Urdu news

Friday, 17 March 2023

زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے، وزیراطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پولیس صرف کرپشن کیسز میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے عدالتی احکامات کی تعمیل کر رہی ہے۔ پولیس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے اہلکاروں کو پیٹرول بموں، ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس مجرمانہ فعل کی وجہ سے ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پارٹی کارکنوں، خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کو عدالت نے بار بار وقت دیا وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عمران خان غیر قانونی عمل سے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئین پاکستان میں قانون سب کے لئے برابر ہے۔ جو قانون میرے لئے ہے وہی سب کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذرا تصور کریں کہ برطانیہ میں مرکزی سیاسی جماعت کا کوئی لیڈر اپنے پارٹی ورکرز کو سڑکوں پر تشدد پر اکسائے اور خود گھر پر چھپ کر بیٹھے تو کیا ہوگا۔ عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔

The post زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے، وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/X70p6e3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...