Urdu news

Thursday, 29 November 2018

روپے کی بے قدری، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

 کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدرمیں مزید 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 134 روپے سے 142 روپے تک جا پہنچی ہے۔ روپے کی قدرمیں کمی کے بعد غیرملکی قرضوں کے حجم میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں مزید کمی سر فہرست ہے۔ اس کے علاوہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کے امکانات بھی ہیں۔

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گا، روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیا، پٹرول سمیت ہر شے کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

 

The post روپے کی بے قدری، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DTOlhF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...