Urdu news

Monday, 13 March 2023

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے

 لاہور: ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے، وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن روانہ ہو گئے، خرم دستگیر بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور پہنچے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج سے مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سیاست میں ہلچل، حمزہ شہباز کو 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت

حمزہ شہباز سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز 3 ماہ پہلے 14 دسمبر کو نجی دورے پر ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کرنے کے بعد مدینہ منورہ گئے تھے۔

The post سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JmoZCLE

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...