لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آٸی اے کو درخواست دے دی۔
فواد چوہدری کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ’مریم نواز نے عمران خان کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کی اور انہیں متنازع بنا کر کارکنوں کو بد دل کرنے کی کوشش کی‘۔
مزید پڑھیں: جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی، مریم نواز
پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں لکھا کہ مریم نواز نے عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، لہذا استدعا ہے کہ ایف آئی اے مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔
The post فواد چوہدری کی مریم نواز کیخلاف مقدمہ اندراج کیلیے ایف آئی اے کو درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zsNATan
No comments:
Post a Comment