Urdu news

Thursday, 16 March 2023

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔  حماد اظہر کے وکیل  نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ144کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

عدالت نے پی ٹی آئی کو اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ لوگ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکانزم بنائیں۔  آپ سب مل کر اس معاملے کا حل  نکالیں ۔آپ لوگ سسٹم کو چلنے دیں۔

عدالت نے کہا کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو پندرہ دن پہلے پلان کریں۔ خدا کا واسطہ ہے آپ لوگ زندگی چلنے دیں۔ سسٹم کو چلنے دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔ پنجاب کی نگراں حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ144نافذ کی درخواست دی تھی۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

The post لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YGuEDsO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...