Urdu news

Wednesday, 15 March 2023

بونیر میں گٹر میں گر کر دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق

بونیر کی تحصیل خدوخیل گاؤں چینگلئ میں گٹر میں گر کر دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

چینگلئی بونیر میں 16 سالہ نوجوان گٹر میں گر گیا جس کو بچانے کے لئے نوجوان کا سگا بھائی ،دو چچازاد یکے بعد دیگرے گٹر میں داخل ہوئے ۔

تاہم تینوں افراد گٹر کے اندر گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق افراد کی تعدادچار ہو گئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگوں نے پہنچ کر سر توڑ کوششوں کے بعد چاروں افراد کی لاشوں کو گٹر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔

The post بونیر میں گٹر میں گر کر دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DYsFLVB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...