لاہور: بینکنگ فراڈ میں ملوث مجرم کو 10 سال قید اور 2 کروڑ 49 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق صفدر حسین نامی ملزم نے سال 2016 متعدد بینک صارفین کے اکاونٹ سے 2 کروڑ 43 لاکھ سے زائد پیسے خورد برد کیے۔
ملزم نجی بینک کی ملتان برانچ میں بطور برانچ مینیجر کام کر رہا تھا۔ ایف آئی اے ملتان سرکل نے متعلقہ بینک کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر بینکنگ کورٹ کے اسپیشل جج ملتان چوہدری محمد انوارالحق نے صفدر حسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 2 کروڑ 49 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
The post بینکنگ فراڈ میں مجرم کو 10سال قید اور 2کروڑ روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kIy9RFq
No comments:
Post a Comment