Urdu news

Friday, 30 November 2018

لاہور کے سروسزاسپتال میں خاتون کے زیادتی الزامات پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا دھرنا

 لاہور: سروسزاسپتال میں مریضہ کی طرف سے دوران آپریشن زیادتی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے جیل روڈ پر دھرنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورکے سروسزاسپتال میں خاتون کی جانب سے دوران آپریشن زیادتی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی کال پر سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے ریلی نکالی اور جیل روڈ پردھرنا دیا۔

پرنسپل اور ایم ایس نے بھی ینگ ڈاکٹرز کی نہ صرف حمایت کا اعلان کیا بلکہ مشترکہ  پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے برعکس پولیس نے ایف آئی آر درج کی جو بغیر ثبوت ڈاکٹرز کی بدنامی کا سبب بنی ہے، ایف آئی ار خارج کرکے ایس ایچ او اور الزام عائد کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔

بعد ازاں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کردیا گیا۔

The post لاہور کے سروسزاسپتال میں خاتون کے زیادتی الزامات پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا دھرنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DU6M5T

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...