Urdu news

Friday, 31 March 2023

جولائی تا مارچ: ٹیکس وصولیاں ہدف سے 304 ارب روپے کم رہنے کا انکشاف

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے  رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران  مجموعی عبوری ٹیکس وصولیاں ہدف سے 304 ارب روپے کم رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے ’’ ایکسپریس ‘‘ کو بتایا کہ رواں مالی سال23-2022کے پہلے 9 ماہ(جولائی تا مارچ)کے دوران مجموعی طور پر5156 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں۔

اگرچہ یہ رقم مالی سال22-2021کے اسی عرصے میں حاصل کردہ 4375ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں780.4 ارب روپےزیادہ ہے  تاہم رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے لیے مقررکردہ 5460ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے نظرثانی شدہ  ہدف کے مقابلے میں304 ارب روپے کم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ  کے مہینے  میں ایف بی آر کی عبوری ٹیکس وصولیاں 663 ارب روپے رہی ہیں، جب کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شرائط کے تحت نئے ٹیکس لاگو کرنے کے بعد اس مہینے کے لیے نظرثانی شدہ ہدف 720 ارب  روپے مقرر کیا گیا تھا۔ اس طرح مارچ میں ہدف سے 64 ارب روپے کم ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔

تاہم اگلے چندروز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ریونیو شارٹ فال میں کچھ کمی متوقع ہے۔

The post جولائی تا مارچ: ٹیکس وصولیاں ہدف سے 304 ارب روپے کم رہنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HBSV1qs

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

  کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1981 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے بڑھ کر 208700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 601 روپے بڑھ کر 178927 روپے کی سطح پر آگئی۔

The post سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mvha71P

عمران خان کی 2 مقدمات میں جلد سماعت کی درخواستیں منظور

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عمران خان کی 2 مقدمات میں جلد سماعت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں کیسز کی جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے میں اور عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کا کیس اپریل کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل کرکے ڈی سیٹ کردیا تھا۔ ہائیکورٹ نے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کو میانوالی کی نشست پر ضمنی انتخاب سے روک دیا تھا ۔

دوسری درخواست میں عمران خان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔

The post عمران خان کی 2 مقدمات میں جلد سماعت کی درخواستیں منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/G5cmlf3

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف اضلاع میں  کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار

 لاہور: انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 دہشتگردوں نذیر ، فہد ، ارشد ، عثمان ، شیر محمد ، طاہر ، وزیر اور عبدالرشید کو گرفتار کرلیا گیا۔

کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ان دہشتگردوں کو گوجرانوالہ ، راولپنڈی اورسرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے۔

حکام کے مطابق  رواں ہفتے پنجاب کے مختلف علاقوں میں  340 کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ  و سرچ آپریشن کے دوران 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

The post سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف اضلاع میں  کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SZhMQuK

Thursday, 30 March 2023

حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیش کش

 لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی مشروط پیش کش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم ایک سال سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلیے کوششیں کررہے ہیں جبکہ یہ شخص اندر ہی اندر ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، عمران خان نے متعدد بار کوشش کی کہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فلسفہ اور سیاست انتقام ہے، وہ ہر بار کہتے ہیں میں چھوڑوں گا نہیں اور پارلیمانی سیاست میں یہ کہے کہ میں اپنے مخالف کے ساتھ ہاتھ نہیں ملا سکتا، ایسے شخص کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت ملک کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے تو وہ عمران خان کو سائیڈ کرے اور پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کرے۔

The post حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیش کش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YtgSjWo

عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے لکھا کہ ہمارے سارے لوگ ملک بھر میں حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فاشزم کے خلاف باہر نکل پر پُرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف حکومت کی فاشزم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے مگر ہم اس کے آگے نہیں جھکیں گے اور آخری بال تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ ہم انہیں کسی صورت بھی تسلیم نہیں کریں گے۔

عمران خان نے لکھا کہ ’پاکستان کے معاشی اور سیاسی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں‘۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ہر شہر اور ضلع میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن نے بازیابی کیلیے درخواست دائر کی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن اظہر مشوانی کو 23 مارچ کو گھر کے باہر سے سادہ لباس اہلکاروں نے اغوا کیا جس کا مقدمہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں بھی درج ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو اظہر مشوانی کی بازیابی اور انہیں فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کرے۔

The post عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mRpUxat

سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: کورنگی میں پولیس نے سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ 

کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر میں گلی سے گزرنے والی برقع پوش لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم قانون کی گرفت میں آگیا، واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم کو موٹر سائیکل پر دیکھا جا سکتا ہے اور بعدازاں وہ لڑکی کے قریب سے گزرتے ہوئے اسے ہراساں کرتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم لڑکی کا پرس بھی چھیننے کی بھی کوشش کرتا ہے لیکن اس میں اسے کامیاب نہیں ہوتا اور ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہوجاتا ہے۔

 

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ کورنگی بنگالی کیمپ کا رہائشی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

The post سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FROw8g6

حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ ہی نہ تھیں، جسٹس شاہد

 اسلام آباد: جسٹس شاہد نے ریمارکس دیے ہیں کہ حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ نہ تھیں۔

سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو بیس اضافی نمبر دینے کے کیس میں جسٹس شاہد وحید نے پانچ صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد وحید نے لکھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، از خود نوٹس میں وہ باتیں زیر بحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کی سماعت مؤخر کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ 20 اضافی نمبر دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل اور پی ایم ڈی سی جواب جمع کرائیں۔

جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ بنچز تشکیل دینا چیف جسٹس کا انتظامی اختیار ہے، سپریم کورٹ ازخود نوٹس نمبر 4/ 2022 میں قرار دے چکا کہ چیف جسٹس ہی بنچز بنانے کا اختیار رکھتے ہیں، ججز بنچ کی تشکیل پر اعتراض نہیں اٹھا سکتے، اگر ججز کو بنچ کی تشکیل پر اعتراض تھا تو وہ کیس سننے سے معذرت کر سکتے تھے، موجودہ خصوصی بنچ بھی قانون کے مطابق تشکیل دیا گیا۔

The post حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ ہی نہ تھیں، جسٹس شاہد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zZ5n6J

عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

 اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں نیب کے 16 مارچ اور 17 فروری کے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث نے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے جس میں چئیرمین نیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب راولپنڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 17 فروری اور 16 مارچ کے نیب کال اپ نوٹسز غیر قانونی قرار دئیے جائیں، کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انویسٹ گیشن میں تبدیلی کے عمل سے روکا جائے۔

وکیل نے عمران خان کی جانب سے استدعا کی کہ کال اَپ نوٹسز کی بنیاد پر کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

The post عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PFQipO0

Wednesday, 29 March 2023

لکی مروت؛ تھانہ صدر پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

لکی مروت: تھانہ صدر اور ایک پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر اور ایک پولیس وین پر دہشتگردوں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار فاروق شاہ، امانت اللہ، اصغر علی، گل تیاز اور عارف حملے میں زخمی ہوئے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لکی اقبال مومند معہ پولیس نفری کے تھانہ صدر کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں پیروالا موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی بکتربند گاڑی کو دہشتگردوں نے بارودی مواد سے اڑایا، بارودی مواد چھوٹے پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا، پل تباہ ہونے سے تھانہ صدر کا شہر سے زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔

دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی لکی اقبال مومند، وقار، علی مرجان اور کرامت اللہ چاروں موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ بکتربند کا ڈارئیور سردار علی زخمی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر 6 زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلیے لکی سٹی اسپتال روانہ کیا۔

The post لکی مروت؛ تھانہ صدر پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ef4UMkA

سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء کی ملاقات

  کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال شامل تھے۔

سید ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن اور سہیل انور سیال نے سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔

سید ناصر شاہ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر تیزی سے روبہ صحت ہیں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کچھ دنوں سے دبئی میں قیام پذیر ہیں جہاں انکا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔

The post سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BQY1u9H

جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس؛ شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع کرادیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کے معاملے میں شکایت کنندہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے تفصیلی بیان حلفی جمع کرادیا۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے بیان حلفی کے ساتھ ریفرنس کے دستاویزی ثبوت بذریعہ متفرق درخواست دوبارہ جمع کرادیے گئے ہیں۔ شکایت کنندہ کے مطابق تمام دستاویزی ثبوت ریفرنس کے ساتھ منسلک تھے لیکن اب دوبارہ جمع کروائے جا رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع

درخواست کے ساتھ جسٹس نقوی، ان کے بیٹوں کے نام، مشکوک انداز میں خریدی گئی جائیدادوں کی دستاویزات کے علاوہ جسٹس نقوی کی بیٹی نقش فاطمہ کو برطانوی بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گئے پاؤنڈز کی رسید بھی منسلک ہے۔

دستاویزات کے مطابق جسٹس نقوی نے 2021 میں گلبرگ لاہور میں 2کنال4مرلے کا پلاٹ4 کروڑ 44 لاکھ میں خریدا۔ یہ پلاٹ7کروڑ20لاکھ کا ڈکلیئر کیا۔ یہ پلاٹ2022 میں13کروڑ کا اپنے مبینہ فرنٹ مین محمد صفدر کو فروخت کر کے 4کروڑ96لاکھ کا ڈکلیئر کیا۔جسٹس مظاہر نقوی نے سینٹ جونز پارک کینٹ میں 65 کروڑ مارکیٹ ویلیو والا 4کنال کا پلاٹ10 کروڑ 70 لاکھ میں خریدا۔

فرنٹ مین صفدر نے جج کے بیٹوں مصطفی نقوی، مرتضی نقوی کو ایک ایک کنال کے 2 پلاٹ کیپٹل اسمارٹ سٹی میں دلوائے۔ ایک بیٹے مصطفی نقوی کوکیپٹل اسمارٹ سٹی میں 1کنال کا پلاٹ صرف5 لاکھ 40 ہزار میں دلوایا گیا۔ مصطفی نقوی کو کیپٹل اسمارٹ سٹی انتظامیہ نے ساڑھے 16 مرلے پلاٹ میں 46لاکھ60ہزار رعایت دی۔ جج کےدونوں بیٹے مصطفی نقوی اور مرتضی نقوی لاہور اسمارٹ سٹی میں دسمبر 2021 میں چار چار مرلے کے 2 کمرشل پلاٹوں کے مالک بنے۔

دستاویزات کے مطابق جج کے دونوں بیٹوں نےکمرشل پلاٹوں کی صرف 9 لاکھ روپے فی پلاٹ رقم کاغذوں میں جمع کروائی ہے۔ دونوں کمرشل پلاٹس کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 3 کروڑ ہے۔ زاہد رفیق اور صفدر نامی شخص نے جج اور ان کی فیملی کے لیے سہولت کاری اور فرنٹ مین کا کردار ادا کیا۔ زاہد رفیق نامی پراپرٹی ڈیلر نے جج کی بیٹی کے برطانوی اکاؤنٹ میں10ہزار پاؤنڈ بھجوائے۔

جج کی بیٹی نقش فاطمہ نقوی کو برطانوی بینک اکاؤنٹ میں 5 ہزار پاؤنڈ کی رسید پر31جنوری2023 کی تاریخ درج ہے۔ جج کی بیٹی کے برطانوی بینک اکاؤنٹ میں5 ہزار پاؤنڈ ابوظبی سے بھجوائے گئے۔

شکایت کنندہ میاں داؤد کو جسٹس نقوی کے بیٹوں کی طرف سے بھجوایا گیا لیگل نوٹس بھی متفرق درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، جس میں جج کے بیٹوں نے چند برسوں میں1000کے قریب مقدمات کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ شکایت کنندہ میاں داؤد کی طرف سے لیگل نوٹس کے جواب کی کاپی بھی متفرق درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔

The post جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس؛ شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kXG6QoO

شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت

 لاہور: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شہباز گل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔

عدالت نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب بھی طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور کون سی ایسی صورتحال ہوتی ہے جس بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ درخواست گزار کا کیس کس کیٹیگری میں فعال کرتا ہے۔

وکیل وفاقی حکومت نے موقف دیا کہ شہباز گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں اور کمشنر اسلام آباد کی استدعا پر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، یہ معاملہ اسلام آباد کا ہے عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں وکیل۔ شہباز گل نے وفاقی حکومت سے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔

دوران سماعت، رہنما تحریک انصاف شہباز گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 

The post شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JQnOc0y

Tuesday, 28 March 2023

بلوچستان میں شدیدبارش، نالوں میں طغیانی سے راستے بند ہوگئے

 کوئٹہ: بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل ہوگئیں جب کہ کئی علاقوں میں شدید بارش کے باعث نالوں میں طغیانی آ گئی اور آمدورفت کے راستے بند ہو گئے ہیں۔

مکران ،زیارت ،قلات ، قلعہ عبداللہ ،ہرنائی، سوراب، پنجگور، گوادر ،واشک سمیت کئی دیگر علاقوں میں رات گئے سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ قلعہ عبداللہ میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بپھر گئے ہیں۔

ندی نالوں میں طغیانی آنے سے آرمبی، کاکوزئی ،توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بند ہو گئے ہیں۔ قلعہ عبداللہ شہر کے قریب ماچکہ اور باغک ندی میں بھی طغیانی آ گئی۔ وادی زیارت و ملحقہ علاقوں میں گزشتہ شام سے بارش کا سلسلہ جاری  ہے، جس کے باعث  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

زیارت میں  موسلادھار بارش کے باعث بجلی اور گیس کی سپلائی مکمل معطل ہو گئی ہے۔ ماہ رمضان میں بجلی اور گیس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

The post بلوچستان میں شدیدبارش، نالوں میں طغیانی سے راستے بند ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6iEfGls

نوجوان ہی توشہ خانہ کے چوروں سے حساب لیں گے، سراج الحق

 لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کے چوروں سے حساب اب نوجوان ہی لیں گے کوئی دوسرا ادارہ یہ کام نہیں کر سکتا۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چوک عاشق آباد پر عوامی سحری میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاہور کے نوجوان اب جاگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ملک کے نوجوانوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق روزگار ملے، ہم یہی چاہتے ہیں کہ ہماری عدالتیں انصاف کریں۔ ہمارے ججز، جرنیل ، سیاسی لیڈر مغل بادشاہ نہ بنیں۔پی ڈی ایم ، پی ٹی آئی والے ظالم ہیں، جنھوں نے پورا نظام خراب کیا ہے۔

آٹا تقسیم کے پوائنٹس پر بدانتظامی پر بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر آپ بجلی اور گیس کا بل گھر پہنچا سکتے ہیں تو کیا آپ لوگوں کے گھر میں آٹا نہیں بھیج سکتے۔ جنوبی پنجاب کے علاقے جتوئی میں آٹا لینے کے لیے جانے والی خاتون کو روند دیا گیا۔

امیرِ جماعت نے کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں، جس کے لیے قائداعظم نے جدو جہد کی۔ پاکستانیو!آپ کے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے۔ کبھی آپ کو روٹی ، کپڑا، مکان کے نام پر، کبھی 50 لاکھ گھروں کے نام پر دھوکا دیا گیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ مجھے یقین ہے نوجوان انقلاب لانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نوجوانوں  کے ساتھ مل کر انقلاب لائیں گے۔  یہ توشہ خانہ کے چوروں کے ساتھ نوجوان ہی حساب کتاب کریں گے کوئی دوسرا ادارہ نہیں کر سکتا۔

The post نوجوان ہی توشہ خانہ کے چوروں سے حساب لیں گے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zEXQ2Ku

عدالتی قانون میں اصلاحات کا مقصد سپریم کورٹ کی تقسیم ہے، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدالتی قانون میں اصلاحات کیلیے قومی اسمبلی میں پیش ہونے والا بل مسترد کردیا۔

قوم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ’ہم بھی عدالتوں میں ریفارمز چاہتے ہیں مگر اس وقت ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے فائدے کے لیے اصلاحات کررہے ہیں‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’یہ لوگ اداروں میں اپنے لوگ بیٹھا کر ان سے غلط کام کراتے ہیں، الیکشن سے فرار کیلیے حکومت عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ اپنے آپ کو نیوٹرلز کہنے والے ان کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’حکومت کا اس وقت عدالتی ریفارمز کا واحد مقصد الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا ہے جسے قوم کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’شہباز شریف نے جلد بازی میں جو فیصلہ کیا وہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کیلیے ہے، اس کی واحد وجہ الیکشن کا انعقاد روکنا اور سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا اور عدلیہ ، چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنا ہے، سپریم کورٹ کی تقسیم کی کوشش پر وکلا کو کھڑا ہونا ہوگا‘۔

مزید پڑھیں:عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

عمران خان نے کہا کہ ’نیوٹرلز اپنا رویہ درست کریں کیونکہ قوم ہر چیز جان گئی ہے، قمر جاوید باجوہ نے ان کے ساتھ ملکر انسانی حقوق کو پامال کیا، ان کا مقصد ہم پر چوروں کو مسلط کرنا تھا، 25 مئی کے بعد سے ہم پر شروع ہونے والا تشدد بڑھتا جارہا ہے، انہوں نے جو کارکنوں کے ساتھ کیا وہ انگریزوں کے زمانے میں بھی نہیں ہوا‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’جو پارٹی الیکشن کی خواہش مند ہو وہ کبھی ایسے تشدد نہیں کرتی جبکہ الیکشن سے بھاگنے والے تشدد کرتے ہیں، وزیر داخلہ کے عہدے پر بیٹھا شخص رانا ثنا اللہ بدمعاش ہے جبکہ اس وقت وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے شخص نے پولیس کی مدد سے 900 شہریوں کو قتل کروایا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ بغیر وارنٹ لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر لے جاتے ہیں، فرانس میں لوگوں نے احتجاج کیا مگر وہاں ایک بندہ بھی گرفتار نہیں ہوا، پاکستان میں اسوقت جنگل کا قانون ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’آج معلوم ہوا کہ اسلام آباد میں میرے خلاف ایک ہی دن میں 15 مقدمات درج ہوئے، اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میرے ساتھ کوئی نہیں تھا، جبکہ وہاں ان کے نامعلوم افراد موجود تھے جو مجھے قتل کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے کارکنوں کو اشتعال دلانے کے لیے انہوں نے شیلنگ کی‘۔

مزید پڑھیں: آئین کی پاسداری کیلیے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، عمران خان

عمران نے کہا کہ ’زمان پارک سے نامعلوم افراد نے کارکنوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، میرے خانسامے کو گرفتار کر کے پوچھا کہ عمران خان کھانا کیا کھاتا ہے کیونکہ یہ مجھے زہر دینا چاہتے ہیں، انہوں نے لوگوں کو تشدد اور زہر دے کر قتل کیا اور بعد میں موت کو ہارٹ اٹیک قرار دے دیا‘۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا مقدمات اور کارکنوں کی گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت انتظامیہ سے نہیں عدلیہ سے لی تھی، جلسے کو ناکام بنانے کیلیے راستے بند کیے گئے‘۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  جس راستے پر یہ چل رہے ہیں اس سے ملک میں تباہی پھیلے گی،  چوروں کو بچانے کیلیے ملک کی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں اور حکومت کو صرف اپنی پرواہ ہے جبکہ اس وقت عوام تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں‘۔

The post عدالتی قانون میں اصلاحات کا مقصد سپریم کورٹ کی تقسیم ہے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rJ0dY9R

بینکنگ فراڈ میں مجرم کو 10سال قید اور 2کروڑ روپے جرمانہ

 لاہور: بینکنگ فراڈ میں ملوث مجرم کو 10 سال قید اور 2 کروڑ 49 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق صفدر حسین نامی ملزم نے سال 2016 متعدد بینک صارفین کے اکاونٹ سے 2 کروڑ 43 لاکھ سے زائد پیسے خورد برد کیے۔

ملزم نجی بینک کی ملتان برانچ میں بطور برانچ مینیجر کام کر رہا تھا۔ ایف آئی اے ملتان سرکل نے متعلقہ بینک کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر بینکنگ کورٹ کے اسپیشل جج ملتان چوہدری محمد انوارالحق نے صفدر حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 2 کروڑ 49 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

The post بینکنگ فراڈ میں مجرم کو 10سال قید اور 2کروڑ روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kIy9RFq

پی آئی اے کی جانب سے 39 ہزار ملین ٹیکسز خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف

کراچی: پی آئی اے کی جانب سے 39 ہزارملین سے زائد ٹیکسز سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی،ایف ای ڈی انٹرنیشنل، تنخواہوں سے متعلقہ ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیے، ایمبارکیشن ٹیکس، سیکیورٹی چارجز،انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ چارجزبھی وصول کیے، وصول کیے جانے والے دیگرگورنمنٹ ائیرپورٹ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کو 45 یوم میں جمع کرانا ضروری تھا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2020،2021 میں ٹیکسز وصولی کے بعد ایف بی آراورسول ایوی ایشن اتھارٹی کو جمع کرائے جانا تھے، 2019 میں بھی وصول کردہ 38 ہزار ملین سے زائد ٹیکسز متعلقہ اداروں کو ادا نہیں کیے گئے، ٹیکسز کی عدم ادائیگی پرآڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی اعتراضات عائد کر دیے۔

آڈیٹرز اعتراضات پر ائرلائن انتظامیہ نے سن 2022 میں 67 ملین جمع کرائے جانے کا جواب دیا، دیگر رقم کی جلد ازجلد ادئیگی کرنے پر مبنی جواب جاری کیا گیا۔

The post پی آئی اے کی جانب سے 39 ہزار ملین ٹیکسز خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OAC5hGu

Monday, 27 March 2023

کراچی پولیس آفس پر حملہ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

 کراچی:  ریاستی رٹ کمزور ہونے لگے تو دہشت گرد و دیگر جرائم پیشہ عناصر طاقت ور ہونے لگتے ہیں، جس کا عملی مظاہرہ آئے روز پاکستان کے مختلف شہروں میں نظر آتا ہے تاہم یہ انتہائی افسوسناک امر ہے، جس کا تدارک جتنا جلدی ہو گا اتنا ملک کے لئے بہتر ہیں کیوں کہ تاخیر صورت حال کو مزید گھمبیر بنا رہی ہے۔

ایسا ہی کچھ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ دنوں ہوا۔ شہر قائدؒ میں شارع فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور صدر تھانے سے متصل کراچی پولیس آفس پر گزشتہ ماہ 17 فروری 2023ء کو 3 دہشت گردوں نے پولیس کے سکیورٹی اقدامات کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے انتہائی حساس عمارت میں داخل ہوگئے۔

اس اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے فوری اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک دہشت گرد نے کراچی پولیس چیف کے دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

کراچی پولیس آفس پر حملے میں رینجرز افسر اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں کے اس حملے کے بعد سکیورٹی پر کئی سوال بھی اٹھائے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور اسپیشل برانچ کے خفیہ سراغ رسانی کے نیٹ ورک پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا کہ دہشت گرد نہ صرف کئی روز تک کراچی پولیس آفس کی ریکی کرتے رہے بلکہ حملہ آور ہو کر اس میں داخل ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے جبکہ دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کراچی پولیس آفس پر حملے کی باقاعدہ ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے۔

کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کی شناخت زالہ نور اور کفایت اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ تیسرے دہشت گرد جس نے خود کو دھماکے سے اڑایا تھا، اس کی شناخت بعدازاں یاسر کے نام سے کی گئی اور اس کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے اور اسی وجہ سے تفتیشی حکام کو اس کی شناخت میں ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے اس کا ریکارڈ سامنے نہیں آرہا تھا۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کے زیر استعمال کار بھی پولیس نے برآمد کرلی اور اس کے مالک کی تلاش کے ساتھ ساتھ جن راستوں سے دہشت گرد کراچی پولیس آفس پہنچے، ان کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مارے جانے والے دہشت گردوں کے نیٹ ورک میں جڑے دیگر کرداروں کی تلاش میں سرگرم ہوگئے، اور تقریباً 23 روز سخت جدوجہد اور خفیہ کڑی نگرانی کے بعد اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا۔

12 اور 13 مارچ 2023ء کی درمیانی شب منگھوپیر کے علاقے مائی گاڑی کے مقام پر سی ٹی ڈی نے مقابلے کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے دیگر 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا اور اس حوالے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سی ٹی ڈی آفس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس سمیت دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقابلے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر انھوں نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت ہلاک کرنے اور دیگر 2 ساتھیوں کو گرفتار کرنے پر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور ایک پھر اپنے عزم کا دہراتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کو انجام تک پہنچانے تک جنگ جاری رہے گی اور کسی بھی قمیت پر قیام امن کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد اس نیٹ ورک کا قلع قمع کرنے کے لیے سی ٹی ڈی ، وفاقی حساس اداروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے اس نیٹ ورک کا کامیابی سے سراغ لگایا۔

جس کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں کہ دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک کراچی اور بلوچستان کے سرحدی علاقے کے درمیان میں روپوش تھا، جس نے کراچی پولیس آفس پر حملہ اور خودکش دھماکا کرنے والے والوں کی مدد، منصوبہ بندی اور ریکی کا کام سرانجام دیا تھا۔

جس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مذکورہ گروہ کے خلاف جاسوسی کا نیٹ ورک مضبوط کیا اور خفیہ ذریعے سے اطلاع ملی کہ اس نیٹ ورک کے مزید دہشت گرد کراچی میں حب کے کچے کے راستوں سے داخل ہوں گے۔

جس کے بعد حب کچے کے راستوں سے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 دہشت گرد داخل ہوئے تو منگھوپیر مائی گاڑی کے مقام پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے انھیں رکنے کا اشارہ کیا تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت آریاد اللہ عرف حسن اور وحید اللہ عرف خالد عرف حذیفہ کے نام سے کی گئی، جو کہ کراچی پولیس آفس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے جبکہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالعزیز اور مہران علی کے نام سے کی گئی جو کہ شہرِ قائد میں ایک اور بڑی دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کے لیے اپنے آقاؤں کے اشارے کے منتظر تھے۔

مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گرد سپر ہائی وے کے قریب احسن آباد کے رہائشی ہیں اور گرفتار دہشت گرد گلشن حدید فیز ٹو اور شاہ لطیف ٹاؤن کے رہائشی ہیں، جو کہ کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد بلوچستان جا کر روپوش ہوگئے تھے جبکہ گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ان کا اور مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور اس حملے میں استعمال کی جانے والی گاڑی حملے سے ایک روز قبل حب چوکی کے ایک شوروم سے 10 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی جبکہ گاڑی خریدنے کے لیے رقم پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گرد آریاد اللہ اور عبدالوحید نے فراہم کی تھی۔

کراچی پولیس آفس میں حملہ کرنے والے دہشت گرد ایک ہفتہ قبل بسوں کے ذریعے کراچی آئے تھے اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد عبدالعزیز کے گھر احسن آباد میں روپوش رہے جبکہ حملے میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ، جیکٹیس اور دیگر اسلحہ ٹرک کے ذریعے خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک سے کراچی پہنچایا گیا تھا۔

کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے اور اس حملے کے ماسٹر مائنڈ تو اپنے منطقی انجام تک پہنچ گئے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس کو اپنے خفیہ سراغ رسانی کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے میں سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ اسی نیٹ ورک کی بدولت دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو قبل از وقت ناکام بنایا جا سکے۔

وطن عزیز میں سکیورٹی کے مخدوش حالات میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہو گا اور دہشت گردوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کے ساتھ گرینڈ آپریشن کرنا ہو گا تاکہ یہ ملک اور اس کے باسی سکون کی نیند لے سکیں اور تجارتی سرگرمیاں بلاخوف و خطر فروغ پا سکیں کیوں کہ یہی وہ راستہ ہے، جس پر چل کر نہ صرف ملک میں مکمل و پائیدار امن کے قیام کے خواب کو تعبیر مل سکتی ہے بلکہ معاشی افراتفری پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

The post کراچی پولیس آفس پر حملہ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9Ih1buW

ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

 لاہور: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے جعلی چیک بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے لاہور زون کے ڈائریکٹر سرفراز خان ورک اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل حسن سجاد نقوی کی خصوصی ہدایات پر سب انسپکٹر حافظ طارق کی سربراہی میں ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران بھٹی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم جعلی اور ٹیمپر شدہ چیک کیش کروانے والے گروہ کا سرغنہ ہے جس کے قبضے سے جعلی و ٹیمپر شدہ چیک برآمد ہوئے ہیں، ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور میں اس سے قبل بھی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 109، 420، 468، 471 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GwMQj0S

کراچی میں سیاسی جماعت کا بلدیاتی امیدوار ڈکیتی کرتے ہوئے گرفتار

  کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع مدینہ کالونی میں لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ملزم سیاسی جماعت کا بلدیاتی امیدوار نکلا۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ زخمی حالت میں گرفتار مبینہ ڈاکو عبدالنبی نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، گرفتار مبینہ ڈاکو نے کونسلر کی نشست پر یوسی 6 وارڈ نمبر چار سے الیکشن لڑا اور 305 ووٹ حاصل کیے تھے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم الیکشن سے قبل بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا رہا ہے جس کا اُس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اتحاد ٹاؤن اور اطراف میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین لوٹ چکا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم آج شام بھی واردات کررہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں حراست میں لیا، قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

The post کراچی میں سیاسی جماعت کا بلدیاتی امیدوار ڈکیتی کرتے ہوئے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xcUE12r

فواد چوہدری کی مریم نواز کیخلاف مقدمہ اندراج کیلیے ایف آئی اے کو درخواست

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آٸی اے کو درخواست دے دی۔

فواد چوہدری کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ’مریم نواز نے عمران خان کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کی  اور انہیں متنازع بنا کر کارکنوں کو بد دل کرنے کی کوشش کی‘۔

مزید پڑھیں: جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی، مریم نواز

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں لکھا کہ مریم نواز نے عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، لہذا استدعا ہے کہ ایف آئی اے مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔

The post فواد چوہدری کی مریم نواز کیخلاف مقدمہ اندراج کیلیے ایف آئی اے کو درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zsNATan

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کی کمی سے 1950 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100روپے اور 944روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 204600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 175411روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

The post سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Khdl321

Sunday, 26 March 2023

اسلام آباد اور لاہور سے منشیات قطر، دبئی اور بنکاک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس اور ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائیوں کے دوران قطر، دبئی اور بنکاک جانے والے مسافروں کے سامان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔  اس سلسلے میں ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران قطرجانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو ، 24 گرام آئس برآمد  کرلی گئی اور صوابی کے رہائشی ملزم کو گرفتار  کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ائرپورٹ ہی سے دبئی جانے والے ایک دوسرے مسافر کے پیٹ سے 131 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے خیبر ایجنسی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بنکاک جانے والے ملزم کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 4 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے مقامی رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں 2 مختلف مشترکہ کارروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 43 کلو چرس برآمد کرکے افغانستان سے بلوچستان کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اُدھر چاغی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 25 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

The post اسلام آباد اور لاہور سے منشیات قطر، دبئی اور بنکاک اسمگلنگ کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OzRTaGE

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج

 کراچی: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ الزام نمبر 128/23 تھانہ جمشید کوارٹر میں محمد اقبال نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ حسان نیازی اوردیگرساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حسان نیاز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیر ویڈیو میں عوام کو بغاوت پر اکسایا گیا، حسان نیازی نے ملکی دفاعی اداروں کو مخاطب کرکے دھمکایا اور کہا کہ عمران خان گرفتار ہوا تو کسی حاجی یا حافظ کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔

مدعی کی جانب سے ایف آئی آر میں یہ کہا گیا کہ حسان نیازی نے سوشل میڈیا پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی، حسان نیازی کے بیان سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

 

The post عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OjYvkVH

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے 8 سال سے لاپتا بچہ لواحقین کو مل گیا

 لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی کاوشوں نے 8 سال قبل گم ہونے والے بچے کو لواحقین سے ملوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 15 سالہ علی حسن ذہنی طور پر ٹھیک نہیں اور 8 سال قبل وہ گھر سے نکلا تو گم ہوگیا تھا، جس کے بعد علی حسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ میں 8 سال مقیم رہا۔

چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانولہ کا دورہ کیا اور علی حسن سمیت دیگر بچوں سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی حسن کے لواحقین کو تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے بچے کے لواحقین کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، انسپکٹر ارشد پاشا نے دو روز کی مسلسل محنت کے بعد علی حسن کا خاندان تلاش کر لیا۔

علی حسن کی والدہ علی حسن آمنہ بی بی کا کہنا ہے کہ 8 سال بعد بچے کو پا کر بہت خوش ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، سی ٹی او اور ٹریفک پولیس کی ٹیم کے مشکور ہیں۔

The post نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے 8 سال سے لاپتا بچہ لواحقین کو مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Jcfrw6m

کراچی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے چار افراد زخمی

  کراچی: اورنگی ٹاؤن، منگھو پیر، فیڈرل بی ایریا اور لانڈھی میں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے سب تک ڈکیتی کے دوران شہریوں کو فائرنگ کے زخمی کرنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 12 پانچ نمبر عثمانیہ مسجد کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ صلاح الدین ایوبی ولد ایوب خان کے نام سے کی گئی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس، ڈاکٹر پیٹرول پمپ بند مراد پولیس چوکی کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 70 سالہ شرافت خان ولد عابد خان کے نام سے کی گئی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اسی طرح، سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 19 سالہ معاذ واسطی ولد رضا واسطی کے نام سے کی گئی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اسی طرح شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی بابر کانٹا کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی شناخت 30 سالہ ذوالفقار علی ولد علی شیر کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ سے زخمی شخص ٹرک ڈرائیور ہے اور فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

ادھر شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی افشاں اسکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ حضرت ولد شاہ گل کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

The post کراچی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے چار افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lj42e9E

وزیراعظم نے صدر مملکت کے خط کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز قرار دے دیا

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پانچ صفحات اور سات نکات پر مشتمل جوابی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے صدر مملکت کے خط کو تحریک اںصاف کی پریس ریلیز قرار دیا ہے۔

جوابی خط میں وزیراعظم نے کہا کہ کہنے پر مجبور ہوں کہ آپ کا خط تحریک انصاف کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے جوکہ یک طرفہ اور حکومت مخالف خیالات کا حامل ہے جن کا آپ کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں۔ آپ کا خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں اور آپ مسلسل یہی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 3 اپریل 2022 کو آپ نے قومی اسمبلی کی تحلیل کرکے سابق وزیراعظم کی غیر آئینی ہدایت پر عمل کیا جبکہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے آپ کے حکم کو سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو غیر آئینی قرار دیا۔ آرٹیکل 91 کلاز5 کے تحت بطور وزیراعظم میرے حلف کے معاملے میں بھی آپ آئینی فرض نبھانے میں ناکام ہوئے۔

جوابی خط میں وزیراعظم نے کہا کہ کئی مواقع پر آپ منتخب آئینی حکومت کے خلاف فعال انداز میں کام کرتے آرہے ہیں، میں نے آپ کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اپنے خط میں آپ نے جو لب و لہجہ استعمال کیا، اُس سے آپ کو جواب دینے پر مجبور ہوا ہوں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا آپ کا حوالہ ایک جماعت کے سیاستدانوں اور کارکنوں کے حوالے سے ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے اور 4 کے تحت آئین اور قانون کا مطلوبہ تحفظ ان تمام افراد کو دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریاستی عمل داری کے لیے قانون اور امن عامہ کے نفاذ کے مطلوبہ ضابطوں پر سختی سے عمل کیا ہے۔ تمام افراد نے قانون کے مطابق دادرسی کے مطلوبہ فورمز سے رجوع کیا ہے۔

جوابی خط میں وزیراعظم نے کہا کہ جماعتی وابستگی کے سبب آپ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کو یکسر فراموش کر دیا، آپ نے نجی و سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور افراتفری پیدا کرنے کی کوششوں کو نظر انداز کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کی ملک کو معاشی ڈیفالٹ کے کنارے لانے کی کوششوں کو آپ نے نظرانداز کر دیا۔ پی ٹی آئی کی وجہ سے آئین، انسانی حقوق اور جمہوریت کے مستقبل سے متعلق پاکستان کی عالمی ساکھ خراب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے بطور صدر ایک بار بھی عمران خان کی عدالتی حکم عدولی اور تعمیل کروانے والوں پر حملوں کی مذمت نہیں کی، عدالت کے حکم کے خلاف کسی سیاسی جماعت کی طرف سے ایسی عسکریت پسندی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ ہماری حکومت آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے لیکن یہ آزادی آئین اور قانون کی حدود قیود میں استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی تو آپ نے کبھی اِس بارے میں آواز بلند نہیں کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی توجہ ہیومن رائٹس واچ کی سالانہ ورلڈ رپورٹ 2022 کی طرف دلاتا ہوں اور پی ٹی آئی اس وقت اقتدار میں تھی۔ اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ حکومت پاکستان میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں تیز کرچکی ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت اختلاف رائے کو کچل رہی ہے۔ رپورٹ میں صحافیوں، سول سوسائٹی اور سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے، قید وبند اور نشانہ بنانے کی تمام تفصیل درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں انسانی حقوق کا قومی کمشن معطل رہا، قومی کمشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت پر فرد جرم ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی متعدد رپورٹس میں پی ٹی آئی حکومت کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس کی سزا موت ہے، پی ٹی آئی حکومت نے مرد و خواتین ارکان پارلیمان کو قید وبند اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم کے خاندان کی خاتون رُکن کو بھی معاف نہ کیا گیا اور سیاسی مخالفین کا صفایا کرنے کے لیے نیب کو استعمال کیا گیا لیکن افسوس بطور صدر پاکستان آپ نے ایک بار بھی اِن میں سے کسی بھی واقعے پر آواز بلند نہ کی۔ آپ بطور صدر انسانی حقوق، آئین اور قانون کی اِن خلاف ورزیوں پر اُس وقت کی حکومت سے پوچھ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے خط کا جواب اسی لیے دے رہا ہوں تاکہ آپ کے یک طرفہ رویے کو ریکارڈ پر منکشف کر دوں۔ پی ٹی آئی کی طرف سے آپ نے عام، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخاب کی تاریخ دے دی، آپ کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے یکم مارچ 2023 کے حکم سے مسترد کر دیا۔ آپ نے دو صوبوں میں بدنیتی پر مبنی اسمبلیوں کی تحلیل پر کسی قسم کی تشویش تک ظاہر نہ کی جبکہ یہ سب آپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی انا اور تکبر کی تسکین کے لیے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں کسی آئینی و قانونی مقصد کے لیے نہیں، صرف وفاقی حکومت کو بلیک میل کرنے کے لیے تحلیل کی گئیں اور آپ نے یہ بھی نہ سوچا کہ دو صوبائی اسمبلیوں کے پہلے الیکشن کروانے سے ملک نئے آئینی بحران میں گرفتار ہو جائے گا۔ آپ نے آرٹیکل 218 کلاز تین کے تحت شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تقاضے کو بھی فراموش کر دیا، آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو آپ نے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جو نہایت افسوسناک ہے۔ کا یہ طرز عمل صدر کے آئینی کردار کے مطابق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن نے 8 اکتوبر 2023 کو پنجاب میں انتخابات کروانے کی تاریخ دی ہے، تمام وفاقی اور صوبائی اداروں نے متعلقہ اطلاعات الیکشن کمشن کو مہیا کی ہیں۔ الیکشن کروانے کی ذمہ داری آئین نے الیکشن کمشن کو سونپی ہے اور الیکشن کمشن نے ہی طے کرنا ہے کہ شفاف و آزادانہ انتخاب کروانے کے لیے آرٹیکل 218 تین کے تحت سازگار ماحول موجود ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر نے اپنے خط میں سابق حکومت کے وفاقی وزراء کے جارحانہ رویے اور انداز بیان پر اعتراض نہیں کیا جبکہ سابق حکومت کے وزراء مسلسل الیکشن کمشن کے اختیار اور ساکھ پر حملے کر رہے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 46 اور رولز آف بزنس کی شق15 پانچ بی کی صدر کی تشریح درست نہیں، صدر اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت کی آپ کی بات درست نہیں کیونکہ آئین کے آرٹیکل 48 کلاز وَن کے تحت صدر کابینہ یا وزیراعظم کی ایڈوائس کے مطابق کام کرنے کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کو مطلع رکھنے کی حد تک اس کا اطلاق ہے، نہ زیادہ نہ اس سے کم اور وفاقی حکومت کے انتظامی اختیار کو استعمال کرنے میں وزیراعظم صدر کی مشاورت کا پابند نہیں۔ جناب صدر، میں اور وفاقی حکومت آئین کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، آئین کی مکمل پاسداری، پاسبانی اور دفاع کے عہد پر کار بند ہیں، آئین میں درج ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ پر کاربند ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پرعزم ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور ریاست پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دی جائے۔ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آئینی طور پر منتخب حکومت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 24 مارچ کو خط لکھا تھا۔

The post وزیراعظم نے صدر مملکت کے خط کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TLGSps3

Saturday, 25 March 2023

جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جھل مگسی سے 29 کلومیٹر شمال مغرب جبکہ زیر زمین گہرائی 45 کلومیٹر تھی۔

The post جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/E85tea4

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین بھی غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

The post صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XprwLFH

بھکر اور مظفر گڑھ میں مفٹ آٹا لینے والے دو بزرگ شہری جاں بحق

مفت آٹے کے حصول کے دوران بھگدڑ مچنے سے مظفر گڑھ میں 60 سالہ زہرہ بی بی جبکہ بھگر میں آٹے کے حصول کے لیے لائن میں کھڑا 66 سال الٰہی بخش دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں آٹے کے پوائنٹ پر رش کے باعث بھگدڑ مچی جس کے باعث 60 سالہ بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ بعدازاں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

دوسرا واقعہ بھکر میں پیش آیا جہاں 66 سالہ الہی بخش آٹے کے حصول کے لیے یونین کونسل میں موجود تھا۔ تفصیلات کے مطابق الہی بخش صبح 6 بجے ہی آٹے کے حصول کے لیے یونین کونسل پہنچا گیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ طویل قطار کے بعد جب الہیٰ بخش کو آٹا ملتے ہی دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

سرگودھا انتظامیہ کی دوڑیں

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سرگودھا میں آٹا اسٹال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے  متعلقہ حکام کو سخت ہدایت کی کہ کوئی بھی مستحق شخص جو مفت آٹے کے مرکز پر آئے وہ بغیر آٹے کے نہیں لوٹنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اہل افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں اور اس وجہ سے مفت آٹا حاصل نہیں کر پا رہے انکی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ آٹا تقسیم مراکز پر نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز فوری قائم کریں، رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے، مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں بہتری لانے کے لیے خود شہروں کا دورہ کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران تین افراد مفٹ آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ دو روز قبل خیبرپختونخوا کے اضلاع چارسدہ اور کوہاٹ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس سے قبل سندھ کے شہر میرپورخاص بھی سستے آٹے کے حصول کے لیے آنے والا شہری ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

The post بھکر اور مظفر گڑھ میں مفٹ آٹا لینے والے دو بزرگ شہری جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/I5ZBW3H

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے جہاں وہ اب سے کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان زمان پارک سے مینار پاکستان کیلیے روانہ ہوئے تو کارکنوں کی بڑی تعداد اُن کے ساتھ موجود تھی جبکہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے ان کی گاڑی کو حصار میں لیا ہوا تھا۔ اس موقع پر پولیس نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی کے لیے راستہ بنایا۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ مینار پاکستان جلسے میں پہنچے تو کارکنان نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند

اسی دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی کارکنوں کے ساتھ مینار پاکستان پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راستوں کی بندش پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہہماری لڑائی فوج سے نہیں ہے ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، جسٹس عمر عطا بندیال سے امید ہے کہ وہ کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے دے کے تصویریں بنوانے والے ملک کی دولت لوٹ رہے ہیں، ظل شاہ کو پولیس نے مارا اس کی بد دعا پولیس کو لگے گی، نگراں حکومت نے نے جتنے کنٹینر لگائے ہیں اُسے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اب ملک کی صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ قوم مرنے اور مارنے کے لیے تیار ہے۔ قبل ازیں سینیٹر اعظم سواتی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں میڈیا کے سامنے عمران خان کے ترجمان کی حیثیت سے آیا ہوں، ہمارے کارکنوں کو مینار پاکستان نہی پہنچنے دیا جا رہا، ڈی آئی جی آپریشن کو آج دن دو بجے ملا تھا، ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثر نے دو تین گھنٹے میں راستے کھولنے کا وعدہ کیا تھا‘۔


انہوں نے کہا کہ ’مگر راستے بند ہیں، قانون پر عمل نہی کیا جا رہا، ہمیں عدالت نے جلسے کی اجازت دی ہے، مگر اسکی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ابھی میں آرام سے بات کر رہا ہوں ورنہ سب جانتے ہیں میں ڈرنے والا نہیں ہوں، پورے ملک سے لوگ عمران خانے کو سننے لوگ  آرہے ہیں‘۔

پی ٹی آئی کا راستے بند کرنے اور کارکنان کی گرفتاریوں کا الزام

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے مینار پاکستان کی جانب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے جبکہ لاہور میں عوام کو خوفزدہ کرنے کیلیے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کی وجہ سے اقدامات کیے گئے، ترجمان پولیس

لاہور پولیس کے ترجمان نے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے عائد ہونے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے سیکیورٹی خدشات اور عوام کے تحفظ کیلیے اقدامات کیے ہیں‘۔

ترجمان لاہور پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اُٹھائے گئے اقدامات کو راستہ روکنے کا تاثر نہ دیا جائے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات اُٹھانا لازم ہیں، جلسہ گاہ میں جانے والے شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے میں خودکش حملے کا الرٹ جاری

پولیس ترجمان نے کہا کہ ’حفاظتی انتظامات کو جلسہ گاہ جانے والے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا تاثر نہ دیا جائے، جلسہ گاہ میں جانے والے شہریوں کی صرف چیکنگ کی جا رہی ہے، امن و امان کے قیام کے لئے چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ  شہری بغیر کسی رکاوٹ کے مینار پاکستان پہنچ رہے ہیں‘۔

جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ، پنجاب حکومت کا تھریٹ الرٹ جاری

انسداد دہشت گردی فورس اور محکمہ داخلہ نے مینار پاکستان جلسے میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے ملک میں انتشار پھیلانے کیلیے پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے لیے 25 خود کش حملہ آور لاہور بھیجے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ سروس معطل

شہری انتظامیہ کی جانب سے حبیب اللہ روڈ، گڑھی شاہو، مصری اور لنڈا بازار میں انٹرنیٹ سروس اچانک معطل کردی گئی جبکہ  مینار پاکستان کے اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پر اس قدر ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے، عمران خان

مکینوں کے مطابق گوال منڈی، فلیمنگ روڈ، قعلہ گجر سنگھ، محمد۔نگر، دل محمد روڈ، برانڈڈ روڈ اور سبز منڈی کے علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

جلسے کی تیاریاں

پی ٹی آئی نے مرکزی اسٹیج پر بلڈ پروف کنٹرینر رکھا ہے جس میں بیٹھ کر عمران خان خطاب کریں گے جبکہ اطراف میں لگی اسکرینوں پر بھی مناظر دکھائے جائیں گے۔

سیکیورٹی کلیئرنس

پنجاب پولیس نے سراغ رساں کتوں اور میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے جلسہ گاہ کی تلاشی لی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی پنجاب پولیس کے ہمراہ جلسہ گاہ معائنہ کیا۔

The post چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5zEx2Di

ہم پر اس قدر ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے، عمران خان

 لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پر اتنا ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے۔

عمران خان نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانے کےلیے ہمارے 1600 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، میری عوام سے درخواست ہے مینار پاکستان پہنچیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ آج اپنے آنکھوں سے دیکھیں گے ملک کی تاریخ کا آج سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عوام گھروں سے نکلیں گے ، یہ ہم پر ظلم کررہے ہیں اور تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے اس آزادی کو بالکل ختم کردیا ہے، ہمارے لوگوں اغواء کررہے ہیں، ہم پر جو ظلم و تشدد ہورہا ہے جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے، یہ جو بھی حربہ استعال کریں گے اس کا آج ردعمل آئے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم دلدل میں پھنس رہے ہیں، لوگ آٹے کی لائنوں میں مررہے ہیں، اج لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ملک کو دلدل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ظلم ہورہا ہے، لیکن یہ حقیقی آزادی کی جنگ و جہاد ہے جس میں قربانیاں دینی پڑیں گی، میں بھی تیار ہوں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، خوف کی زنجیریں توڑنی ہیں۔

The post ہم پر اس قدر ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/c8bzPjI

گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم

 کراچی: وفاق حکومت نے تقریباً تمام اقسام کی اشیا کی درآمد پر عائد پابندی ہٹادی ہے۔

2017ء سے 2022ء  کے درمیان 826 مختلف اقسام کی اشیا کی درآمدات پر پابندیاں عائد تھیں تاہم اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔

ان اشیا میں سیمنٹ اور اسٹیل کے لیے درکار خام مال، گاڑیوں کے پرزہ جات، کھانے پینے کی مختلف اشیا، چاکلیٹ، منزل واٹر، سگریٹ پیپر، برقی سامان  اور برقی آلات کے علاوہ کچھ مشینری اور ان کے پرزہ جات بھی شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ایک سرکلر کے مطابق بینک نے سیکڑوں اشیا کی درآمدات پر 100 فیصد تک پیشگی ادائیگی جمع کرانے کی شرط ختم کردی ہے۔

مرکزی بینک نے جمعہ کو ایک سرکلر میں کہا کہ 31مارچ 2023 سے آئٹمز کی درآمد پر موجودہ کیش مارجن کی ضرورت/سی ایم آر (پیشگی ادائیگی) کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چند ماہ قبل SBP نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ بالترتیب توانائی (پیٹرولیم مصنوعات اور LNG)، دواسازی اور طبی آلات، خام مال اور برآمد کنندگان اور گاڑیوں کے لئے مشینری (بشمول مسافر کاروں) کے لئے درآمدی فنانسنگ کو ترجیح دیں۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے پاک ۔ کویت انویسٹمنٹ کمپنی (PKIC) کے سربراہ ریسرچ سمیع اللہ طارق نے کہا کہ حکومت نے مختلف صنعتوں کو درکار خام مال سمیت درآمدات کے بارے میں آگاہ کیا کیونکہ یہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی شرط تھی۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے کہا کہ اب درآمد کنندگان کو پہلے سے کوئی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انھیں درآمدی ادائیگی ایک دن یا ایک سال میں کرنی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے اگست 2022 میں 100 فیصد کیش مارجن کی شرط کو نرم کیا تھا اور تاجروں کو 90-180 دنوں کے اندر درآمدی ادائیگی کرنے کی صورت میں صرف 25فیصد پیشگی ادائیگی جمع کرانے پر سامان درآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور جن لوگوں نے 180 دنوں سے زیادہ کے کریڈٹ پر درآمد کرنا تھی انھیں صفر مارجن جمع کرانا تھا، لیکن جن لوگوں نے 90 دنوں سے کم وقت میں درآمدی ادائیگی کرنی تھی وہ اب بھی 100 فیصد ادائیگی پیشگی ادائیگی کے ذمے دار ہیں۔” لیکن اب جمعہ کو SBP کے تازہ ترین سرکلر کے مطابق پیشگی درآمدی ادائیگی (کیش مارجن کی ضرورت/CMR) کے حوالے سے تمام پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ فہد رؤف نے کہا کہ درآمد کنندگان کی طرف سے پیشگی ادائیگی کی شرط کو ختم کرنے سے درآمد کنندگان کی لیکویڈیٹی کی ضروریات کم ہو جائیں گی۔پاکستان نے اپنے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے دو سال کی کم ترین سطح پر 78 ملین ڈالر تک محدود ہونے کے بعد درآمدات پر سے پابندیاں اٹھا لی ہیں۔

دوسری سب سے بڑی عالمی معیشت چین کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 1.7 بلین ڈالر کی ری فنانس اور جمعرات کو مزید 2 بلین ڈالر کے اضافے کے بعد پاکستان نے درآمدات کو مکمل طور پر کھول دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً چھ ہفتے قبل درآمدی ادائیگیوں اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے تھے، جو تین ہفتے سے بھی کم درآمدی کور کے برابر تھا۔جن درآمدی اشیاپر سے پابندیاں ہٹائی گئیں وہ درج ذیل ہیں۔

کنفیکشنریز، آئس کریم، مکھن، چاکلیٹ، پنیر، مچھلی، دہی، قدرتی شہد، تازہ کھجوریں، پھل، خشک میوہ جات، کانٹے، بلگور گندم، سبزیاں، جوس، منرل واٹر، تمباکو نوشی، غیر الکوحل والی بیئر، پرفیوم، میک اپ آرٹیکل جیسے نیل پالش اور لپ اسٹک،سگریٹ پیپر، اسٹیل کے لیے خام مال (کولڈ رولڈ کوائل اور ہاٹ رولڈ کوائل)، سیمنٹ، مردوں اور عورتوں کے لیے سردیوں، گرمیوں کے لیے تیار ملبوسات، جوتے، سیرامکس، الیکٹرانک اور الیکٹریکل آئٹمز، ویڈیو گیمز، لکڑی کا فرنیچر،موٹرسائیکل، پرانی استعمال شدہ اور ری کنڈیشنڈ، ٹائر، ٹیوبیں اور ان کا خام مال، سائیکلیں،گرینائٹ اور دیگر پتھر،سم کارڈزو دیگر اشیا شامل ہیں۔

The post گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5u271c3

آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی

  کراچی: آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے سینکڑوں درآمدی اشیاء پر عائد کیش مارجن کی شرط واپس لے لی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 31 مارچ سے 500 سے زائد درآمدی اشیاء پر عائد سو فیصد کیشن مارجن جمع نہیں کرانا پڑے گا۔ کیش مارجن کے نفاذ کیلئے 2017 سے 2022 کے دوران جاری کردہ تمام کردہ سرکلرز غیرموثر قرار دے دیئے گئے۔

اسٹیٹ بینک نے نئے احکامات پر عمل درآمد کیلئے بینکوں کو بی پی آر ڈی سرکلر لیٹر 6 جاری کردیا۔

آئی ایم ایف نے حکومت کی سخت درآمدی پالیسی پر نظرثانی کا کہا تھا۔ کیشن مارجن کی شرط لگژری اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی لئے لگائی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق کیش مارجن کی شرط ہٹانے سے درآمدات اور ڈالر کی طلب بڑھے گی اور زرمبادلہ پر دباؤ بڑھے گا۔

واضح رہے کہ ایل سی کھولتے وقت درآمدی اشیا کی مالیت کے برابر رقم بینک میں جمع کرانا کیش مارجن کہلاتا ہے۔

 

The post آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PrSuQJ1

Friday, 24 March 2023

پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل مینار پاکستان جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔

لاہور میں پولیس اور انتظامیہ نے جی ٹی روڈ، کپ اسٹور، دو موریہ پل سمیت  دیگر علاقوں میں بھی کنٹینرز لگا دئیے ہیں۔ شیخو پورہ اور فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کو روکنے کے لیے راستے بند کردئیے گئے۔پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماوں کے گھروں پر مسلسل 5 روز سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے متعددد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود آج جلسہ ضرور ہوگا۔

The post پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NvDuG5H

زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں زمان پارک میں ہی رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے۔

قوم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے مشورے دیے جارہے ہیں کہ آپ آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان چلے جائیں کیونکہ وہاں آپ کی حکومت ہے اور آپ کو تحفظ کی بھی ضرورت ہے مگر اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے یہاں سے بھیجنے کیلیے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کردیا، میں زمان پارک میں ہی رہوں گا اور یہی بیٹھا ہوں جس کو آکر مارنا ہے ماردے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ روکنے کیلیے پی ٹی آئی کے 1 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے مگر اب قوم رکنے والی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور کو قانون یہ حق نہیں دیتا کہ وہ اپنی مرضی کرے ، مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے قانون کی حکمرانی تھی، جو پاکستان میں ہو رہا اس کا مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور اپنے آپ کو قانون نے بالا تر سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم پر الیکشن کمیشن نے فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنایا اور اب الیکشن 8 اکتوبر کو چلے گئے کیا 8 تک سارے ملکی مسائل حل ہوجائیں گے؟۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کون آج گارنٹی دے گا کہ آٹھ اکتوبر کو الیکشن ہوں گے یا نہیں؟ کون یہ فیصلہ کرے گا،  ہم نے اگر آئین کا قتل ہونے دیا تو بات رکے گی نہیں بلکہ بہت آگے جائے گی، پہلے بھی تاریخ میں 90 دن میں الیکشن کروانے کا کہا گیا لیکن کیا ہوا آمریت ملک میں آ گئی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف ہی ایک قوم کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے ہی قوم آزاد ہوتی ہے ، کبھی سنا ہے برطانیہ یا یورپ میں قبضہ مافیا ہو۔عمران خان نے مزید کہا کہ حسان نیازی کو گرفتار کر کے زلیل کرنے کی کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے۔

عمران خان نے اہل لاہور سے جلسے میں بھرپور انداز سے شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جب نکلتا ہے تو فیصلہ ہوجاتا ہے، میں کل حقیقی آزادی کا روڈ میپ دوں گا، قوم جلسے میں ضرور آئے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ اگر جے آئی ٹی تشکیل دینی ہے تو وہ چیف جسٹس آف پاکستان کے ماتحت بنائیں کیونکہ باقی سارے لوگ ملے ہوئے ہیں اور ہمیں اُن پر کوئی اعتبار نہیں ہے۔

The post زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kiAcyVC

ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج

 لاہور: سابق ایس ایچ او سمیت گیارہ اہل کاروں کے خلاف  شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق ایس ایچ او شفیق آباد سمیت 11اہل کاروں کے خلاف شہری کے اغوا کی ایف آئی آرعدالتی حکم پر وقوعہ کے ایک سال بعد  درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے  مطابق سابق ایس ایچ او شفیق آباد علی حسن نے نفری کے ہمراہ ڈرائیور فرحان کو اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھا اور اس کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی جبکہ گاڑی سے سامان بھی لوٹ لیا۔ قبضے میں لے گئی گاڑی عدالتی بیلف نے برآمد کی جس کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔

مغوی فرحان تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔ فرحان کے اغوا کا مقدمہ شہری بلال شاہد کے بیان کے بعد عدالتی حکم پر درج کیا گیا جبکہ فرحان کے اغوا کو ایک سال گزر چکا ہے۔

ایف آئی آر سب انسپکٹر علی حسن ، اے ایس آئی یاسین ، اے ایس آئی ادریس، ہیڈ کانسٹیبل عاشق اور 7نامعلوم اہل کاروں کے خلاف  درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا  ہے کہ نامزد ملزمان علاقے میں دکان داروں سے بھتہ لیتے ہیں۔

The post ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4P2ujmQ

عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

 لاہور: نیب نے عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔

عمران خان نے پاکستان بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیب نے رپورٹ میں کہا کہ عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں، دونوں پر نیب راولپنڈی تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے کی انکوائری جاری ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری جاری ہے۔

نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی درخواست نمٹانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف دونوں کیسز انکوائری مرحلے پر ہیں، کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، نیب راولپنڈی کے سوا پاکستان میں کہیں بھی عمران خان کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

The post عمران خان کے خلاف نیب کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KWB6uDm

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی دانستہ اور منصوبے سے کی گئی، اسلام آباد پولیس

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی باقاعدہ منصوبے سے اور دانستہ طور پر کی گئی تھی۔

ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق  جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملے کی سکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکار زخمی ہوئے جب کہ شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب

پولیس کے مطابق عدالت کی ایف ایٹ سے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی شبلی فراز اور ان کی جماعت کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی۔پولیس پر مظاہرین کی طرف سے شیلنگ کی گئی اور پیٹرول بم پھینکے گئے۔ مظاہرین نے باقاعدہ منصوبے سے دانستہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا ۔ہنگامہ آرائی میں ملوث 369 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ عمران خان سمیت 17 رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کے تحت اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔مقدمات عدالت میں زیر سماعت  اور زیر تفتیش ہیں۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس مقدمات میرٹ پر تکمیل تک پہنچائے گی۔اسلام آباد پولیس کے خلاف ایک منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

The post جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی دانستہ اور منصوبے سے کی گئی، اسلام آباد پولیس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Q3AcRNi

Thursday, 23 March 2023

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 5 اپریل کوہوگی

 لاہور: ملک کے مختلف  نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 5 اپریل کو ہوگی۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں وصول کرنے والے 14 بینکوں میں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک ، نیشنل بینک، ایم سی بی بینک،الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک ، بینک آف پنجاب ، میزان بینک ، بینک الفلاح ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک ، سونیری بینک، فیصل بینک، عسکری بینک اور بینک الحبیب شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

 

رمضان المبارک میں بینک روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پبلک ڈیلنگ کریں گے جبکہ جمعہ کو بینکوں کے اوقات کار صبح  ساڑھے 8 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔ حج درخواستیں وصول کرنے کے لئے 14 بینک ہفتہ اور اتوار(25 اور 26 مارچ) کو بھی کھلے رہیں گے۔

The post سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 5 اپریل کوہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lM0U3Eo

لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار

  کراچی:  فیصل ٹاؤن سے لاپتا 22 سالہ لڑکی کی لاش چوہنگ کے قریب نہر سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق  ام عمارہ نامی لڑکی کی لاش چوہنگ کے قریب نہر سے ملی، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی اور تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور زیادتی سمیت مختلف پہلووں پر تحقیقات جاری ہے، اصل حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔

واضح رہے کہ لڑکی کے مبینہ اغوا کی رپورٹ 20 مارچ کو تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور میں اسکے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

لڑکی کے والد کے مطابق مورخہ 20 مارچ کو رات 3 بجے انکی اہلیہ اچانک نیند سے بیدار ہوئی تو دیکھا کہ انکی بیٹی 22 سالہ اُم عمارہ اپنے بستر پر موجود نہیں ہے۔

ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نے بتایا تھا کہ ساتھ والے گھر کے کیمرے سے معلوم ہوا کہ انکی بیٹی گھر سے نکلی ہے جسے کوئی ورغلاکر زیادتی کی نیت سے لے گیا ہے لہٰذا نامعلوم ملزم کے قبضے سے میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

The post لاہور؛ لاپتا نوجوان لڑکی کی لاش نہر سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OxRgATo

عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف

  لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف  نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں عمران خان سے  بڑا فراڈیا اور دہشت گرد نہیں دیکھا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن کہا کہ حکومت نے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جو تفتیش مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا پہلے ہی جانتی تھی کہ عمران خان ہیرا پھیری کرتا ہے اور فراڈیا ہے، لیکن  یہ دہشت گرد بھی ہے، یہ کوئی نہیں جانتا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ ( عمران خان)  ہر معاملے میں دوسروں سے آگے جا رہا ہے چاہے دہشت گردی کا ہی معاملہ کیوں نہ ہو۔

سربراہ ن لیگ نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم پھینکے گئے، اگر پولیس والے وہاں سے نہ بھاگتے تو کیا وہ وہاں جل کرمر جاتے، اگر پولیس والے وہاں مر جاتے تو کہرام برپا ہو جاتا، کس نے انہیں سکھایا ہے کہ پولیس والوں پر پٹرول بم پھینکیں۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ  کسی سیاسی جماعت کی جانب سے  پہلی بار ایسی حرکت ہوئی ہے جو ناقابل برداشت ہے، ان لوگوں  کے خلاف بھرپورایکشن ہونا چاہیے۔

The post عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LlOq243

Wednesday, 22 March 2023

ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے گا

 لاہور:  آج ملک بھر میں یوم پاکستان  قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی  جائے گی جبکہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی۔ پاکستان ایئرفورس کا چاق چوبند دستہ گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالے گا۔

لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارے جانے کی خصوصی تقریب ہوگی جس میں  ملک بھر سے شائقین شریک ہوں گے۔

پاکستان رینجرزپنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے مابین مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ بھی ہوگا۔

نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یوم پاکستان  23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے  جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا۔ یہ قرارداد لاہور کے منٹو پارک میں پیش کی گئی تھی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

 

The post ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lZ4a2YB

حکومت سندھ کی دانستہ خاموشی سے لیاری یونیورسٹی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

  کراچی: بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری سندھ حکومت کی دانستہ خاموشی کے سبب بدترین تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی جبری رخصت کو ایک سال ہوگیا ہے اور یونیورسٹی کے تمام انتظامی اختیارات ایک میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ کے حوالے کیے ہوئے ہیں جو بحیثیت سربراہ اپنی میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامی مصروفیات میں سے بمشکل ہفتے میں ایک روز محض چند گھنٹے ہی یونیورسٹی کو دے پاتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ برس 15 فروری 2022 کو لیاری یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا جو تاحال رخصت پر ہیں اور اس سال کے آخر میں ان کے عہدے کی 4 سالہ مدت بھی پوری ہوجائے گی، ان پر الزام تھا کہ انھوں نے سندھ کی ایک رکن اسمبلی کو نازیبا ایموجی emoji اپنے موبائل فون سے بھیجی تھی تاہم ایف آئی اے کی تحقیقات میں ان پر لگایا گیا مذکورہ الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ اس کے باوجود محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری مرید راہیمو کی جانب سے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی سمری میں انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

“ایکسپریس ” نے جب اس سلسلے میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے دریافت کیا کہ لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہیں کیا جاتا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سمری وزیر اعلیٰ کو بھجواچکے ہیں اب کنٹرولنگ اتھارٹی کو فیصلہ کرنا ہے، واضح رہے کہ اس سمری کو وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوائے کئی ماہ گزر چکے ہیں لیکن کنٹرولنگ اتھارٹی اس پر کوئی بھی فیصلہ نہیں کررہی۔

ذرائع کہتے ہیں کہ کنٹرولنگ اتھارٹی مستقل وائس چانسلر کی مدت ملازمت کے خاتمے تک معاملے کو یوں ہی دبائے رکھنا چاہتی ہے اور ٹینیور پورا ہونے پر اشتہار کی بنیاد پر نئے وائس چانسلر کی تقرری کی جاسکتی ہے تاہم ابھی اس میں 6 ماہ سے بھی زائد کا وقت باقی ہے اور اگر مستقل وائس چانسلر کو باقی مدت کے لیے بھی جبری رخصت پر بھجوائے رکھا گیا تو لیاری یونیورسٹی کم از کم ڈیڑھ برس یا اس سے بھی زائد عرصے تک اسی ایڈہاک ازم کا شکار رہے گی۔

ادھر یونیورسٹی میں ایڈہاک ازم کی صورتحال کچھ ایسی ہے کہ یہ سندھ کی واحد یونیورسٹی ہے جس میں ایک بھی پروفیسر نہیں ہے پوری یونیورسٹی میں بمشکل 4 ایسوسی ایٹ پروفیسرز ہیں، کسی بھی فیکلٹی کے لیے کوئی ڈین بھی نہیں ہے اس طرح پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب 9 شعبہ جات پر مشتمل پوری یونیورسٹی کی تدریس لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسرز چلارہے ہیں جبکہ ان کی تعداد بھی محدود ہونے کے سبب یونیورسٹی کا 60 فیصد سے زائد تعلیمی بوجھ academic load جزوقتی اساتذہ یا وزیٹنگ فیکلٹی کے سپرد ہے تاہم اساتذہ کی اس شدید کمی کو پورا کرنے اور نئی فیکلٹی کی تقرری کے لیے گزشتہ ایک سال میں ایک بھی اشتہار جاری نہیں کیا گیا اس کے برعکس نئے شعبے متعارف کرادیے گئے ہیں۔

ادھر یونیورسٹی کے مالی حالات بھی انتہائی دگرگوں ہیں اور گزشتہ ماہ کی تنخواہ یونیورسٹی کے reserve fund سے ادا کی گئی ہے، اس کی تصدیق لیاری یونیورسٹی کے قائم مقام اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے بھی کی ہے۔ “ایکسپریس” کے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ “یونیورسٹی میں ہائوس سیلنگ ، لیاری الائونس اور کمپیوٹر الائونس سمیت اتنے زیادہ الائونسز کو تنخواہوں کا حصہ بنادیا گیا ہے کہ بجٹ خسارہ بڑھتا جارہا ہے۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ کئی ایسے کیسز ہیں جس میں میاں اور بیوی دونوں ہائوس سیلنگ لے رہے ہیں، روکو تو لوگ احتجاج پر چلے جاتے ہیں دیگر کئی مسائل ہیں، گینگ وار کے لوگ بھی یہاں موجود ہیں جنہوں نے مجھے قتل کی دھمکیاں تک دی ہیں، مستقل فیکلٹی کی تقرری نہ کرنے کے سوال پر ڈاکٹر امجد سراج کا کہنا تھا کہ انہیں تنخواہیں کہاں سے دیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقل وائس چانسلر کی تنخواہ اور پیٹرول میں نے نہیں روکی کیونکہ قانونی طور پر ایسا نہیں کیا جاسکتا۔

اپنی ایک سالہ کارکردگی پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا سائنسز، انٹرنیشنل ریلیشن اور اسپورٹس سائنسز کے شعبے شروع کیے ہیں جبکہ اردو اور سندھی کے شعبوں میں مطلوبہ تعداد میں داخلے نہیں آسکے، ان کے دور میں یونیورسٹی کو حب چوکی کے قریب 200 ایکڑ زمین الاٹ ہوچکی ہے جس کا قبضہ ملنا باقی ہے۔

ادھر ذرائع کہتے ہیں کہ شروع کیے گئے مذکورہ تینوں شعبوں میں بھی متعلقہ مضامین کے مستقل اساتذہ نہیں ہیں جس کے سبب وزیٹنگ فیکلٹی ان شعبوں کو چلا رہی ہے یا پھر دیگر شعبے کے اساتذہ کو چارج دے رکھا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس یونیورسٹی میں کوئی مستقل رجسٹرار اور ڈائریکٹر فنانس بھی نہیں ہیں اور وائس چانسلر سمیت تینوں کلیدی عہدوں پر کام کرنے والے افسران غیر مستقل ہیں جبکہ رجسٹرار ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر فنانس کا چارج ڈپٹی کے پاس ہے۔

The post حکومت سندھ کی دانستہ خاموشی سے لیاری یونیورسٹی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Oh4p3el

رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

  کراچی: سندھ میں رمضان المبارک میں اسکولز کے تعلیمی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹفیکیشن کے مطابق دوران رمضان اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے جب کہ جمعے کے روز صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک تدریسی عمل ہوگا۔

ڈبل شفٹ والے یا دوپہر کی شفٹ والے اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 11:45 سے دوپہر 2:45 تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان مقررہ اوقات کار کی پابندی کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

The post رمضان میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5plycSo

پشاور؛ سرکاری دفاتر کے رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل

 پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر رمضان المبارک میں صبح 8 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔

اس ضمن میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

صوبے کے وہ سرکاری دفاتر جہاں پر ہفتے کو چھٹی نہیں ہوتی ان دفاتر میں اوقات کار صبح 8 سے دن 1 بجے اور جمعہ کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوں گے۔

The post پشاور؛ سرکاری دفاتر کے رمضان المبارک میں اوقات کار تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/p510dwL

روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ

اسلام آباد: روپے کی قدر کم ترین سطح پر آنے سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

رواں سال کے آغاز میں جنوری کے دوران جب کرنسی کی قدر کا تعین مارکیٹ کو ازخود طے کرنے پر چھوڑ دیا گیا تھا اس کے بعد سے اب تک پاکستانی روپیہ اپنی قدر کو کھوتے ہوئے دیگر تمام کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی کم ترین سطح پر ہے اور کرنسی انڈیکس پر اس وقت 84 اعشاریہ 6 کی پوزیشن پر ہے۔

انڈیکس کے مطابق اگر کوئی کرنسی 95 سے 105 کی سطح کے درمیان رہتی ہے تو اس صورت میں اسے قابل قدر گردانا جاتا ہے، یعنی اس وقت روپیہ اپنی اصل قدر سے بہت پیچھے ہے، اس صورت میں برآمدات کی صورت میں اضافی آمدنی تو آتی ہے تاہم درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

مرکزی بینک آف پاکستان کے مطابق ریئل ایفکٹیو ایکسچینج ریٹ REER پاکستانی روپے کا موازنہ اگر دیگر کرنسی سے کیا جائے تو فروری کے دوران اس کی قدر میں 7 اعشاریہ 52 فیصد مزید کمی ہوئی اور وہ انڈیکس میں 86 اعشاریہ 4 کی سطح پر آگیا ہے جبکہ جنوری کے دوران یہ 93 اعشاریہ 96 کی سطح پر تھا۔ 28 فروری کو کاروباری دن کے اختتام تک انٹربینک مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قدر 261 روپے 50 پیسے کے مساوی تھی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایما پر حکومت پاکستان نے جنوری میں کرنسی کی قدر کا تعین مارکیٹ کو طے کرنے کا نظام متعارف کرایا تھا جس کے بعد روپیہ اپنی قدر کو مستحکم نہ رکھ سکھا اور مارکیٹ میں ڈالر کی کمی کے باعث اس کی قدر میں بہت زیادہ کمی ہوئی اور 2 فروری کو ڈالر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب ایک ڈالر 285 روپے 9 پیسے کے مساوی ہوگیا تھا۔

خادم علی شاہ بخاری سیکوریٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ یوسف رحمن نے ایکسپریس سے بات چیت میں بتایا کہ REER کے مطابق پاکستانی روپیہ اپنی اصل قدر سے کم پر ہے تاہم بڑھتی ہوئی افراط زر کے باعث آئندہ کچھ مہینوں کے دوران اس انڈیکس میں بہتری کے امکانات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فروری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 31 اعشاریہ 5 فیصد رہی جو پچاس سال میں سب سے زیادہ تھی تاہم مارچ میں اس میں مزید اضافے اور اس شرح کے 35 فیصد تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اضافے کی وجوہات میں حکومت کی جانب سے 170 ارب روپے مالیت کے نئے محصولات کا نفاذ کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جنرل سیلز ٹیکس کو 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنا شامل ہے اور یہ سب اقدامات آئی ایم ایف کی ہدایات پر کیے گئے ہیں۔

یوسف رحمان کا کہنا تھا کہ کمزوری روپے کے سبب برآمدات میں ہونا چاہئے تھا تاہم درآمدات پر جزوی پابندی اور روپے کی قدر میں بے پناہ کمی، افراط زر اور شرح سود میں اضافے کے باعث برآمدات میں زیادہ اضافہ ممکن نہ ہوسکا اس کے علاوہ مارکیٹ کی برآمدات زیادہ تر امریکا اور یورپی ممالک کو ہوتی ہیں تاہم وہاں بھی معاشی سست روی اور عوام کی قوت خرید میں کمی کے سبب ان کی مقامی مارکیٹ میں برآمداتی اشیا کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یوسف رحمان نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے ذریعے ہی پاکستان کو معاشی اور مالیاتی بحران سے نکالا جاسکتا ہے تاہم اس میں وقت لگے گا کیونکہ اس پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان کو دوست ممالک سے 6 سے 7 ارب ڈالر قرض کی یقین دہائیاں کرانا ہوں گی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی صورت میں ایک ڈالر کی قدر 275 روپے کے مساوی آسکتی ہے۔

The post روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2U40Eyf

لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ  ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا  1990 سے لے کر 2001 تک کا  ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ ریکارڈ کے سلسلے میں ایڈوکیٹ اظہر صدیق منیر کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سارا ریکارڈ بپلک کیا جائے کوئی چیز چھپائی نہیں جا سکتی۔ جس دوست ملک نے تحائف دئیے وہ بھی بتایا جائے۔ بغیر قیمت ادا کیے کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا۔

وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ  2002 کے بعد پبلک کیے گئے ریکارڈ کے کے ذرائع بھی بتائے جائیں۔ ہم اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے جس پرعدالت نے کہا کہ اپیل آپ کا حق ہے۔

The post لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ  ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OgsEJ8Z

Tuesday, 21 March 2023

منڈی بہاالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا

پنجاب: منڈی بہاالدین میں تاریخ کی سب سے شدید ژالہ باری نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

موسم نے رنگ بدلا تو آسمان سے پانی کے بجائے برف کے ٹکڑے برسنے لگے شدید ژالہ باری نے منڈی بہاالدین جیسے کسانوں کے شہر کو بھی سفید چادر سے ڈھک دیا۔ یہ نظارہ منڈی بہاالدین کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔

گھروں کی چھتیں سڑکیں اور فصلوں کے کھیت سب ہی شدید ژالہ باری سے اس طرح ڈھک گئے کہ مغربی ممالک جیسا منظر پیش کرنے لگے۔ ایسے میں جہاں یہ نظارے دیکھ کر شہری لطف اندوز ہوئے وہیں کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

منڈی بہاالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری سے گندم، مکئی، چنا، آلو اور مونگ پھلی کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے منڈی بہاالدین میں پہلی مرتبہ اتنی ژالہ باری دیکھی ہے جس نے انہیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔


شہریوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ژالہ باری کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں جو خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ منڈی بہاالدین کے علاقے ست سرا، پھالیہ، سوہاوہ، شوگر مل روڈ پر شدید ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔

The post منڈی بہاالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZeK0Fcj

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقات، الیکشن پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ساتھ “بریک فاسٹ میٹنگ” ہوئی۔

ناشتے کے ساتھ اس ملاقات کا اہتمام پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی جانب سے کیا گیا۔

میٹنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کے علاوہ، پاکستان میں تعینات یورپین و مسلم ممالک کے سفراء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ دوران ملاقات ہم نے علاقائی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، ہم نے شیڈول کے مطابق شفاف الیکشن کے انعقاد اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی فضاء کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے نقطہ نظر سے شرکاء کو آگاہ کیا، ہم اس ضیافت اور ملاقات کے اہتمام پر آسٹریلین ہائی کمشنر جناب نیل ہاکنز کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔

The post تحریک انصاف کے رہنماؤں کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقات، الیکشن پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nU2phr8

موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں 32 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 838،880 یونٹس موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1،228،540 یونٹس موٹر سائیکلز اور تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

The post موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں 32 فیصد کمی ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bl8joPn

انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمران خان  کی حاضری استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل نے آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔

عمران خان کے وکیل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گزشتہ پیشی سب کے سامنے ہے۔ عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس قتل کرنے کا ارادہ تھا۔ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس آج آنا چاہ رہےتھےلیکن حالات نہیں آنے کے۔پوری قوم نے عمران خان پر پولیس کی جانب سے کارروائی کو دیکھا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ پوری قوم نے دیکھا لیکن ہم نے نہیں دیکھا کیوں کہ ہماری کیبل نہیں چل رہی تھی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیے کہ عمران خان کا برتاؤ دیکھ لیں، جب ضمانت میں توسیع چاہیے تو عدالت پیش ہونا پڑتاہے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد سے 400 میٹر دُور ہے، کیسے پیش ہوں گے؟۔ عمران خان کی حاضری سے استثنا  کی درخواست پر ساڑھے 3 بجے فیصلہ کیاجائےگا۔

عدالت نے کہا کہ اگر عمران خان ساڑھے 3 بجے تک لاہور ہائیکورٹ پیش ہوگئے تو ٹھیک ورنہ فیصلہ کردیاجائےگا۔ جج نے استفسار کیا کہ اگر آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور ہوجاتی ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے؟ ۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو اب تک طلب نہیں کیا، ضمانت کی درخواستیں آپ خود دے رہے ہیں۔

وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران خان قانون کے تحت چلتےہیں۔زندہ رہے تو ضرور عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کو اگر عدالت آنا ہےتو وہ تاریخ ہمیں بتا دیں۔ بعض اوقات بارات بڑی ہوتی ہے، آپ کو معلوم ہے پوٹھوہار میں استقبال کیساہوتاہے۔

بعد ازاں عدالت نے  عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو ساڑھے 3 بجے سنایاجائےگا۔

The post انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمران خان  کی حاضری استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6MKQbkH

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8 فیصد کمی

 اسلام آباد:  پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 11.87 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.94 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر448 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں68 فیصد کم ہے۔

رواں مالی سال 23-2022 کے پہلے سات مہینوں کے دوران مختلف ممالک کو مختلف انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرکے 1,523.280ملین ڈالر کمائے، مالی سال 2021-22 کے اسی مہینوں کے دوران آئی ٹی خدمات کی فراہمی کے ذریعے کمائے گئے 1,487.865ملین ڈالر کے مقابلے میں یہ 2.38 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8 فیصد کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vjN6PKO

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...