Urdu news

Thursday, 29 November 2018

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بغیر اجازت تقریبات پر پابندی

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے بغیراجازت تقریبات پر پابندی لگادی ہےاور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت نجی اداروں، خودمختار اور نیم مختار اداروں کی اسمبلی عمارت میں تقریبات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بغیر اجازت تقریبات پر پابندی لگادی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت، نجی اداروں، خودمختار، نیم خودمختار اور دیگر تنظیموں کی جانب سے اسمبلی عمارت میں متواتر تقریبات کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان تقریبات سے اسمبلی کا عملہ مصروف ہوجانے کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسپیکر اسمبلی مشتاق احمد غنی نے این جی اوز سمیت، نجی اداروں، خودمختار، نیم خودمختار اور دیگر تنظیموں کی تقریبات پر بغیر اجازت پابندی عائد کردی ہے اور اسپیکر کی اجازت کے بغیر تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جاسکے گا  اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسپیکر کی ہدایت پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

The post خیبرپختونخوا اسمبلی میں بغیر اجازت تقریبات پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TSLo6G

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...