Urdu news

Friday, 30 November 2018

روایتی جنگ کی تیاریاں نظرانداز نہیں کرسکتے، آرمی چیف

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد جاری ہونے کے باوجود روایتی جنگوں کی تیاریوں کو نظرانداز کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں فارمیشن کور کا دورہ کیا اور مشترکہ سرمائی تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا اور  تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کامیابی سے خاتمہ کرنے والی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے،  آپریشن ردالفساد کے جاری ہونے کے باوجودروایتی جنگوں کی تیاریوں سےغافل نہیں رہ سکتے۔

The post روایتی جنگ کی تیاریاں نظرانداز نہیں کرسکتے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zvzrLx

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...