Urdu news

Thursday, 29 November 2018

رکشے میں ہیروئن سپلائی کرنے والے میاں بیوی عائشہ منزل سے گرفتار

 کراچی:  رکشے میں ہیروئن سپلائی کرنے والے میاں بیوی کوگرفتارکر کے قبضے سے آدھا کلوہیروئن برآمدکرلی گئی۔

ایس ایس پی ضلع وسطی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار جوڑے نے ہیروئن کی سپلائی کیلیے رکشا خرید رکھا تھا، ملزمہ پاخندہ مسافر بن کر رکشا میں آتی اور واٹر پمپ پر ہیروئن سپلائی کرتی تھی، وومن ویسٹ زون پولیس نے عائشہ منزل پر کارروائی کرتے ہوئے جوڑے کو گرفتارکیا، رکشا ڈرائیور ایوب ملزمہ پاخندہ کا شوہر ہے۔

عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار جوڑے کے قبضے سے موبائل فون، دیگرسامان برآمد کیا گیا ہے،میاں بیوی وہ افغان کیمپ میں رہتے ہیں،ایس ایچ او وومن تھانہ عظمیٰ خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

The post رکشے میں ہیروئن سپلائی کرنے والے میاں بیوی عائشہ منزل سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AynqoD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...