Urdu news

Monday, 24 February 2020

گردشی قرضہ 19کھرب تک پہنچ گیا، چیئرمین نیپرا

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے گردشی قرضہ 19 کھرب تک پہنچ گیا۔

نیپرا کے زیر اہتمام ہفتہ توانائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے گردشی قرضہ 19 کھرب تک پہنچ گیا،سرمایہ کاروں کو سہولت اور صارفین کے تحفظ کے لئے کردار ادا کریں گے۔ بجلی کے شعبے کے بہتری کے لئے وزیر اعظم کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا نیپرا کے چیئرمین کا عہدہ چیلنج سمجھ کر قبول کیا،نیپرا کوفعال ادارہ بنانے کے خواہاں ہیں۔

The post گردشی قرضہ 19کھرب تک پہنچ گیا، چیئرمین نیپرا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SWn4lT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...