Urdu news

Thursday, 29 November 2018

کراچی چیمبر کی شہر میں انسداد تجاوزات مہم پر کڑی تنقید

 کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری مہم پر سخت تنقید کی ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری مہم کا حوالہ دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں اور بیوروکریٹس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو پچھلے 25 تا 30 سال سے وقتاً فوقتاً سندھ حکومت اور متعلقہ محکموں میں رہے یہ سب بھی مکمل طور پر تجاوزات کے قیام میں برابر کے ذمے دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی ادارے کراچی میں تجاوزات کے ذمے دار ہیں اور اب وہ اس کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ خود کو بچا سکیں اور اپنی غلطیوں کوچھپا سکیں۔

The post کراچی چیمبر کی شہر میں انسداد تجاوزات مہم پر کڑی تنقید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AzEACb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...