Urdu news

Saturday, 18 March 2023

کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

  کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف نے کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔

مسافر اختر جہان سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔

تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 3 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی جو ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، مسافر اختر جہان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔

مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

The post کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ozqbApH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...