Urdu news

Monday, 3 February 2020

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

 کیپ ٹاﺅن:  انگلش آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گذشتہ برس اگست میں پہلے ایشز ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد معین علی نے طویل فارمیٹ سے غیرمعینہ مدت کیلیے وقفہ لے لیا تھا۔ اس دوران وہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نہیں کھیل پائے تاہم پروٹیز سے ہی محدود اوورز کے میچز کیلیے وہ انگلش ٹیم کوجوائن کرچکے ہیں۔

معین کا کہنا ہے کہ اب وہ دوبارہ سے طویل فارمیٹ میں ٹیم کی نمائندگی کیلیے تیاراوراس سلسلے میں وہ ہیڈکوچ کرس سلور ووڈ اور ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ سے بات کریں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ معین کا پاکستان سپرلیگ ٹیم ملتان سلطان کے ساتھ معاہدہ ہے، یہ ایونٹ انگلینڈکی سری لنکا کے ساتھ اگلی ٹیسٹ سیریز سے متصادم ہے۔

The post معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36SyP0n

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...