Urdu news

Monday, 3 February 2020

پاکستانی شہری نے کراچی سے خنجراب پیدل سفر شروع کردیا

 کراچی: امریکی نژاد پاکستانی شہری نے کلین اور گرین پاکستان کو بطور محفوظ ملک اجاگر کرنے کے لیے کراچی سے خنجراب کا پیدل سفر شروع کردیا جو 2 ماہ میں مکمل ہوگا۔

ایکسپریس کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستان شہری عامر شہزاد مزار قائد سے خنجراب کے سفر پر روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا کہ اس سفر کا مقصد کلین اور گرین ملک کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستان کو محفوظ ملک کے طور پر سامنے لانا ہے، ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ پاکستان میں سیاحت کے بھرپور مواقع ہیں، پہاڑ، صحرا، سمندر، تاریخی مقامات اور مختلف موسم کا حامل ملک ان کی میزبانی اور ان کے سفر کو یادگار بنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سندھ کے مختلف مقامات، پنجاب کے چھوٹے شہروں سے ہوتے ہوئے لاہور، اسلام آباد، مری، نتھیا گلی اور مانسہرہ سے ہوتے ہوئے گلگت جائیں گے، راستے میں وہ ہوٹلز کے علاوہ سڑکوں اور پہاڑوں پر بھی قیام کریں گے تاکہ سفر کا حقیقی لطف بھی اٹھاسکیں۔

عامر شہزاد نے بتایا کہ یہ سفر ان کا ذاتی خاتی خیال تھا اس میں کسی حکومت یا این جی او کی مدد شامل نہیں ہے،وہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

The post پاکستانی شہری نے کراچی سے خنجراب پیدل سفر شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RUVPba

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...