Urdu news

Monday, 3 February 2020

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ بعض اوقات اپنے معاملات میں انتہائی جلد بازی اور تیزی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، آپ چونکہ وفادار ہیں، اس لیے دوسروں سے بھی وفا کی ہی توقع رکھتے ہیں جب کہ ایسا ہوتا نہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

عزیزوں کے ساتھ بھی آپ کا سلوک عجیب و غریب ہو سکتا ہے تعلیمی سلسلے میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے اپنے دوستوں پر زیادہ بھروسہ ہر گز نہ کیجیے دیرینہ آرزو دم توڑ سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اخراجات بڑھانے کی بجائے گھٹا دیں تاکہ گھریلو ماحول سازگار رہ سکے، ہم نے تو دونوں ہی راستے آپ کو دکھا دیے ہیں اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

چند دیرینہ مخالف اپنے کسی مطلب کی خاطر اچانک آپ کے قریب آسکتے ہیں ان سے بچنے کی کوشش ضرور کریں ورنہ خاصا بڑا نقصان ہو سکتا ہے خود کو قابو میں رکھیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ہمارے دیے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھئے تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے لاحاصل سوچوں کا غبار آپ کے دماغ پر مسلط ہو سکتا ہے کوشش کیجیے کہ ایسا نہ ہو سکے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ ہمارے مشوروں پر عمل پیرا ہو کر حالات بدلنے کی کوشش بھی کرتے رہے، اچھی نیت رکھتے ہوئے جدوجہد کی جائے تو ناکامی نہیں ہوتی۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہر کام کرنے کے لیے صرف اپنی ہی صلاحیت پر بھروسہ کیجیے، کسی دوسرے پر خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہو بہت کم اعتماد کیجیے ۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

مکان کی تبدیلی خوشگوار نتائج کی حامل ہو سکتی ہے، آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے، اپنی کسی ایسی سکیم کو عملی شکل نہ دیں جس کا تعلق سیاست سے ہو، نزدیکی سفر شوق سے کریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ کی لاپرواہی یا جلد بازی سے کیے گئے فیصلوں کی وجہ سے کاروبار کی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے، مشترکہ بزنس بھی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کوئی اہم اور مقتدر شخصیت کسی نہ کسی سبب آپ سے بھر پور تعاون کرسکتی ہے۔آپ کے والدین سے تعلقات بھی مضبوط ہو سکتے ہیں ۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ کیلئے یہ عرصہ عجیب و غریب حالات کا مجموعہ ثابت ہو سکتا ہے، اگر ایک طرف امید ہو گی تو دوسری طرف کسی نہ کسی پہلو سے ناامیدی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ ہر قسم کا کاروبار پوری ذمہ داری کے ساتھ کر سکتے ہیں لیکن کر نہیں پاتے اس کی سب سے بڑی وجہ آپ کی غیر مستقل مزاجی اور جلد بازی قرار دی جا سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...