Urdu news

Sunday, 12 March 2023

راولپنڈی؛ رقم نہ ملنے پر بیٹے نے چھری کے وار سے والد کو زخمی کردیا

 راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پیسے نہ دینے کے تنازع پر بیٹے نے چھری کے وار کرکے بزرگ والد کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق بزرگ والد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے جہانزیب نے رقم کا تقاضا کیا جو نہ ملنے پر چھری کے وار سے مجھے زخمی کر دیا۔

صادق آباد پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم جہانزیب کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

The post راولپنڈی؛ رقم نہ ملنے پر بیٹے نے چھری کے وار سے والد کو زخمی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zkTL3Ff

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...