کراچی: مرکزی بینک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ذخائر بڑھ کر4 ارب31 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 10مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب84 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
مزیدپڑھیں: چینی بینک پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر دینے پر رضامند
مرکزی بنیک کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4ارب31کروڑ91لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
The post مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر4 ارب31 کروڑ ڈالرز ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/P8G0ObR
No comments:
Post a Comment