Urdu news

Saturday, 18 March 2023

زمان پارک کے قریب پولیس موبائل پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ

 لاہور: زمان پارک کے قریب کینال روڈ سے گزرنے والی پولیس موبائل اور ڈیوٹی سے گھر جانیوالے اہلکار پر پی ٹی آئی کارکنان نے ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں کینال روڈ پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر حملے شروع کردیے ہیں، پتھراؤ سے پولیس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر پکڑے ہوئے ہیں، نرغے میں آنیوالے پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

دریں اثنا کینال روڈ پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار بھی مشتعل کارکنان کے نرغے میں آگیا، پی ٹی آئی کارکنان نے ڈیوٹی سے گھر جاتے اہلکار پر حملہ کردیا، پولیس اہلکار نے مشکل سے جان بچائی اور بھاگا۔

The post زمان پارک کے قریب پولیس موبائل پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nRsxbXG

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...