Urdu news

Monday, 3 February 2020

پی ایس ایل جیت کی جنگ ہے جس میں سب کچھ لگا دیں گے، وہاب ریاض

 لاہور:  فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیت کی جنگ ہے اور جیت کی اس جنگ میں اپنا سب کچھ لگا دیں گے۔

لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جیت کی جنگ ہے، جیت کی اس جنگ میں اپنا سب کچھ لگا دیں گے، کوشش ہوگی کہ ماضی کی عمدہ کارکردگی کو اس ایڈیشن میں بھی دہراﺅں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پہلی دفعہ پاکستان میں ہونے جا رہا ہے،پوری دنیا کو یہ پیغام دینا بہت ضروری ہے کہ پاکستان پر امن اور محفوظ ملک ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ میں 5 آﺅٹ کیے، محمد عامر نے بھی اتنی ہی وکٹیں حاصل کیں، میں نے بھی 5 آﺅٹ کئے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی پلیئرز میں کتنی صلاحیتیں ہیں، ہم تینوں میں مقابلہ ضرور ہے، گزشتہ 4 سال سے اوور آل ٹاپ وکٹ ٹیکر ہوں، کوشش ہے کہ اس دفعہ لیگ کا بہترین بولر بن کر نکلوں، ایک دفعہ موقع ملا تھا لیکن بدقسمتی سے نہ بن سکا۔

قومی پیسر نے کہا کہ ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے کا افسوس تو ضرور ہوتا ہے، میرا پختہ یقین ہے اور مجھے یہ لگتا بھی ہے کہ میری اسکلز سب سے بہتر ہیں، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں بھی عمدہ سے عمدہ پرفارم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

وہاب ریاض نے واضح کیا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ابھی ریٹائرمنٹ نہیں دی بلکہ آرام کے لئے کچھ وقت مانگا ہے تاہم جب تک مجھ میں جان ہے اور کھیلنے کا جذبہ موجود ہے، ملک کے لئے کھیلتا رہوں گا۔

The post پی ایس ایل جیت کی جنگ ہے جس میں سب کچھ لگا دیں گے، وہاب ریاض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OpHSzB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...