Urdu news

Sunday, 19 March 2023

جہانیاں کے سول اسپتال میں 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

جہانیاں: اوباش نوجوانوں نے سول اسپتال میں 8 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے سول اسپتال میں اوباش نوجوانوں نے 8 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مبینہ زیادتی کا شکار بچے کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ 2 اوباش نوجوان بچے کو ورغلا کر اسپتال کے کوارٹر میں لے گئے اور زیادتی کی، بعدازاں بچے کی والدہ ایمرجنسی وارڈ کے باہر صدمہ سے بے ہوش ہوگئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں نے ملزمان کو درگت کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

The post جہانیاں کے سول اسپتال میں 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YW0qjrO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...