیجنے کے عمل کو آسان کر دیا ہے، سمندر پار پاکستانی قانونی راستے سے رقوم بھیجیں تو مزید 10 ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں جب کہ ہم نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی راستوں سے رقوم کی منتقلی کو روکنا ہے ، سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کو روکیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے چین سے قرض کے بجائے ٹیکنالوجی ٹرانسفرکا مطالبہ کیا ہے، چین سے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی  ٹرانسفرچاہیے۔

The post ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QvBHMA

ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی جب کہ لوگ فکر نہ کریں روپے کی قدر میں جلد اضافہ ہوگا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بارپاکستان میں ایک پورا کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگے ہیں، اس جوائنٹ وینچرسے 45 ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گے اور ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے پر صبح سے لوگوں کی کالز آرہی ہیں، سب کوکہتا ہوں پریشان نہ ہوں کیونکہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپیہ نیچے گیا ہے ، جیسے جیسے سرماریہ کاری اور ایکسپورٹ بڑھے گی تو ڈالر کی کمی پوری ہوجائے گی، ملک میں مزید ڈالرز آئیں گے اس لیے لوگ فکر نہ کریں، جلد  روپیہ مضبوط ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

عمران خان نے کہا کہ  اوورز سیز کے لیے رقوم بھیجنے کے عمل کو آسان کر دیا ہے، سمندر پار پاکستانی قانونی راستے سے رقوم بھیجیں تو مزید 10 ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں جب کہ ہم نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی راستوں سے رقوم کی منتقلی کو روکنا ہے ، سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کو روکیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے چین سے قرض کے بجائے ٹیکنالوجی ٹرانسفرکا مطالبہ کیا ہے، چین سے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی  ٹرانسفرچاہیے۔

The post ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QvBHMA

عمران خان کے پاس نہ اہلیت ہے اور نہ ہی ان کو چیلنجز کا احساس ہے، مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 100 دن میں 100 جھوٹ بولے گئے اور آج روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر 600 ارب روپے قرض بڑھ گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت خود اپنی بدنامی کررہی ہے،  چوری ہورہی ہے ہم روک نہیں سکتے، کرپشن ، منی لانڈرنگ روکنے کا مفتاح اسماعیل کے معاشی اصلاحات ہی واحد طریقہ تھا، معیشت بہتر نہیں ہوگی تو روزگار کیسے بڑھے گا، جب تک لوگ ٹیکس نہیں دیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کن لوگوں نے پیسا باہر رکھا ہے ،حکومت کیوں کارروائی نہیں کررہی، ٹیکس نہ دینے والوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی، 50 لاکھ گھر کیلیے کم سے کم 5 کھرب روپے درکار ہیں، اس پرکوئی بات نہیں کی گئی، ایک کروڑ نوکریاں کیسے پیدا ہوں گی کوئی بات نہیں کی گئی۔

شاہد خاقان نے کہا کہ عمران خان کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں، ہم سب سے  بڑے احتساب کے حامی ہیں میں نے کہا تھا مجھ سے اور میری کابینہ سے شروع کریں، آج بھی ملک کا اپوزیشن لیڈر جیل میں ہے جب کہ عمران خان، کابینہ احتساب کیلیے پیش ہوں، ان کے وزیر گرفتار نہ ہوں تو میں ذمہ دارہوں گا۔

دوسری جانب احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان آپ نے کہا تھا کہ 90 دن میں ملک سے کرپشن ختم کردوں گا لیکن 100 دن میں خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو رول بیک کردیا گیا، یہ جھوٹ ، دھوکا ہے جو قوم کے ساتھ کیا جارہا ہے،  آج کا جاری وائٹ پیپر ثابت کرے گا، عمران خان کے پاس نہ اہلیت ہے، نہ انکو چیلنجز کا احساس ہے۔

The post عمران خان کے پاس نہ اہلیت ہے اور نہ ہی ان کو چیلنجز کا احساس ہے، مسلم لیگ (ن) appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FQqB0N

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FQqB0N

افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف

کابل: اقوام متحدہ نے افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقات کے دوران افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں عام شہریوں کے مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق صوبہ ہلمند میں منگل کے دن امریکی فضائی حملے میں جو افراد مارے گئے ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ حالیہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ رواں ہفتے امریکی فضائی حملے 10 بچے اور 8 خواتین ہلاک ہوئیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کمپاؤنڈ سے ٹکراگیا تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Rr3uLu

بھارتی اداکارہ نے گلے میں پھنڈا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

چنائی: تمل فلموں کی نامور بھارتی اداکارہ ریامیکا نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ اداکارہ ریامیکا کی پھندالگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے تاہم لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈنوٹ نہیں ملا لہٰذا ابھی تک اداکارہ کی خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو خود کشی سےایک روز قبل  اس کے بوائے فرینڈ دنیش نے فون کیاتھا تاہم دوسرے روز جب دنیش نے دوبارہ فون کیا تو اداکارہ نے فون نہیں اٹھایا۔ باربار فون کرنے پر بھی جب ریامیکا کی جانب سے فون اٹینڈ نہیں کیاگیا تو دنیش اس کے گھر پہنچا اوروہاں موجود اس کے بھائی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

بعدازاں دونوں نے اداکارہ کے کمرے پر دستک دی لیکن جواب نہ ملنے پر جب کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے تو  دیکھا اداکارہ ریامیکا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ریامیکا نے متعدد تمل فلموں میں مرکزی کردار اداکیا تھا تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھی۔

The post بھارتی اداکارہ نے گلے میں پھنڈا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SjJJpm

سدھو کئی مذہبی متبرکات اور تحائف لے کر بھارت پہنچ گئے

 لاہور: سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان سے اپنے ساتھ کئی سوغاتیں اور متبرکات لیکر بھارت واپس گئے ہیں۔

مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جمعرات کے روز جب واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت لوٹے تو اپنے ساتھ یہاں سے کئی سوغاتیں اور متبرکات بھی لیکر گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور صاحب سے اس مقام کی مٹی ساتھ لیکر گئے ہیں جن کھیتوں میں گورونانک دیوجی ہل چلایا کرتے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرتارپور راہداری سے پاکستان اور بھارت میں امن آئے گا، نوجوت سدھو

نوجوت سنگھ سدھوکے مطابق وہ ابھی یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ یہ مٹی کہاں استعمال کریں گے، اس کے علاوہ دربارصاحب سے منسلک کھیتوں میں اگائے گئے گنے بھی نوجوت سنگھ سدھو ساتھ لیکرگئے، وہ یہ گنے اپنی اہلیہ کے لیے لیکر گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو نے دربارصاحب میں گورونانک دیوجی سے منسوب قبر اور سمادھی پر ڈالی جانے والی 3 چادریں بھی متبرک سمجھ کر ساتھ لے کرگئے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے تلے کی بنی ہوئی پشاوری چپلیں بھی لیں جو ان کے والد صاحب کو کافی پسند ہیں، نوجوت سنگھ سدھوپاکستان سے ایک حنوط شدہ تیتر بھی لیکر گئے ہیں، حنوط شدہ تیتر کا یہ تحفہ وہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن ریٹائرڈ امریندر سنگھ کے لیے لیکر گئے ہیں۔

The post سدھو کئی مذہبی متبرکات اور تحائف لے کر بھارت پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2E5Sq3g

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E5Sq3g

حکومت کے 100 دن: بلند بانگ دعووں کا پہلا امتحان

تبدیلی کے پہلے 100 دنوں میں پاکستان کتنا تبدیل ہوا؟ امید اور ناامیدی کے پنڈولم پر جھولتی عوام کی قسمت میں صرف دل فریب وعدے ہی ہیں یا ملک کی سمت درست کرنے کےلیے پہلی اینٹ رکھنے کی کوئی سنجیدہ کوشش بھی کی گئی؟ ان سوالوں کا جواب ڈھونڈنے کی سعی کرنا اور پھر اس سعی لاحاصل کو عوام کے سامنے پیش کرنا، پیشہ ورانہ مجبوری کا تقاضا ٹہرا۔ مگر ہائے افسوس کہ واچ ڈاگ کے دعوے پر پورا اترنے کی کوششوں اور تنقید برائے تنقید کے ’’بلٹ ان‘‘ فارمولے پر عمل کرنے کی ’’جزو لاینفک‘‘ مجبوریوں نے صحافی کو میڈیا مین بنا کر، اس سے تجزیئے کی صلاحیت چھین کر، ہاتھوں میں قلم کے بجائے فیصلے کا ہتھوڑا تھما دیا ہے۔

معاشی حالت انفرادی ہو یا ملکی، ہماری روزمرہ کی بیٹھکوں سے لے کر ٹی وی ٹاک شوز اور اخبارت کے مضامین تک میں اس کا ذکر لازم قرار پاتا ہے۔ مگر اس حقیقت کو شاید بہت کم لوگ سمجھتے ہیں کہ لمحہ موجود میں ہماری یا ملک کی جو معاشی حالت ہوگی اس کا تعلق صرف گزرے 100 دنوں سے ہی جوڑنا شاید مکمل سچ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ کسی بھی دیرپا شخصی کاروبار کے دوران اٹھائے گئے اقدمات کے معاشی نتائج اگر 100 دن میں حاصل کرنے کی خواہش رکھنا بے وقوفی ہے تو کاروبار حکومت کے دوران اٹھائے اقدامات کے معاشی نتائج 100 دنوں میں کیونکر حاصل کیے جاسکتے ہیں؟ معاشی ماہرین تو ایک طرف، معیشت سے مکمل آگہی نہ رکھنے والے بھی یہ بات جانتے ہیں کہ معاشی اشاریوں کا تقابل مہینوں کے بجائے برسوں سے کیا جانا ہی اقدامات کے حقیقی نتائج کو آشکار کرتا ہے۔

دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے جی ڈی پی، افراط زر، زرمبادلہ کے ذخائر، کرنسی کی قدر، ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات جیسے اقتصادی اشاریوں کا ذکر ماہانہ بنیادوں پر تو ضرور کیا جاتا ہے مگر ان کے درمیان تقابل صرف برسوں کے حساب سے ہی کیا جاتا ہے۔ اور حکومتوں کی معاشی کارکردگی کے نتائج بھی روززانہ یا ماہانہ بنیادوں نہیں بلکہ گزرے اور موجودہ مالی سال کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ اسے آسانی کےلیے یوں سمجھ لیجیے کہ گزشہ مالی سال میں جی ڈی پی، افراط زر کی شرح کچھ یوں تھی اور رواں برس کچھ یوں رہی۔ یا پھر گزشتہ مالی سال میں زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات اتنی تھیں اور رواں مالی برس میں اتنی بڑھ گئیں یا کم ہوگئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر صرف اور صرف وقتی معاشی اشاریوں کو لے کر، ان کی بنیاد پر، ایسے ایسے فیصلے پڑھنے اور سننے کو مل رہے ہیں کہ ’’حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں‘‘ اور یوں ٹی وی اسکرینوں سے لے کر اخبارات کے صفحات تک، روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر زور زبردستی نکالی اور پھیلائی بظاہر معاشی ناکامیوں کے شور میں سماجی کامیبایوں کی جھلک ڈھونڈنا گویا بھوسے کے ڈھیر میں سوئی ڈھونڈنے کے مترادف بنا دیا گیا ہے۔

اگرچہ یہ درست ہے کہ معیشت کی سمت درست کرنے کےلیے اٹھائے گئے اقدامات کے نتائج دنوں یا مہینوں نہیں برسوں میں برآمد ہوا کرتے ہیں، اور اس کےلیے موجودہ حکومت کو کم از کم ایک برس نہ دینا صریحاً زیادتی ہوگی۔ مگر کیا کریں، بڑے بڑے بول بولنے والے اپوزیشن لیڈر عمران خان، وزیراعظم بننے کے بعد اپنے ہی بلند بانگ دعووں کے بنائے پہاڑ کے اندر چھپ گئے ہیں۔ دوسری جانب یہ بھی غلط نہیں کہ ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے کئی نامور میڈیا مین، عمران خان کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر بظاہر ردعمل کی کیفیت کا شکار نظر آتے ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں صرف ملکی معیشت کے جلد باز فیصلے نما تجزیوں کو ہی مکمل تصویر کی صورت پیش کرنے کے عہد میں ہمیں وزیراعظم، کابینہ اور پارلیمنٹ کی کارکردگی سے لے کر گڈ گورننس، داخلہ محاذ، خارجہ پالیسی اور سماجی شعبے کے میدانوں تک میں، تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز میں اٹھائے گئے اقدامات پر بھی ضرور نظر ڈالنا ہوگی۔

18 اگست 2018 کو عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ وزیراعظم بنتے ہی خارجہ پالیسی کے محاذ پر پہلا بڑا چیلنج گستاخانہ خاکے بنانے کے حوالے سے ڈچ پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والا مقابلہ تھا۔ حکومت نے اس مقابلے کے خلاف چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینٹ سے قرارداد منظور کروائی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی میں لے جانے کا اعلان کیا۔ حکومت کی محنت رنگ لائی اور ڈچ حکومت نے 30 اگست کو یہ مقابلہ منسوخ کر دیا۔ پوری دنیا کے تمام بڑے اخباروں میں یہ سرخی لگی کہ پاکستانی حکومت کے احتجاج کی وجہ سے ڈچ پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق ہونے والا تصویری مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اپنی پہلی تقریر میں عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے اور تمام گورنر ہاؤسز کو عوام کےلیے کھولنے کا وعدہ کیا۔ وزیراعظم نے 1100 کینال اور 100 سے زائد کمروں پر مشتمل وزیراعظم ہاؤس کی بجائے 4 کنال اور 3 بیڈ روم پر مشتمل، اپنے ملٹری سیکٹری کے گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ 524 ملازمین میں سے صرف چند کے علاوہ تمام ملازمین کو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت کر کے مختلف سرکاری محکموں کے حوالے کر دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کم کرنے کےلیے فالتو گاڑیوں اور شوق سے پالی بھینسوں کی نیلامی کے فیصلے بظاہر نمائشی مگر اصولی ہی گردانے جائیں گے۔

حکومت نے کسانوں، اسکول، مساجد اور اسپتالوں کےلیے بجلی کے ریٹ پچاس فیصد کم کر دیے۔ یہ فیصلہ زرعی ملک کی معیشت اور سماجی شعبے کی خدمات کوسہارا دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس سستے داموں دینے کا فیصلہ کیا گیا، یوں برسوں سے بند پڑی ٹیکسٹائل ملیں دوبارہ چلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

حکومت کی جانب سے تمام وزیروں اور مشیروں کو فرسٹ کلاس میں سفر کرنے پر اور ان کے بیرون ملک علاج کرانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نئے پاکستان میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی غیر ملکی دورے پر جاتے ہوئے اپنے ملکی ائیرپورٹ پر بغیر پروٹوکول امیگریشن کرواتے ہوئے اپنے بیگ کی اسکریننگ خود کرواتے اور عام پرواز پر سفر کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں خطاب کرنے گئے تو وزیروں، بیوروکریٹس اور صحافیوں کی فوج ظفر موج ان کے ساتھ نہیں گئی۔ وزیر خارجہ، امریکہ میں مقامی ٹرین میں سفر کرتے نظر آئے۔ حکومت نے میرٹ پر کیرئر ڈپلومیٹ مقرر کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

ملک کے داخلہ محاذ پر، آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد دینی جماعتوں کا ملک گیر احتجاج سمجھداری سے صرف چار دنوں میں ختم کیا گیا۔ ایک سال قبل گزشتہ حکومت میں دیا گیا دھرناحکومت سے سنبھالا نہیں گیا تھا۔ وہ دھرنا بیس دن تک جاری رہا۔ جو وفاقی وزیر کی رخصتی، ناکام پولیس آپریشن اور فوج کی ضمانت کے بعد ختم ہوا تھا۔

کہاوت ہے کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں مگر ہمسائے نہیں۔ خارجہ پالیسی کے محاذ پر اسی اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کو برابری کی سطح پر جواب دیا گیا اور کرتار پور بارڈر کھولنے کے مشکل مگر بہادرانہ فیصلے سے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا گیا۔ ان دونوں اقدامات کو پاکستان کے اندر اور باہر پسندیدگی اور حیرت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

بڑے شہروں میں حیرت انگیز طور پر ٹریفک کے نظام میں نظم و ضبط نظر آرہا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لازمی پہن رہے ہیں۔ گاڑیوں کے مکمل کاغذات و لائسنس اپنے پاس رکھ رہے ہیں۔ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کا چالان کیا جارہا ہے۔ عام عوام کے ساتھ، اثرورسوخ رکھنے والے لوگوں کا بھی چالان کاٹا جارہا ہے۔ ٹریفک پولیس کی سختیوں کے خلاف لاہور اور دیگر شہروں کی عوام نے احتجاج تو کیا ہے لیکن اب دباؤ کے باعث قوانین پر عمل کرتے نظر آرہے ہیں۔

ملک بھر میں لینڈ مافیا کے بارے میں یہ خیال مستحکم ہوچکا تھا کہ ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔ وجہ یہ بتائی جاتی رہی کہ ان کے ہاتھ بہت لمبے اور مضبوط ہیں۔ ان لمبے اور مضبوط ہاتھوں کے پیچھے سیاسی عناصر بھی ملوث رہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی سو دنوں میں لاتعداد ایسے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ جہاں نہ صرف اربوں روپے کی تجاوزات کو مسمار کیا گیا، وہیں لینڈ مافیا سے زمینوں پر قبضے بھی چھڑوائے گئے۔ یہ کاروائیاں بلا امتیاز ہورہی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ کہیں گندم کے ساتھ گھن بھی پِس گیا ہو، لیکن مجموعی طور پر اس عمل کو سراہنا چاہیے۔

ابھی زیادہ دور کی بات نہیں کہ جب پاکستان میں وزیراعظم کی کابینہ کے اجلاس کےلیے لوگ مہیںوں ترسا کرتے تھے۔ کیا یہ تبدیلی نہیں کہ معاشی، سیاسی، داخلی، خارجہ امور پر غور اور بات چیت کےلیے ایک تواتر کے ساتھ کابینہ کے 14 اجلاس کیے گئے۔ ریکارڈ کی درستگی کےلیے بتانا ضروری ہے کہ گزشتہ تجربہ کار حکومت کے پہلے 100 دنوں میں وفاقی کابینہ بھی تشکیل نہ پاسکی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اپنے وزیروں پر چیک رکھنے کا ایک اصول بھی وضع کیا ہے۔ حکم دیا گیا ہے کہ وہ سال میں صرف تین بار غیر ملکی دورے کرسکیں گے، اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔ سینیٹ اور اسمبلی سیشنز کے دوران کوئی وزیر غیر ملکی دورہ نہیں کرے گا اور پارلیمانی اجلاسوں کے دوران اسلام آباد میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ وفاقی وزیروں اور بیورو کریٹس پر پابندی عائد کی جا چکی ہے کہ وہ اپنا علاج اپنے ملک میں ہی کرائیں گے، بیرون ملک نہیں کراسکیں گے۔

عوامی شکایات کے ازالے کےلیے پاکستان سٹیزن پورٹل قائم کیا گیا ہے جہاں کچھ ہی وقت میں لاکھوں شکایات درج کروائی گئیں۔ ان شکایات پر کارروائی کا عمل بھی جاری ہے۔ یقیناً یہ کوششیں دکھوں کے مارے عوام کےلیے ریلیف ملنے کی امید کی پہلی کرن ثابت ہوسکتی ہے۔

سماجی انصاف اور قانون کے شعبے میں وومن ایکشن پلان پر ایک بھرپور کام ہوا ہے۔ وراثت کے حوالے سے طریقہ کار کو تبدیل کرکے اب نادرا سے تصدیق کروائی جائے گی۔ اس معاملے پر 7 سے 8 برس لگتے ہیں، اب یہ عمل 15 سے 30 دنوں میں مکمل کرنے پر کام ہورہا ہے۔ قانونی معاونت سے متعلق بل 10 برسوں سے زیر التوا تھا جس پر کام کیا گیا ہے۔ لیگل جسٹس اتھارٹی قائم کی جارہی ہے جو پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو قانونی معاونت دیگی۔ ایک اچھے پینل سے وکیل دیا جائے گا اور اگر کسی کا جرمانہ یا ضمانت کی رقم ہے تو اس کو کس طرح ریلیف دیا جائے یہ بھی اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

موجودہ حکومت کے پہلے 100 دنوں میں قومی اسمبلی کے 5 اجلاس ہوئے، یہ اجلاس 24 دن جاری رہے۔ اسمبلی قواعد کی روشنی میں سال کے 365 دنوں میں قومی اسمبلی کےلیے 130 دن کارروائی چلانا ضروری ہے۔ اس شرح کو دیکھتے ہوئے یہ بھی ایک قابل ذکر کارکردگی ہے۔ وزیراعظم عمران خان 24 مِں سے صرف 7 دن ایوان میں آئے۔ اسمبلی میں ان کی 29 فیصد حاضری یقیناً کم ہے اور اس کمی کا کوئی جواز نہیں۔ تاہم یہ حاضری ماضی میں ان کی ایوان میں 5 فیصد حاضری کے مقابلے میں بہتر ہے۔ واضح رہے کہ سابقہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں نواز شریف کی حاضری 10 فیصد جبکہ شاہد خاقان عباسی کی حاضری 19 فیصد رہی تھی۔

قائد ایوان کے انتخاب کے 30 دن بعد تک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا قیام اسمبلی کے قواعد کی رو سے ضروری ہے۔ مگر کیا کریں کہ اس پر، اس مرتبہ تو کیا، گزشتہ تین جمہوری حکومتوں میں بھی کم ہی عمل ہوا ہے۔ پچھلی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں بھی بدقسمتی سے کوئی قائمہ کمیٹی قائم نہ ہوسکی تھی۔ قومی اسمبلی میں اگر بڑی مشکل سے سادہ اکثریت پوری کرنے والی تحریک انصاف پہلے 100 دنوں میں کسی قانون سازی کا پہاڑ نہ چڑھ سکی تو دو تہائی اکثریت رکھنے والی نواز لیگ، پیپلز پارٹی جیسی فرینڈلی اپوزیشن کے ساتھ کے باوجود کوئی قانون سازی نہ کرسکی تھی۔

احتساب کی بات کی جائے تو تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے نام پر انفاق نہ ہوسکنے کے باعث یہ عہدہ تا حال خالی ہے۔ مگر کیا کریں کہ گزشتہ دور حکومت کے پہلے 100 دنوں میں نہ صرف یہی حال تھا، بلکہ پہلے 100 دن اور اس کے بعد بھی نیب کے چیئرمین کی تعیناتی بھی نہ ہوسکی تھی۔

ان تمام تر حقائق کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ گزشتہ حکومتوں میں جو نہ ہوسکا تھا وہ اس بار بھی نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کے بلند و بالا دعووں کے باعث ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں، بلکہ اپنے آپ ہی سے ہے۔ مغربی جمہوریت میں کسی بھی حکومت کے پہلے 100 دنوں کو اس کا ہنی مون پیریڈ گردانا جاتا ہے، مگر عمران خان کو یہ سہولت حاصل نہیں ہوسکتی۔ کیونکہ 100 دن کے ایجنڈے اور اس پر عمل درآمد کا دعویٰ خود عمران خان ہی کا تھا۔

گویا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں اور تو کچھ بدلا یا نہیں، ہاں ’’نیا نو دن پرانا سودن‘‘ کا محاورہ ’’نیا سودن پرانا نو دن‘‘ میں بدل گیا ہے۔ کیونکہ میں، آپ اور ہم سب پرانے پاکستان کو 9 دن میں بھلا کر نیا پاکستان 100 دن میں بنانا چاہتے ہیں۔ اور اس کی وجہ بھی خود عمران خان ہی ہیں، کیونکہ ’’مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نہیں مرسکدا۔‘‘

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post حکومت کے 100 دن: بلند بانگ دعووں کا پہلا امتحان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RuyRFa

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج تفصیل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تھا۔

The post حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KHjbLX

دبئی میں 220 مزید پاکستانیوں کی 656 جائیدادوں کا انکشاف

 اسلام آباد: قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے شہریوں کی بیرون ممالک میں مزید جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جس میں مزید 220 پاکستانیوں کی دبئی میں 656 جائیدادوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دبئی میں جائیدادیں بنانے والے پاکستانیوں کی تعداد اب ایک ہزار115 تک پہنچ گئی، اِن پاکستانیوں کی دبئی میں 2 ہزار29 جائیدادیں ہیں، 417 پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں جب کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سندھ بازی لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے 267 افراد نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں، پنجاب کے 117، کے پی کے 4، اسلام آباد کے 2 افراد نے دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں جب کہ بلوچستان کے کسی شہری نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انکوائری افسر کے سامنے 351 پاکستانیوں نے جائیدادیں ظاہرکیں اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 63 پاکستانیوں کی شناخت نہ ہوسکی اورغیرشناخت پاکستانیوں میں 9 کا تعلق پنجاب، 43 کا سندھ  اور 11 کا اسلام آباد سے ہے۔

The post دبئی میں 220 مزید پاکستانیوں کی 656 جائیدادوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q2mh3h

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q2mh3h

تربیلا سے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن گرفتار

ایف آئی اے نے تربیلا میں کارروائی کے دوران بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق تربیلا میں کارروائی کے دوران  ملزم وقار احمد کے گھر پر چھاپا مار کراسے گرفتار کیا گیا، وقار احمد بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن ہے جب کہ ملزم کے بارے میں معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے، ملزم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے جن میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں جب کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے میٹروول میں بھی کارروائی کے دوران اسی دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

The post تربیلا سے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zxFM9i

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zxFM9i

کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ سڑکوں پرنکل رہے ہیں کیوں کہ وہ خود دکھی ہیں لیکن بھارت میں بے وقوف سے بے وقوف لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ معاملہ پاکستان کی وجہ سے چل رہا ہے البتہ کشمیر میں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے تو درد ہمیں بھی محسوس ہوتا ہے، جب کشمیر سے تصاویر آتی ہیں تو افسوس ہوتا ہے، ہم کشمیر کو علاقے نہیں بلکہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور کشمیریوں سے ہمارا دل کا رشتہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، جذبات اور دل کے راستوں کو فوجیں فتح نہیں کرسکتی، گولیوں سے معاملہ حل کرنے کی کوشش میں جذبات مزید ابھریں گے، مودی نے وہاں پیکچ کا اعلان کیا لیکن آزادی پیسوں سے نہیں خریدی جاسکتی جب کہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خطے کا مفاد ہے کہ بھارت پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں، امن ہوگا تو سب کو فائدہ ہوگا لیکن پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی ہے اور کشیدگی کے باعث سارک کا اجلاس بھی متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ ہمارا اور آپ کا تعلق امن کا ہونا چاہیے۔

The post کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U0gZDq

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2U0gZDq

Thursday, 29 November 2018

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے امریکی حسینہ کو جیون ساتھی بنالیا

بہاولپور: پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کرکٹر مجیب الرحمان نے امریکی بلائنڈ لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنالیا۔

امریکی دوشیزہ بریٹنی مینٹگمری اور مجیب الرحمان کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی، بریٹنی نے مجیب الرحمان سے دوستی کے بعد دوسال پہلے اسلام قبول کیاتھا، دونوں کی فیس بک پر ہونے والی دوستی محبت میں بدلی بعد ازاں دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان بلائنڈ کونسل کے ترجمان کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے جزوی بلائنڈ مجیب الرحمان فاسٹ بولر ہیں اور بہاولپور بلائنڈ ٹیم کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ اس بار انہوں نے حریف بلے بازوں کے بجائے امریکی لڑکی کو اپنی محبت سے بولڈ کرکے نکاح کرلیا ہے۔

بریٹنی مینٹگمری بدھ کے روز پاکستان آئی تھیں اور نکاح کی رسم بہاولپور میں سادگی سے جمعرات کی شب انجام پائی۔ مجیب الرحمان جزوی جب کہ بریٹنی مینٹگمری مکمل طور پر بلائنڈ ہیں۔

The post قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے امریکی حسینہ کو جیون ساتھی بنالیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RqbXyn

وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، وزیراعلیٰ سندھ

گھوٹکی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے اور یہ یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔

گھوٹکی میں سابق صوبائی وزیر جام مہتاب کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھمراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو وہ برا مناتے ہیں، وفاقی حکومت میں برداشت کم ہے، یہ لوگ ابھی تک خود کو اپوزیشن میں سمجھ رہے ہیں۔

The post وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AzjiVk

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AzjiVk

کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے مطابق ہونا ہے۔ 

اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی قانون انڈیا کو کشمیریوں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان برٹش کشمیر گروپ کی رپورٹ کو سراہتا ہے،  برطانوی کشمیر گروپ کی رپورٹ نے کشمیر میں جاری مظالم کو سامنے لایا ، رپورٹس میں بھارتی مظالم کا تفصیل سے ذکر ہے جب کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی کشمیر میں مظالم کی تصدیق کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کم ووٹر ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ وہاں کے لوگ بھارت سے کتنا تنگ ہیں،  کسی ملک کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے لاکھوں لوگوں کو باہرنکلنے پر مجبور کرے تاہم ایسا صرف اس طرح ممکن ہے کہ کسی ملک کے لوگ خود احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہونا ہے اور پاکستان بھی سفارتکاری کے زریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے لیکن لگتا یہ ہے کہ انڈیا کو ابھی تک اپنی غلطیوں کا ادراک نہیں ہوا۔

The post کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zAuOQv

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zAuOQv

ڈپریشن کی دوائیں بھی بیکٹیریا میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھا رہی ہیں

برسبین: آسٹریلوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ ڈپریشن کے علاج میں عام استعمال ہونے والی دوائیں بھی جرثوموں میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھا کر انہیں غیرمعمولی طور پر مضبوط بنا رہی ہیں۔ اگرچہ ماضی میں ڈپریشن کی دواؤں (اینٹی ڈپریسینٹس) کے مختلف منفی اثرات سامنے آتے رہے ہیں مگر اِن کا تعلق انسان کی دماغی اور جسمانی صحت ہی سے تھا۔ لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب ان کا تعلق جرثوموں (بیکٹیریا) میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت سے بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

برسبین، آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوینزلینڈ میں ’’ایڈوانسڈ واٹر مینیجمنٹ سینٹر‘‘ سے وابستہ جیانہوا گوو اور ان کے ساتھیوں نے ’’ای کولائی‘‘ نامی جرثومے پر تحقیق کے دوران یہ تشویشناک دریافت کی ہے۔ کئی ماہ تک جاری رہنے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ ڈپریشن کی عام اور مقبول دواؤں میں شامل ایک اہم مرکب ’’فلوکسیٹائن‘‘ (fluoxetine) سے صرف تیس دن تک سامنا ہونے پر جرثوموں میں انتہائی مؤثر اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت میں 5 کروڑ گنا تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یقیناً یہ بہت خطرے کی بات ہے۔

البتہ، تجربہ گاہ کے ماحول میں یہ تحقیق صرف ای کولائی بیکٹیریا پر کی گئی ہے جبکہ ابھی اسے دیگر اقسام کے جرثوموں پر، خاص کر بیماریاں پھیلانے والے جراثیم پر آزمایا جانا باقی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ماہرین کی یہی ٹیم ہینڈ واش اور ٹوتھ پیسٹ کے ایک عام جزو ’’ٹرائی کلوسان‘‘ پر تحقیق کرکے ثابت کرچکی ہے کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے جراثیم میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھ جاتی ہے۔ البتہ، تازہ تحقیق کہیں زیادہ تشویشناک ہے کیونکہ اس سے ایک طرف تو یہ پتا چلتا ہے کہ فلوکسیٹائن کی حامل 11 فیصد دوائیں ہمارے جسم میں پہنچنے کے بعد بالکل بھی تبدیل نہیں ہوتیں تو دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جتنے لمبے عرصے تک جرثوموں کا سامنا فلوکسیٹائن سے رہے گا، جرثوموں میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت بھی اسی قدر بڑھتی جائے گی۔

اس تحقیق کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’اینوائرونمنٹ انٹرنیشنل‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

The post ڈپریشن کی دوائیں بھی بیکٹیریا میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھا رہی ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FPtxum

رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس، 2.0 کو کروڑوں کا دھچکا

ممبئی: بھارت میں فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم 2.0 کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لیک کرکے اپنی دھمکی پر عمل کردکھایا۔

گزشتہ ماہ غیر قانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے سپراسٹار رجنی کانت اوراکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کو آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ غیرقانونی ویب سائٹ کی انتظامیہ کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی عدالت نے  انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ’تمل روکرز‘ کو کسی کا خوف نہیں، عدالتی احکام کے باوجود اس نے اپنی دھمکی پر عمل کردکھایا اور فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی 2 ڈی ورژن میں لیک کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد 2.0 بھی ہیکرز کے نشانے پر

فلم آن لائن لیک ہونے پرآسکرایوارڈ یافتہ موسیقارریسول پوکوٹی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے رجنی کانت کے مداحوں کو فلم لیک کرنے والوں کو سبق سیکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب فلم لیک ہونے سے اس کا اثرفلم کے بزنس پر پڑے گا جس سے فلم کوکروڑوں کو دھچکا لگے گا۔

واضح رہے کہ تقریباً ساڑھے 5 سو کروڑکے بجٹ سے بننے والی فلم ’2.0‘ اب تک کی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے جو گزشتہ روز ریلیزکی گئی ہے۔ بھارتی تجزیہ نگار رامیش بالا کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز’ٹھگ آف ہندوستان‘کا ریکارڈ توڑتے ہوئے تقریباً 58 کروڑ کی کمائی کی ہے جب کہ عامر خان کی فلم نے 52 کروڑ کمائے تھے۔

The post رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس، 2.0 کو کروڑوں کا دھچکا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2re0SVJ

عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہےہیں، گورنر سندھ

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہےہیں اور ان سے زیادہ ایماندار وزیر اعظم پہلے نہیں آیا۔

کراچی میں آئیڈیاز 2018 نمائش کے آخری روز گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 نمائش پر پوری دنیا کی نگاہیں تھیں، یہ بہت بڑا ایونٹ تھا جو اچھے طریقے سے مکمل ہوا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان ہوچکا ہے، سکھر میں ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، یہ منصوبہ مرحلہ وار کراچی پہنچے گا، سندھ حکومت اور وفاق منصوبے میں ساتھ چلیں گے تو منصوبے جلد مکمل ہوں گے، سندھ حکومت کو کہہ رہے ہیں وفاق کے منصوبے مانیٹر کرلیں لیکن سندھ حکومت کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہے ہیں، ان سے زیادہ ایماندار وزیر اعظم پہلے نہیں آیا، 100روزہ کارکردگی پر جواب دینے کے لیے ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا لیکن ہم نے خود کہا تھا کہ 100 دن کا عوام کو حساب دیں گے۔ اس سے پہلے کی حکومتوں کے بارے میں وکی لیکس اور پاناما سے پتا چلتاتھا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے خود کو عوام کے سامنے احتساب کیلیے پیش کیا، حکومت کی اولین ترجیح لوٹی ہوئی دولت واپس لانا اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ گندا پانی پینے کی وجہ سے مرتے ہیں ، پاکستان کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے، بہت سے قیدی جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث مزید سزا کاٹ رہےہیں، جن قیدیوں کے جرمانے ایک لاکھ روپے سے کم ہیں وہ ادا کرکے انہیں رہائی دلائیں گے۔

The post عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہےہیں، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SligDA

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SligDA

جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں

اوٹاوا:  سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے جرم میں سعودی عرب کے 17 شہریوں پر کینیڈا نے پابندیاں لگادی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن سعودی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق کردی

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا ہے کہ جن سعودی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، کینیڈین حکومت کے مطابق یہ تمام افراد جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ہمیں سعودی صحافی کے قتل کے زمہ داران کو ہر صورت میں گرفتار کرنا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خاشقجی قتل؛ امریکا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں لگادیں

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور فرانس سمیت دیگر ممالک بھی سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا جب کہ سعودی عرب نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی ہاتھا پائی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔

The post جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BG7ZfM

چترال پولیس کی برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں

پشاور: ڈی پی او چترال نے پولیس اہلکاروں کی 9000 فٹ بلندی پر برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں کرائیں۔

چترال پولیس کے سربراہ محمد فرقان بلال نے آئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چترال پولیس کے جوانوں کی خصوصی مشقیں کروائیں۔ یہ مشقیں شغور کے علاقے اوریت گول میں ایک اونچی پہاڑی چوٹی پر کرائی گئیں، جہاں کئی غیر ملکی مختلف پراجیکٹس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ چوٹی سطح سمندر سے 9000 فٹ بلندی پر واقع ہے۔ شدید موسمی مشکلات کے باوجود چترال پولیس کے جوانان موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈی پی او چترال نے مزید کہا کہ اس طرح کی مشقیں کسی بھی ایمرجنسی میں آسانی کا سبب بنتی اور کارآمد ثابت ہوتی ہیں، ہر ایک غیر ملکی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، چترال پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کو ہر طرح کے جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے تاکہ وطن عزیز میں موجود غیر ملکیوں کی احسن طریقے سے حفاظت کی جائے۔

The post چترال پولیس کی برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qvc0vC

چترال پولیس کی برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں

پشاور: ڈی پی او چترال نے پولیس اہلکاروں کی 9000 فٹ بلندی پر برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں کرائیں۔

چترال پولیس کے سربراہ محمد فرقان بلال نے آئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چترال پولیس کے جوانوں کی خصوصی مشقیں کروائی۔ یہ مشقیں شغور کے علاقے اوریت گول میں ایک اونچی پہاڑی چوٹی کرائی گئیں، جہاں کئی غیر ملکی مختلف پراجیکٹس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ چوٹی سطح سمندر سے 9000 فٹ بلندی پر واقع ہے۔ شدید موسمی مشکلات کے باوجود چترال پولیس کے جوانان موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈی پی او چترال نے مزید کہا کہ اس طرح کی مشقیں کسی بھی ایمرجنسی میں آسانی کا سبب بنتی اور کارآمد ثابت ہوتی ہیں، ہر ایک غیر ملکی کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، چترال پولیس کی کارگردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کو ہر طرح کے جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے تاکہ وطن عزیز میں موجود غیر ملکیوں کی احسن طریقے سے حفاظت کی جائے۔

The post چترال پولیس کی برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qvc0vC

رشی کپور کی پاکستان سے اپنا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست

ممبئی: بھارتی اداکار رشی کپور نے پاکستانی حکومت سے پشاور میں موجود اپنا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رشی کپور نےپاکستانی حکومت سے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں موجود اپنے آبائی گھر کو میوزیم میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کے سلسلے میں آئے بھارتی صحافیوں سے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ رشی کپور کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رشی کپور کی مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنے کی خواہش

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے اداکار رشی کپور کی درخواست پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رشی کپور کے پردادا بیشیسور ناتھ کپور نے گھر تعمیر کیا تھا جسے ’کپور حویلی‘ کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔ بعد ازاں کپور فیملی تقسیم کے بعد بھارت منتقل ہوگئی تاہم ان کا گھر اب بھی پاکستان میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ اداکار رشی کپور کئی بار پاکستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ 65 برس کا ہوچکا ہوں اور مرنے سے پہلے ایک مرتبہ پاکستان دیکھنا چاہتاہوں۔

The post رشی کپور کی پاکستان سے اپنا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TZpjDr

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن)

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے، ڈالرکی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اور عوام سے جھوٹ بولا گیا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرخزانہ نے 100 دن کی تقریب میں جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، قوم سے جھوٹ بولنے اوردھوکہ دہی پرعمران حکومت مستعفی ہو۔ ڈالر کی قدرمیں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی، کٹے، مرغیوں اورانڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے والے سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ حکومت چلانا اورمسائل حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں۔ انڈے اور مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

The post حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن) appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q4eu4H

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q4eu4H

العزیزیہ اسٹیل ریفرنس؛ استغاثہ کے دلائل پر نوازشریف کو وضاحت دینے سے روک دیا گیا

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران نوازشریف کو وضاحت دینے سے روک دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر نوازشریف روسٹرم پر آگئے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ روسٹرم پر کھڑے ہو کر استغاثہ کے دلائل سننا چاہتے ہیں۔ عدالت نے انہیں روسٹرم پر کھڑے ہونے کی اجازت دے دی۔

دوران سماعت جب نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قطری شہزادے نے پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہوکر گواہی دینے سے انکار کیا تو نواز شریف نے کہا کہ یہ بات نہیں ہے، میں اس کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران نوازشریف کو وضاحت دینے سے روک دیا، فاضل جج نے کہا کہ ضابطے کے مطابق پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد آپ کے وکیل دلائل دیں گے، خواجہ حارث کے دلائل کے بعد ضرورت ہوئی تو آپ کو بھی سن لیں گے۔

The post العزیزیہ اسٹیل ریفرنس؛ استغاثہ کے دلائل پر نوازشریف کو وضاحت دینے سے روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TYlcYA

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TYlcYA

سپریم کورٹ نے علیمہ خان کی دبئی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی جائیدادوں اور ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے استفسار پر چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر نے کمیٹی بناکر 20 لوگوں کا جائزہ لیا ہے، چار لوگوں نے دبئی میں جائیداد تسلیم کی ہے، دو لوگ عدالتی حکم کے بعد ایف بی آر میں پیش نہیں ہوئے، 14 لوگوں نے جواب دیا لیکن ان کے جواب میں تضاد ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ وقار احمد کی 14 جائیدادیں دبئی میں ہیں لیکن انہوں ٹیکس 6 لاکھ روپے دیا، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے قبل جائیداد کوتسلیم کرنا پڑتا ہے، کیا علیمہ خان کی دوبئی میں جائیداد ہے؟، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ علیمہ خان کی دبئی میں 6 پراپرٹیز ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت فائدہ لینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن جائیدادوں کی تفصیل مانگی وہ نہیں ملی، کس چیز کا صیغہ راز؟ کیا یہ آپ کی جائیداد ہے، کیا علیمہ خان نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا؟، عدالت کے پاس تفصیلات طلب کرنے کا اختیار ہے، عدالت کو فوری معلومات فراہم کریں، ہمیں معلومات سربمہر لفافے میں ڈال کر دے دیں۔ عدالت نے ایف بی آر سے علیمہ خان کی دبئی میں جائیدادوں اور ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ کی تفصیلات طلب کر لیں جب کہ وقار احمد کو ہفتے کے روز عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

The post سپریم کورٹ نے علیمہ خان کی دبئی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AyOpQY

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AyOpQY

ہم سرسری سوچ والے

عوام خبر اور معلومات کو لے کر تجسس کا شکار نظر آتے ہیں۔ ہر وقت کچھ نہ کچھ نیا اور سنسنی خیر ملتے رہنے کو عرف عام میں انفارمیشن یا معلومات کا نام دیا جاسکتا ہے۔ انفارمیشن کے تجسس میں کچھ ایسے مگن کہ پورا پورا دن سوشل میڈیا سائٹ پر بیٹھے خاک چھانتے نہیں تھکتے۔ ایک کو شش جو آج کل ہر کوئی کرتا نظرآتا ہے وہ اپنے پاس نئی اور منفرد انفارمیشن کا انبار اکھٹا کرنا ہے جس سے عام لوگ بے خبر ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا کے کیا کہنے… جہاں ہمیں پوری دنیا کی انفارمیشن سے رسائی آسان ہوئی تو وہیں ہم سے کچھ بہت قیمتی چیزیں دور بھی ہوتی چلی گئیں؛ جس میں ایک گہرائی میں اتر کے کسی چیز کو سوچنے اور پرکھنے کا مشاہدہ تھا۔ پہلے جب ڈیجیٹل میڈیا اتنا عام نہیں تھا تب انسانوں کے پاس خوشی اور تسکین حاصل کرنے کا ایک ذریعہ کتب بینی بھی تھا۔ قارئین خوشی حاصل کرنے کے لیے کتاب پڑھا کرتے تھے اور گھنٹوں ایک فکر کو لے کر اس پر گہری سوچ اور مشاہدے سے اپنی ایک رائے قائم کرتے تھے۔ اس کا واضح ثبوت پچھلی صدی کے شاہکار ڈراموں، فلمو ں اور کتابوں میں موجود علم اور اس سے ملنے والی انفارمیشن سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

ڈیجٹل دور نے سب سے پہلے جس چیز کو نشانہ بنایا وہ ہمارا فوکس اور سوچنے کی صلاحیت ہے، کہ جو آج کی نسل میں مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ انٹرنیٹ پر ایک صفحے کا مضمون، دو چار ویڈیوز اورچند ایک پوسٹ پڑھ کہ یہ نسل سمجھتی ہے کہ علم میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا، لیکن حقیقت اس سے کہیں مختلف ہے؛ جس کو سرسری مشاہدہ یا سوچ کا نام بھی دیاجا سکتا ہے۔ جس میں نہ تو گہرائی ہے اور نہ پرکھنے کی صلاحیت۔

انٹرنیٹ کے زمانے سے قبل ہمارا دماغ زیادہ مرکوز ہو کر کام کرتا تھا اور گھنٹوں ایک فکر میں ڈوبا رہتا تھا۔ ایک ہی نقطہ نظر اور بیانیہ کو کئی کئی زاویوں سے سوچا جاتا تھا۔ یہی گہری سوچ ان انسانوں کی ذات کی عکاسی کرتی تھی جس میں تخلیقی صلاحتیں پھلتی پھولتی تھیں۔ اور اسی دور میں ہر شعبے میں بہترین تخلیق کار پیدا ہوئے جنہوں نے دنیا میں اپنی منفرد سوچ سےایک نام کمایا۔

پھر اس لفظ فاسٹ فوڈ نے ہمارے ذہنوں پر عجیب کمال کے اثرات ڈالے۔ آج سے دو دہائی پہلے آنے والا یہ کلچر اب کھانے کے ساتھ ساتھ ہماری زندگی کی ہر چیز میں عام ہو گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر چیز فاسٹ فاسٹ ہوتی جائے، حتیٰ کہ ہمارے دماغ کو جو انفارمیشن ملے وہ بھی فاسٹ اور سرسری سی ہو۔ اس کی سب سے بڑی مثال سوشل میڈیا کی انفارمیشن ہے جوکہ پہلے کتابوں اور گہرے مطالعے سے حاصل کی جاتی تھی لیکن اب فیس بک اسٹیٹس، ٹویٹس، ویب سائٹس اور مختصر ویڈیوز سے لی جانے لگی ہے۔ ٹویٹر آ گیا توبجائے اتنے بڑے مضمون پڑھنے کے، مختصر الفاظ میں بیانیہ پڑھو اور پھر یہ جا۔ وہ جا۔

اب ہمارا دماغ کسی چیز کی گہرائی میں جانا نہیں چاہتا، کسی بھی معلومات کے حصول کے لیے بس سرسری سا جائزہ کافی ہے؛ اور یہی چھوٹی چھوٹی انفارمیشن دماغ کو تھکا دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے سوچ میں تخلیقی صلاحیتوں کی بہت کمی واقع ہو چکی ہے۔ منفرد سوچ والے لوگ اب ماضی کے قصے لگتے ہیں جنہوں نے اپنے زمانے کے لحاظ سے کیا کیا شاہکار بنائے۔

پوسٹ کرنا، ویڈیوز دیکھنا اور دوستوں سے گپ شپ سب کچھ ایک ساتھ چل رہا ہوتا ہے۔ ہم مسلسل ایک لنک سے دوسرے لنک پر شفٹ ہو جاتے ہیں جس سے دماغ گہری سوچ والے موڈ میں کبھی جاتا ہی نہیں ہے۔ بہت سارے کام ایک ساتھ کرنے کی وجہ سے توجہ ایک چیز سے ہٹ کے بہت سے کاموں پر بٹ کے رہ جاتی ہے۔ جس کا سب سے بڑا نقصان ہمیں ٹکڑوں میں ملنے والی بے فائدہ معلومات ہے جو ایک کان سے داخل ہوتے ساتھ ہی دوسرے سے نکل جاتی ہے۔ اور ہمارے علم اور یاداشت کا کبھی ایسا حصہ نہیں بن پاتی جس سے ہمیں مزید کچھ تخلیق کرنے میں مدد ملے۔

ہم گہری سوچ والےموڈ سے شفٹ ہو کے سرسری سوچ پر آگئے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی مثال وہ اکتاہٹ اور بوریت ہے جو ہمیں کوئی طویل مضمون یا کتاب کو پڑھنے سے محسوس ہوتی ہے۔ اور اگر کبھی ہمت کر کے کچھ لمبا پڑھنے بیٹھ بھی جائیں تو دماغ مسلسل سگنل دے رہا ہوتا ہے کہ آخری نوٹیفیکیشن تو چیک کر لیا جائے۔ گہری سوچ ہماری نسل کے لیے کوئی قابل تعریف چیز نہیں رہی، بلکہ یہ معیوب خیال بن چکا ہے۔ اسی لیے آج گہری سوچ کا دریا سوکھتا ہوا نظر آتا ہے۔ جہاں پہلے طغیانی تھی، اب بنجر اور سطحی پن نمایاں ہے۔ جس میں سوائے تین چار انہونی باتوں اور بھڑکوں کے اب کچھ باقی نہیں رہا۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post ہم سرسری سوچ والے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PaFdqW

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...