Urdu news

Friday, 30 November 2018

پریٹی زنٹا نے فلموں سے متعلق سلمان خان کی سوچ کو بہترین قرار دیدیا

 ممبئی: بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سوچ پرانی لیکن بہترین ہے اور وہ ہمیشہ خیال رکھتے ہیں کہ ایسی فلم بنے جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی جاسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریٹی زنٹا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ میرے فنی کیریئر کی چیلنج سے بھرپور فلم تھی جس میں مجھے مدھوبالا کا کردار نبھانا پڑا تھا۔ فلم کی مشکلات کی کئی وجوہات تھیں لیکن ایک وجہ سلمان خان بھی تھے جوکہ اس فلم میں میرے سر پر مجازی سینسر بورڈ کے سربراہ بنے ہوئے تھے جو ہمیشہ ہی اس بات کو باور کراتے تھے کہ فلم میں کسی قسم کے نامناسب ڈائیلاگ اور نازیبا کپڑے نہ ہوں۔

پریٹی زنٹا نے سلو میاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان پرانے انداز کی سوچ رکھتے ہیں لیکن بہتر انداز میں سوچتے ہیں وہ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ فلم میں سادگی ہو حتیٰ کہ نانی، دادی بھی بیٹھ کر فلم دیکھ سکیں، اسی طرح میری زندگی کہ بھی کچھ بنیادی قواعد اور قوانین ہیں جس کی بنا پر میں بہت سے ایسے کام نہیں کرسکتی جس سے میرے خاندان کو اور آنے والے بچوں کو شرمندہ ہونا پڑے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کام کے معاملے میں ہمیشہ دیانت دار رہی ہوں اگر مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آتا تھا تو میں صاف انکار کر دیتی تھی، انسان کی زندگی میں بہت سے مواقع آتے ہیں لیکن ہمیشہ اچھی ترجیحات کا انتخاب ہی کرنا چاہیے اور میری زندگی میں لفظ انکار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

The post پریٹی زنٹا نے فلموں سے متعلق سلمان خان کی سوچ کو بہترین قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FLucNs

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...