Urdu news

Thursday, 29 November 2018

جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں

اوٹاوا:  سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے جرم میں سعودی عرب کے 17 شہریوں پر کینیڈا نے پابندیاں لگادی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن سعودی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق کردی

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا ہے کہ جن سعودی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، کینیڈین حکومت کے مطابق یہ تمام افراد جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ہمیں سعودی صحافی کے قتل کے زمہ داران کو ہر صورت میں گرفتار کرنا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خاشقجی قتل؛ امریکا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں لگادیں

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور فرانس سمیت دیگر ممالک بھی سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا جب کہ سعودی عرب نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی ہاتھا پائی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔

The post جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BG7ZfM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...