Urdu news

Thursday, 29 November 2018

فخر زمان کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

لاہور: اوپنر فخر زمان کی گھٹنے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

گھٹنے کی انجری کا شکار اوپنرفخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب اسکواڈ میں شامل نہیں تھے، ذرائع کے مطابق پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فٹنس کی مکمل بحالی کے لئے ڈیڑھ ماہ کا پروگرام دیا ہے جس کی وجہ سے فخر زمان کی پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ فخر زمان نے انجرڈ امام الحق کا خلا پُر کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 160 رنز بنائے تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں محدود اوورز کی کرکٹ کے میچز کھیلے لیکن  سیریز سے قبل ان کو وطن واپس بھجوا دیا گیا تھا۔

The post فخر زمان کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sn5B39

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...