Urdu news

Monday, 13 March 2023

جھاڑیوں کے بیچ گہرے کھڈے میں چُھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  کراچی: اے این ایف نے گوادر سے بذریعہ سمندر بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دشت کے علاقہ سجی کے مقام پر جھاڑیوں کے بیچ گہرے کھڈے میں چُھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جس میں سے 510 کلو چرس اور 21 کلو آئس شامل ہے۔

ایک اور کارروائی میں گوادر کے علاقے پشکان میں بھی جھاڑیوں میں بنائے گئے کھڈے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں 155 کلو چرس اور 16 کلو ہیروئن شامل ہے۔

راولپنڈی جی ٹی روڈ  پر ترنول پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ خیبر ایجنسی کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

فیصل آباد ایئر پورٹ پر شارجہ جانے والے مُلزم کے لیپ ٹاپ سے 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ بونیر کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا۔

گرفتار مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا۔

The post جھاڑیوں کے بیچ گہرے کھڈے میں چُھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4jZViM9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...