اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انڈرٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔
مزید پڑھیں: ناقابل ضمانت وارنٹ: عمران خان کا سیشن عدالت کا حکم چلینج کرنے کا فیصلہ
عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیئے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے۔ جس معاملے پر پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کر چکی دوبارہ کیسے سن سکتی ہے۔ کسی پٹیشن پر کیسے بلیکنٹ آرڈر جاری کیا جا سکتا ہے؟
سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی تھی۔
The post عمران خان کیجانب سے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ چیلنج، رجسٹرارآفس کا اعتراض appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2i5BHbN
No comments:
Post a Comment