کراچی: آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل امپورٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کینو کا برآمدی ہدف گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 ہزار ٹن کم کرکے 3 لاکھ 25 ہزار ٹن مقرر کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر وحید احمد کے مطابق گزشتہ سال ملک سے ریکارڈ 3 لاکھ 75 ہزار ٹن کینو ایکسپورٹ کیا گیا۔ کینو کی پیداوار 20 لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے تاہم ایکسپورٹ کے قابل معیار کے حامل کینو کی دستیابی محدود ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ کا ہدف کم رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کینو کی ایکسپورٹ کا آغاز یکم دسمبر سے کیا جائے گا۔
The post کینو کا برآمدی ہدف 50 ہزار ٹن کم کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AzEwSX
No comments:
Post a Comment