حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
رشتے کے سلسلے میں کافی پیش رفت ہو سکتی ہے، آنے والے رشتے کو ٹھکرایئے مت یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہے، آج کا دن کاروباری لحاظ سے بھی آپ کے ساتھ غیر معمولی تعاون کرے گا۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی
گھریلو مصروفیت کا فی زیادہ رہے گی، اپنے شریک حیات پر خصوصی توجہ دیں انہیں آج کل آپ کی توجہ کی ضرورت ہے ورنہ ہو سکتا ہے آپ کے باہمی اختلافات بڑھتے جائیں۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون
کسی نئی جگہ ملازمت مل سکتی ہے، مگر ہمارا مشورہ یہ ہے کہ موجودہ ملازمت ہرگز نہ چھوڑیں، نئی ملازمت آپکے مزاج کے خلاف ہے مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات شریک کاروبار پر نظر رکھیں تو بہتر ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
باوجود کوشش آپ اپنی آمدنی میں اضافہ نہ کر سکیں گے البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا کوئی دوست آپ کی رقمی مدد کر دے اور آپ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
اپنے اردگرد کا جائزہ لیتے رہیں ضروری نہیں جو لوگ ظاہری طور پر اچھے ہیں وہ آپ کا ساتھ دیں، بعض اوقات جنہیں آپ اچھا نہیں سمجھتے وہ بھی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں یہ نہ ہو کہ آپ غلط راستے پر چل کر اپنی اور اپنے خاندان کی بدنامی کا سبب بن جائیں لہٰذا عشق کے میدان میں کودنا فائدہ مند نہ ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
رہائش کی تبدیلی ممکن ہے، وہ لوگ جو کافی عرصہ سے رہائش کے حوالے سے پریشان تھے اپنی من پسند جگہ پر رہائش کا انتظام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر
نزدیکی سفر کا پروگرام اگر بن رہا ہے تو ضرور کریں ہو سکتا ہے اس سفر کی بدولت آپ کا اہم معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے جس کے لئے آپ کافی عرصہ سے پریشان تھے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
سسرالی رشتہ دار آپ کے شوہر کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر طیش دلا سکتے ہیں، اپنے شریک حیات کو خوش رکھنے کی حتی الامکان کوشش کریں تاکہ وہ آپ کے خلاف بہک ہی نہ سکیں۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری
سیر و تفریح کے مواقع تو میسر آ سکیں گے مگر آپ کا روباری مصروفیات کی وجہ سے اپنی فیملی کو ٹائم نہ دے سکیں گے جس کے نتیجے میں آپ کا گھریلو ماحول ڈسٹرب ہو سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
بلاشبہ آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں سے کام لے کر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جیت ہی آپ کا مقدر بنے گی۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
اپنے اخراجات کی رفتار کو کم کرتے ہوئے کچھ رقم بچاتے رہیں کیونکہ مستقبل قریب میں آپ کو کافی رقم کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ہو سکتا ہے آپ کوئی بڑی جائیداد خریدنے میں کامیاب ہو جائیں۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9
No comments:
Post a Comment