Urdu news

Saturday, 30 September 2023

کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی

کراچی: پاکستان کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے جناح ٹرمینل پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحرین سے افغانستان کے لیے واپس بھیجے گئے خشک میوہ جات کی 3ٹوکریوں سے 30 کروڑ روپے مالیت کی کرسٹل آئس برآمد کرلی ہے۔

کلکٹر کسٹمز جناح ٹرمینل شفیق احمد نے بتایا کہ خشک میوہ جات کی ٹوکریوں پر مشتمل یہ پارسل مزار شریف افغانستان سے رفیع نامی شہری نے بحرین کیلیے گلباز خان کے نام روانہ کیا تھا تاہم گرفتار ہونے کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ شخص نے بحرین میں یہ پارسل وصول نہیں کیا، جس کے باعث بین الاقوامی قوانین کے تحت اس مشکوک پارسل کو کھولے بغیر ایک پرواز کے ذریعے افغانستان کے قریبی ملک پاکستان کے شہر کراچی بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ کی ڈاکوؤں، ڈرگ مافیا، اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری

انھوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق مذکورہ پارسل کو کراچی سے پشاور کے راستے واپس مزار شریف افغانستان بھیجا جانا تھا لیکن جناح ٹرمینل کراچی میں تعینات کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے دوران چیکنگ پارسل میں اعلیٰ کوالٹی کی 14 کلو 500 گرام کرسٹل آئس کا سراغ لگایا، کسٹمز پریونٹیو افسر کی مدعیت میں درج مقدمہ درج کرکے اس ضمن میں مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dfARrL2

اداکار آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھر گرم

  کراچی: شوبز انڈسٹری کی اداکار جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر گرم ہوگئیں۔

ان افواہوں کا آغاز ایک روز قبل اُس وقت شروع ہوا جب آغا علی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے یونان دورے کی اکیلی تصاویر شیئر کیں۔

آغا علی کی جانب سے متعدد تصاویر شیئر کی گئیں جن میں وہ اکیلے تھے جب کہ اس سے قبل وہ اپنی اہلیہ اور اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ تصویر ضرور شیئر کرتے تھے۔

ان تصاویر کی بنیاد پر ایک بار پھر مداحوں کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے اور سب نے جوڑے کی علیحدگی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

صارفین کے مطابق آغا نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے حنا کے ساتھ تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں تاہم مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے اپنے رشتے کی حیثیت کے بارے میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔

اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان تلخی کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں جس پر جوڑے نے اپریل 2022 میں افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔

The post اداکار آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھر گرم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fOlc3XY

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر تاریخ میں توسیع کی گئی۔ اب ٹیکس دہندگان بغیر کسی جرمانے و اضافی چارجز کے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کراسکیں گے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی لہذا ٹیکس دہندگان اس مقررہ تاریخ تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیں۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 30 ستمبر کی رات تک مجموعی طور پر اٹھارہ لاکھ نوے ہزار انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے جو پچھلے سال ستمبر میں موصول ہونیوالے اٹھارہ لاکھ پچھتر ہزار انکم ٹیکس گوشواروں سے تو محض پندرہ ہزار زیادہ تھے لیکن گزشتہ سال موصول ہونیوالے مجموعی طور پر 42 لاکھ کے لگ بھگ گوشواروں سے بہت کم ہیں۔

ٹیکس گوشواروں میں کمی کے باعث ایف بی آر نے ہفتہ کی شام انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی سمری نگران وزیر خزانہ کو بھجوائی تھی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر تاریخ میں توسیع کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی اور سرکلر میں بھی بتایا گیا ہے کہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

 

The post ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/C2uhoq6

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 323.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت329.18 روپے فی لیٹر سے کم کرکے318.18 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کے اطلاق کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ  عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں،  روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XCp53QL

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا، روپیہ 1.68 فیصد مضبوط

 کراچی: ڈالر کی روپے کے مقابلے میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے امریکی ڈالر کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ریورس گیئرمیں رہا اور روپیہ کو استحکام ملا۔

ہفتہ وار کرنسی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث مشکوک شعبوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے رواں ہفتے ڈالر تنزلی کا شکار رہا جب کہ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 1.38فیصد مضبوط ہوا۔ ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 0.09فیصد رہ گیا۔

رواں ہفتے کریک ڈاؤن سے خوفزدہ عناصر نے ڈالر کی فروخت کے لیے مارکیٹوں سے رجوع کیا، جس کی وجہ سے سٹہ بازی ختم ہونے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 7ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے جب کہ اوپن ریٹ 11ہفتے کی کم ترین سطح پر ہیں۔ نتیجتاً ڈالر کے انٹربینک ریٹ 288روپے سے نیچے اور  اوپن ریٹ 288روپے کی سطح پر ہیں۔

منی چینجرز، ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی اور کاروائیوں سے روپیہ مضبوط ہوگیا۔ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر پاؤنڈ، یورو، درہم اور ریال کی قدر میں کی کمی کا سلسلہ برقرار رہا اور ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 27پیسے رہ گیا۔

رواں ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4.03روپے گھٹ کر 287.73روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.50روپے کی کمی سے 288 روپے ہوگئی ۔ برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 8.06روپے گھٹ کر 349.86 روپے  اور اوپن مارکیٹ میں 18روپے کی کمی سے 353روپے  ہو گئے۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 8.17روپے گھٹ کر 302.44روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 9روپے کی کمی سے 306روپے ہوگئی ۔ انٹربینک میں ریال کی قدر 1.08روپے گھٹ کر 76.70روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ریال 2.50روپے گھٹ کر 76.20روپے پر بند ہوا۔

درہم کی قدر انٹربینک میں 1.10روپے گھٹ کر 78.33روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 3روپے گھٹ کر 79.80روپے ہوگئی۔

دریں اثنا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں نئے انفلوز سے سپلائی  میں اضافہ ہوا۔ امپورٹڈ گاڑیوں، سونے کے بیوپاریوں پر چھاپوں سے بھی روپیہ تگڑا ہوا  ۔ ڈالر 250روپے پر آنے کی پیشگوئی بھی کارآمد ثابت ہوئی۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سخت نگرانی سے ڈالر میں سرمایہ کاری منجمد رہی۔ کریک ڈاؤن سے حوالہ ہنڈی آپریٹرز روپوش رہے اور ڈالر کے طلبگار غائب جب کہ  فروخت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

The post ڈالر اوپن مارکیٹ میں 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا، روپیہ 1.68 فیصد مضبوط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/70FkYO1

ہنگو؛ مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل

 پشاور: ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں درج کرلیا گیا جب کہ حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہنگو میں خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او دوآبہ کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا  ہے۔ مقدمے  میں دہشت گردی، قتل ، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہنگو؛ خطبہ جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید

مقدمے کے متن کے مطابق  2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پہنچتے ہی پولیس اہلکار اور تھانے کے گیٹ پر فائرنگ کی۔ ڈیوٹی پر مامور اہل کار نے جوابی فائرنگ کی۔ پولیس اہل کار سعید الرحمان نے فائرنگ کرنے والے دہشت گرد سے بندوق چھینی۔

مقدمے میں لکھا گیا ہےکہ ایک خودکش حملہ آور نے گیٹ کے قریب خود کو دھماکے  سے اڑایا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

The post ہنگو؛ مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kGxWH3o

پختونخوا؛ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری، عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل

 پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی  جب کہ عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست میں  30 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کردی گئی ہیں جو کہ مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ کی سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ دہشت گرد گروہ کے کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر ہے جب کہ فہرست میں شامل 13 دہشت گردوں کا تعلق بنوں،  13 کا لکی مروت سے ہے۔ فہرست میں ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے نام بھی شامل ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردوں کی گرفتاری میں عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

The post پختونخوا؛ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری، عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/awLl1E2

نجی اسکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عمل کروانے  کی ہدایت

 کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے نجی اسکولوں میں 10 فی صد بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عمل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سیکرٹری تعلیم  کی توجہ  ’دی سندھ رائٹ آف چلڈرن فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ‘ کی  جانب مبذول کرائی اور کہا کہ قانون کے تحت ہر نجی اسکول،تعلیمی ادارہ اپنی مجموعی بچوں کی تعداد کا 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ قانون  2013ء  سے نافذالعمل ہے  لیکن اسکول ایجوکیشن اس پر عمل کروانے میں ناکام رہا۔ انہوں نے قانون  کے چیپٹر 4 سیکشن 10 کے 2 سیکشنز A  اور  B  کوکوڈ  کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں سیکشنز کے  مطابق نجی اسکول کلاس ون سے لے کر  آگے کی کلاسز تک  اپنے مجموعی  داخلوں  کا 10 فیصد  بچوں کو مفت تعلیم دیں گے۔ اس قانون کی تمام پرائیویٹ اسکول 2013 سے کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں  ۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ  نے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ اس قانون پر ایک  ہفتے کے اندر عمل کروا کر رپورٹ  پیش کریں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ جو تعلیمی ادارے اس پر عمل نہ کریں ان کے خلاف سخت قانونی  کارروائی عمل میں لائی جائے۔

The post نجی اسکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عمل کروانے  کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JEStHwN

Friday, 29 September 2023

قطر کیلیے بُک کنٹینر سے پیاز میں چھپائی گئی 3 من سے زائد چرس برآمد

 کراچی: قطر کے لیے بک کرائے گئے کنٹینر سے پیاز میں چھپائی گئی 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ایک بڑی کارروائی کی گئی، جس میں سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے این ایف نے دوحہ کے لیے بُک کیے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد  کرلی۔ تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جسے مہارت کے ساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔

کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کے لیے بک کیا گیا تھا۔ اے این ایف حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی  ہے۔

The post قطر کیلیے بُک کنٹینر سے پیاز میں چھپائی گئی 3 من سے زائد چرس برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2536e17

نواز شریف کے معاملے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگراں وزیراعظم

  لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے معاملے پر چاہتے ہیں کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف عدالتی حکم نامے کے ساتھ ملک سے باہر گئے تھے۔ نگراں حکومت چاہتی ہے کہ ان کی  کی وطن واپسی سے متعلق قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے۔سابق وزیر اعظم کی ممکنہ گرفتاری اور جیل بھیجنے کے بارے میں حکومت نے وزارت قانون سے رائے بھی طلب کی ہے۔ اس بارے میں اجلاس طلب کیا جائے گا۔

انہوں نے نواز شریف کی سزا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تسلیم کروں یا نہ کروں جب ایک شخص کو اعلیٰ عدالتوں نے غلط یا صحیح طریقے سے سزا سنا دی ہے تو میرے کہنے سے نہ وہ سزا ختم ہو سکتی ہے نہ بڑھ سکتی ہے۔ نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ آیا تھا وہ ایک فردِ واحد کے خلاف فیصلہ تھا۔ جس پر کچھ نے شادیانے بجائے لیکن ان کی جماعت نے اگلے انتخابات میں 90 کے قریب نشستیں بھی حاصل کی تھیں۔

نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں سے ریلیف نہ ملا تو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو بدقسمتی سے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ موجودہ صورتحال میں لگتا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ فوج سے نہیں ریاست سے ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی  کے ساتھ قطعاً کوئی سختی نہیں برتی جائے گی تاہم ان  لوگوں کے ساتھ قانون کے مطابق ضرور نمٹا جائے گا جو منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

 

The post نواز شریف کے معاملے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگراں وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/R6IGhlW

وطن واپسی کا منتظر پاکستانی جدہ میں انتقال کرگیا

  کراچی: پی آئی اے طیارے میں خرابی کے باعث وطن واپسی کا منتظر مسافر جدہ کے ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ایکسپریس نیوز کے مطابق جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقت اے پی یونٹ میں آگ لگنے کے باعث 275 مسافر ہوٹل منتقل کئے گئے تھے.

جمعرات کی شب دیگر مسافروں کے ساتھ 31 سالہ ذکیس احمد بھی ہوٹل میں مقیم تھا۔ گجرانوالہ کے رہائشی ذکیس کی ڈیڈ باڈی کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جدہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مسافر کی میت جدہ کے مقامی اسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ جمعے کو انتقال کر جانے والے ذکیس احمد کی میت ہوسٹمارٹم سمیت دیگر کارروائی کی تکمیل پر پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ممکنہ طور پر دو سے تین روز میں جدہ میں ضابطے کی کارروائی کی تکمیل کے بعد نوجوان کی میت وطن واپس روانہ کی جائے گی۔

The post وطن واپسی کا منتظر پاکستانی جدہ میں انتقال کرگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QHuAW20

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 5 سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ

اسلام آباد: ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ہائی اسپڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مدت کے لیے تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا گیاہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوگی، جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

ذرائع نے بتایا کہ تیل عالمی منڈی میں 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 10.5 روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

 

The post ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 5 سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9IZyGW3

Thursday, 28 September 2023

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو کسی بھی نئے معاہدے سے روک دیا

  کراچی: قومی ایئر لائن کی فروخت کے لیے اقدامات تیز کرتے ہوئے نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو کسی بھی نئے معاہدے سے روک دیا۔

پی آئی اے کی فروخت یا دو حصوں میں تقسیم کا عمل سال 2024 کے اوائل تک مکمل ہوجائے گا۔

مارچ 2024 تک پی آئی اے کوئی بھی طویل مدتی معاہدے نہیں کرے گی۔ پی آئی اے کو لیز پر طیارے حاصل کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

ذرائع ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے کی فروخت کے بعد ہی آئندہ کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

The post نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو کسی بھی نئے معاہدے سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ForP0jG

ملک بھر میں آج عید میلاد النبی ﷺ کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

  کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام و میلاد کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

جمعہ کو عید میلادالنبیۖ کے موقع پر جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام، اجتماعی دعاؤں سے ہوگا۔ جشن ولادت مصطفی صبح بہاراں کی مناسبت سے محافل نعت، میلاد شریف، قصیدہ بردہ شریف، ختم درود پاک کی محافل منعقد ہوں گی۔

ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے آج جمعے کے روز ملک بھر میں جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کراچی کے کئی علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں، جو جشن میلاد کے مرکزی جلوس کا حصہ بنیں گے۔

ترجمان جماعت اہلسنت کے مطابق کراچی میں مرکزی جلوس عید میلاد النبی جمعہ 3 بجے دوپہر بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا۔ مرکزی جلسہ میلاد 5 بجے شام نشتر پارک میں ہوگا، نماز عصر، مغرب نشتر پارک میں ادا کی جائے گی۔

جلوس اور جلسہ کے انتظامات جماعت اہلسنّت کراچی کے ایک ہزار رضاکار اسکاؤٹس انجام دینگے۔ جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں جشن عید میلاد النبی پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ شہر شہر درود سلام کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔ گھر، مساجد اور بازاروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔

ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکای اور نجی عمارتوں، گلیوں، بازاروں، گھروں اور مساجد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ ربیع الاول کے آغاز سے ہی کراچی کے کئی علاقے برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے ہیں۔

مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جشن ولادت رسولﷺ کی مناسبت سے شہر میں مختلف مقامات پر نیاز اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12ربیع الاول 1445ھ/2023ءکے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبین ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے، آپ ﷺ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا، آپؐ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت ، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفت ومحبت کی مجسم تصویر ہے، آپؐ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کیلئے رہنمائی کا ایک لازوال ذریعہ ہیں، آپؐ کی تعلیمات دور ِحاضر سمیت رہتی دنیا تک درپیش بے شمار چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں۔

صدر مملکت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت ِطیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمانیات وعبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات، اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپؐ کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور مذہبی تنوع کا حامل ملک ہے، یہاں اسلام کے علاوہ دیگر ادیان اور مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم اس تنوع کی قدر کریں اور اپنے ہم وطنوں کے درمیان افہام و تفہیم اور اتحاد ویگانگت کے فروغ کیلئے تندہی سے کام کریں۔

عارف علوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نبی اکرمﷺ کے مدینہ منورہ میں اسلامی ریاست کے قیام کے بعد دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ معاہدے اور اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کے حقوق کو ہم سب پاکستانیوں کو اپنے سامنے رکھنا چاہیے، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ پاکستان کے اتحاد واتفاق کو نقصان پہنچانے والی قوتیں کبھی کامیاب نہ ہو پائیں، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذہبی طبقات خود کو محفوظ اور مامون محسوس کریں۔ بحیثیت قوم یہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں ان اقدار کو قائم کریں اور ایسے ماحول کو فروغ دیں جہاں ہر فرد کی عزت اور حقوق محفوظ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نبی اکرم ﷺ کی ولادت کے مبارک دن پر ہر پاکستانی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی قوم اور پوری دنیا کیلئے اللہ تعالیٰ سے رحمتوں کے درخواست گزار ہوں، دعا ہے کہ پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور حضور نبی اکرمﷺ کی تعلیمات ایک انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کے قیام کے عمل میں ہماری راہیں روشن کرتی رہیں۔ آمین!

The post ملک بھر میں آج عید میلاد النبی ﷺ کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/M8L5uXP

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

 کراچی: شہر قائد میں کچھ دن ہوائیں چلنے کے بعد ایک بار پھر شدید گرمی اور حبس کا راج ہے جب کہ پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کی جانب سے شہر میں گرم و خشک موسم کے سبب گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی  کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پارہ 40 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔

پیش گوئی کے مطابق ہفتے کے روز پارہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ گرمی کی لہر کے دوران دوپہر کے وقت میں سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے معطل رہ سکتی ہیں ۔ اس دوران کراچی میں گرم ریگستانی بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔

شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے ۔ جنوبی سندھ میں موسم گرم، انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ حیدر آباد، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں بھی پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔

The post کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bndakuA

Wednesday, 27 September 2023

گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد

 لاہور: سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 188گیس کنکشن منقطع کر دیے، 277 انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈ کیے گئے۔

گیس چوری میں ملوث افراد پر 80لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں، لاہور ریجن نے ڈوبن پورہ، سبزہ زار کے علاقے سے گلی میں 300 فٹ بچھائی گئی فیک لائین پکڑ لی، جس کو گیس مین لائن سے منسلک کرکے گیس چوری کا منصوبہ تھا جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔ گیس چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں ہی گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10گھریلو کنiکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 09 کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ40 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کiے گئے اور 10لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

شیخوپورہ میں گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی توسیع پر 21کنکشن منقطع کردیے گئے ، بہاولپور میں 08، ملتان میں 18، راولپنڈی میں 05 سیالکوٹ میں دو کنکشن مننقطع کردیے گئے۔

The post گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/N39tWvE

پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع

 پشاور: احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز پر سماعت شروع کردی گئی ہے۔

نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں کیسز کا ریکارڈ عدالتوں میں پہنچا دیا گیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ احتساب عدالتوں نے 111 ریفرنسز میں نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیش رفت، ریکارڈ احتساب عدالتوں میں پہنچادیا گیا

ریفرنسز پر مزید کارروائی ملزمان کے پیش ہونے کے بعد شروع کی جائے گی۔ نیب پشاور کے مطابق 2022ء میں ترمیم کے بعد 134 ریفرنسز نیب واپس بھجوائے گئے تھے اور اب ترمیم کالعدم ہونے کے بعد دوبارہ کیسز عدالتوں میں واپس ہو گئے ہیں۔

The post پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9KdpGPt

کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی

 کراچی:  یوریا کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور کھاد کی قیمتیں معمول پر آنا شروع ہوگئی ہیں۔

اس وقت کھاد کے بیگ کی قیمت 500سے 600روپے تک کم ہو گئی ہے، گزشتہ ہفتے نگران وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے گندم، چینی، کھاد اور تیل جیسی ضروری اشیا کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

وزراتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں90سے زائد مڈل مین ملوث تھے جن کی وجہ سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، رپورٹس کے مطابق کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی میں سندھ کے مختلف علاقوں سے کھاد کے 90ہزار بیگز ضبط کیے ہیں جبکہ میرپور خاص کے مختلف گوداموں سے85ہزار سے زائد کھاد کے بیگز ضبط کیے گئے ہیں۔

ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی ان غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے یوریا کے بیگ کی ریٹیل قیمت 3100روپے سے 3400روپے کے مقابلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 4200روپے فی بیگ تک پہنچ گئی تھی۔

فرٹیلائزر مینوفیکچررزآف پاکستان ایڈوائزری کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) شیرشاہ نے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی فرٹیلائزر انڈسٹری نے ہمیشہ کسانوں کیلیے سستی کھاد اور اس کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔

The post کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DHxMCL6

سینٹرل کنٹریکٹ سے مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن اور خوش ہوں۔

بابراعظم نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کہا کہ تاریخی معاہدے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ذاتی دلچسپی لی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ سے مذاکرات ایک طویل اور مشکل مرحلہ تھا، سینٹرل کنٹریکٹ پاکستان کرکٹ کے لیے نیا باب ثابت ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری  پوری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔

The post سینٹرل کنٹریکٹ سے مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/za5M7e4

پی ٹی آئی کارکنوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کی طرح قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، وزیراعظم

  لندن: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کی طرح قانون میں کٹہرے میں لایا گیا ہے اور اُن کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہورہی۔

امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو غیر قانونی کارروائیوں پر اُسی طرح کٹہرے میں لایا گیا جیسے کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو لایا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین جنگ میں پاکستان غیر جانبدار ہے، ہماری ساری توجہ اپنے قومی مفادات پر ہے۔چین پاکستان کا سدا بہار دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعظم لندن سے نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے اُن کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ انوار الحق کاکڑ آج عمرہ ادا کریں گے۔

The post پی ٹی آئی کارکنوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کی طرح قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1HAsWCZ

Tuesday, 26 September 2023

یورپی یونین کا سیلاب زدگان کے لیے 10 لاکھ یورو امداد کا اعلان

 اسلام آباد: یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلیے 10 لاکھ یورو امداد کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلیے 10 لاکھ یورو کی نئی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب، پاکستان کو 554 ملین ڈالر امداد دی جارہی ہے، اے ڈی بی

اس حوالے سے یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک کا کہنا ہے کہ ‘ ہم پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 1 ملین یورو برائے انسانی امداد جاری کر رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس سیلاب نے ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ پاکستان میں تاریخی سیلاب کے ایک سال بعد یورپی یونین انتہائی کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

The post یورپی یونین کا سیلاب زدگان کے لیے 10 لاکھ یورو امداد کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uKHxVi0

حوالہ ہنڈی کا الزام، کراچی میں معروف کار ڈیلر کے فلیٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ

  کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  نے خالد بن ولید روڈ پر کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث معروف کار ڈیلر کے فلیٹ سے بڑی تعداد میں ڈالرز اور پاکستانی روپے تحویل میں لے لیے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی کی جانب سے خالد بن ولید روڈ پر واقع شیخا ہائٹس پر عزہز شیخ نامی شخص کے فلیٹ پر مارا گیا، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ڈالرز اور پاکستانی کرنسی تحویل میں لی گئی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں کی گئی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے مالک امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں، چندروز قبل بھی ایف آئی اے نے 4 کارشوروم مالکان کو نوٹسز جاری کیے اور مذکورہ کار شوروم مالکان کو تمام دستاویزات کے ساتھ طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ امپورٹڈ کاروں کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کیا جارہا ہے۔

The post حوالہ ہنڈی کا الزام، کراچی میں معروف کار ڈیلر کے فلیٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/F2oCvis

پی ٹی آئی کے بغیر الیکشنز بے معنی ہوں گے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر انتخابات میں پی ٹی آئی کو حصہ نہیں لینے دیا گیا تو پھر الیکشن کی اہمیت ختم اور یہ بے معنی ہوجائیں گے۔

سائفر کیس میں عدالتی پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کی اہمیت نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ اگر تحریک انصاف کو حصہ نہ لینے دیا گیا تو یہ بے معنی اور بے وقعت ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ معلوم نہیں برف پگھلی یا نہیں، میں نے چالیس سال سیاست کی اور 39 سالوں میں کوئی مقدمہ نہیں ہوا مگر آج دہشت گرد بنادیا گیا ہے۔

عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس اکتوبر تک توسیع کردی، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

The post پی ٹی آئی کے بغیر الیکشنز بے معنی ہوں گے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XDEeSi8

وفاقی حکومت کا ملک میں 5 ہزار فری لانسنگ سینٹرز بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں پانچ ہزار فری لانسنگ سینٹرز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں پچاس ارب روپے کی لاگت سے پانچ ہزار فری لانسنگ سینٹرز کے قیام کا منصوبہ شروع کرے گی۔ آئی ٹی فری لانسرز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے انٹرسٹ فری لون اسکیم کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ عالمی کمپنیوں کے تعاون سے اسٹارٹ اپس کے لئے 100 ملین ڈالرز کا فنڈ تشکیل دیا جائے گا جس کیلئے حکومت 3 ارب ڈالر فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈالرز کی آمد میں آسانی پیدا کر نے کیلئے پے پال سے بات چیت چل رہی ہے۔ ملک میں ریگولیٹری فریم ورک پے پال کی آمد کے حوالے سے بڑی رکاوٹ ہے۔ فیٹف عالمی اداروں کے قوانین بھی اس سلسلے میں رکاوٹ ہیں۔ ملک میں فری لانسرز کیلئے ای روزگار سنٹرز کے قیام سے سالانہ پانچ سے چھ ارب ڈالر پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹیوں میں آئی ٹی گریجویٹس کیلئے اپرنٹس شپ پروگرام لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گریجویٹس کو ڈگری کی فراہمی کیلئے سینٹرلائزڈ ٹیسٹ بھی لازمی قراردیا جارہا ہے۔  ڈگری کے اجراء کو اس ٹیسٹ کے پاس کرنے سے مشروط کیا جائے گا۔ پاکستانی طلباء کیلئے بین الاقوامی سرٹیفکیشن کورسز بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے دس ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جس میں ایک ارب روپے نیوٹک کو فراہم کئے گئے ہیں جبکہ ایک ارب روپے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے ہیں۔ منصوبے کے تحت ایک لاکھ آئی ٹی کے طلباء کو بین الاقوامی آئی ٹی پروفیشنل سرٹیفکیشن کروائی جائے گی اور پہلے سال سولہ ہزار لوگوں کو تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب ڈالرز ہیں۔ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کا مجموعی حجم 4 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ ہماری آئی ٹی کمپنیوں کے بہت سارے پیسے باہرپڑے ہیں۔ ہمارے لوگ ابھی بھی اپنے ڈالرز باہر رکھ رہے ہیں۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ کس طرح ڈالرز کا بیرون ملک جانے کو روکا جائے۔ آئندہ چند دنوں میں آئی ٹی انڈسٹری کے لئے ڈالرز ریٹین کرنے کے لئے ایک طریقہ کار پر پہنچ جائیں گے۔ کارپوریٹ ڈیبٹ کارڈ کا سسٹم متعارف کرانے جارہے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیلی کام سروس میں بہتری لانے کیلئے نیشنل رومنگ پالیسی اور انفراسٹرکچرنگ پالیسی متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے انفراسٹرکچر شیئرنگ پالیسی آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کردی جائے گی جبکہ نیشنل رومنگ انفراسٹرکچر مرتب کرلیا گیا ہے۔ دوماہ میں نیشنل ہائی ویز پر نیشنل رومنگ شروع ہوجائے گی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملک میں موبائل فون کے پارٹس کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے لوکل موبائل فون مینوفیکچرنگ ڈیلیشن پالیسی متعارف کروائی جارہی ہے جبکہ پاکستان سے موبائل فون سیٹ کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے برآمدات پر تین فیصد آر اینڈ ڈی الاونس فراہم کرنے کی پالیسی لائی جارہی ہے جس کیلئے مشاورت حتمی مرحلے میں ہے۔

The post وفاقی حکومت کا ملک میں 5 ہزار فری لانسنگ سینٹرز بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s2BGqc0

آنکھوں کی بینائی ختم کرنے والا انجکشن بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

 لاہور: پنجاب میں آنکھوں کی بینائی ختم کرنے والا مضر و ناقص انجکشن تیار کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں آشوب چشم میں مبتلا 87 افراد کی انجکشن کی وجہ سے بینائی چلی گئی اور ان میں سے کچھ کی آنکھیں بھی ضائع ہوئیں ہیں۔

پولیس نے عارف والا سے ناقص اور غیر رجسٹرڈ انجکشن تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق بلال ماڈل ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال میں انجکشن تیار کرتا اور غیر رجسٹر و غیر لائسنس یافتہ انجکشن اسپتالوں میں سپلائی کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: مریضوں کی بینائی جانے کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن پر پابندی عائد

ملزم کی گرفتاری عارف والا پولیس کی معاونت سے عمل میں آئی جبکہ اس سے قبل پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز ونگ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں کیں ۔

حکام کے مطابق انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جاتے تھے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک وائل سے 83 خوراکیں نکال کر لاکھوں روپے منافع کمایا جاتا تھا۔

قبل ازیں نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ مضر انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مریضوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ضرورت پڑنے پر سرجری بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آشوب چشم؛ پنجاب میں غلط انجیکشن لگنے سے متعدد افراد بینائی سے محروم

وزیر صحت نے بتایا تھا کہ انجکشن کا آنکھ میں استعمال روک دیا ہے اور تحقیقات کیلیے فرانزک لیبارٹری کی خدمات بھی لی گئیں ہیں جبکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل، ٹیکوں کی فراہمی کا معلوم کرے گی۔

اُدھر جھنگ کی ایک مریضہ کی بینائی کے ساتھ آنکھ کی ساخت بھی متاثر ہوئی، جس پر ڈاکٹرز نے خاتون کو مصنوعی آنکھ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post آنکھوں کی بینائی ختم کرنے والا انجکشن بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8ozjBxY

Monday, 25 September 2023

سی ڈی اے کی ملی بھگت سے دھوکہ دہی میں ملوث چار ملزمان گرفتار

 اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سی ڈی اے کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن و دھوکہ دہی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سی ڈی اے کے اکاؤنٹس آفیسر و کیشیئر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ملزمان نے 81 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کی۔

حکام کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی سربراہی میں ٹیم نے کرپشن اور دہوکہ دہی میں ملوث 4 ملزمان ممتاز خان، شہزار خان، شیس خان اور عبدالرحمان کو اسلام آباد میں چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا۔

ملزمان پر الزام ہے کہ سی ڈی اے حکام اکاؤنٹس آفیسر محمد رفیق اور کیشئیر احسان حیدر کی ملی بھگت سے موضع نون میں ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضے سے قانونی مالک کو محروم کرکے معاوضے کے طور پر ملنے والے83 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خورد برد کرلی۔

چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تمام ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا حکام کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اہلکاروں کی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post سی ڈی اے کی ملی بھگت سے دھوکہ دہی میں ملوث چار ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/q45r9CK

فیصل آباد؛ کوچ اور مزدہ ڈالے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد: ستیانہ زاہد جی ملز کے قریب کوچ اور مزدہ ڈالے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں ستیانہ زاہد جی ملز کے قریب کوچ اور مزدہ ڈالے میں خوفناک تصادم ہوا جب کہ حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فیصل آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوچ تاندلیاں والا سے سے فیصل آباد کی جانب جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد منیر، ملک شفیق، محمد جمیل اور محمد حسین شامل ہیں۔

The post فیصل آباد؛ کوچ اور مزدہ ڈالے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TgWemFt

نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

 اسلام آباد: پاکستان نے نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یورپی ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے نفرت انگیز اور اسلامو فوبک کارروائیوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

اکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ ترین ناپاک اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے رکن ممالک بشمول پاکستان کے سفارت خانوں کے سامنے پیش آیا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیز اور اسلامو فوبک کارروائی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ آزادی اظہار، رائے اور احتجاج کی آڑ میں ایسے اقدامات کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔

اس سے قبل ترک اخبار ڈیلی صباح نے خبر دی تھی کہ ایڈون ویگنز ویلڈ، جو نیدرلینڈز کے انتہائی دائیں بازو کے گروپ پیگیڈا کی ڈچ شاخ کا سربراہ ہے، نے ہیگ میں ترک، پاکستانی اور انڈونیشیا کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

The post نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qXwV6WT

Sunday, 24 September 2023

کیا پاکستانی معیشت کا مشکل دور گزر گیا؟

اسلام آباد: ابھی یہ بات یقین سے کہنا شاید قبل از وقت ہوگا کہ پاکستانی معیشت نے بدترین مشکلات کا سامنا کرلیا ہے اور اس کے لیے متعدد اشاریے موجود ہیں۔

اس وقت عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے اور شرح مبادلہ کو مارکیٹ پر چھوڑ دینے جیسے مطالبات پر یقیناً کچھ تحفظات ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید گرسکتی ہے تاہم 5 ستمبر کو تاریخی گراوٹ یعنی ایک ڈالر 335 روپے کے مساوی ہوا اور اس کے بعد تاہم اس میں استحکام نظر آرہا ہے اور جس وقت نگراں حکومت برسر اقدار آئی اس وقت ایک ڈالر کی قدر 292 روپے کے مساوی تھی۔

زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر کی سطح پر موجود ہیں جن میں 5 ارب 50 کروڑ ڈالر تجارتی بینکوں کی ملکیت میں ھیں جبکہ افراط زر کی شرح میں کمی نظر آتی ہے اور اس وقت یہ 27 اعشاریہ 4 فیصد پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن سے پاکستانی معیشت سنبھل سکتی ہے، مہنگائی 25 فیصد ہوجائے گی، اے ڈی بی

جیسے نگران وفاقی وزرا اپنے عہدوں کا چارج سنبھالتے چلے جائیں گے انھیں انتہائی حوصلہ شکن مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا، اسی لیے وفاقی وزیر برائے نج کاری نے بجا طور پر اس امر کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور پاکستان اسٹیل ملز مسلسل اور مستقل بنیادوں پر ملکی خزانے کے لیے نقصان کا باعث بن رہے ہیں اور اس کا کوئی حل نظر نہیں آتا۔

اگر پی آئی اے کی بات کریں جو اب بھی فعال ہے، اسے اس وقت 13 ارب روپے ماہانہ نقصانات کا سامنا ہے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز جو 2015 سے عملًا بند پڑی ہے تاہم اس کے 3ہزار سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی کو اگست کے دوران بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے باعث عوامی غیض و غضب کا سامنا ہے- موجودہ نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی 2019 میں پاور سیکٹر کے حوالے سے کی گئی ایک انکوائری کمیٹی کی سربراہی بھی کرچکے ہیں لہذا انہیں اس شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے درکار اقدامات سے بخوبی آگاہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت بحالی مشن، غیرملکی سرمایہ کاروں کیلیے آسان ویزا سہولت متعارف

جہاں بجلی اور گیس کی چوری کے لیے قابل ستائش اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہیں ضروری ہے کہ اس انکوائری کمیتی کی رپورٹ میں پیش کی گئی سفارشات پر بھی عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں نافذ کیا جائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انکوائری کمیشن نے تجویز دی تھی کہ وزارت توانائی کو کسی ایسے فرد کے سپرد کیا جائے تو اس شعبے میں مہارت کا حامل ہو تاہم حکومت اس کے برعکس مخالف سمت میں جاتی نظر آتی ہے اور اس نے بیوروکریٹس کو متعدد پاور کمپنیوں کے سربراہ کے طور پر تعینات کردیا ہے۔

وسیع تناظر میں دیکھا جائے تو نگراں حکومت کی توجہ ان وعدوں پر مرکوز ہے جن کے تحت اگلے تین سے چار سال کے دوران ملک میں 30 سے 50 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لائی جائے گی۔ پاکستان کو امداد کے بجائے برآمدات کے نتیجے میں ترقی حاصل کرنے کیلیے دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح محصولات میں اضافہ اور تجارتی پالیسی میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔

The post کیا پاکستانی معیشت کا مشکل دور گزر گیا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DqUAKWM

اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی

 راولپنڈی: سابق  وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کواٹک جیل انتظامیہ نے عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک جیل انتظامیہ نے  عمران خان  کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے انہیں  ( عمران خان  کو) پیش کرنے سے چھوٹ دینے کی استدعا کی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائل جیل میں ہورہا یے لہذا چیئرمین پی ٹی آئی  کو جیل سےدوسری جگہ منتقل کرنا سیکورٹی رسک ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمے میں اسیر ہیں، ان کی 25 ستمبر کو اسلام آباد میں سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیشی ہے۔

دریں اثنا  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سینئر سول جج  کی عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آبادپولیس سکیورٹی پرماموراور عدالت پیش کرنے والے پولیس افسران کی فہرست اٹک جیل کو فراہم  کرے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق  عمران خان کوعدالت پیش کرنےکے حوالے سے پولیس نے مجوزہ اقدامات سے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔

اٹک جیل انتظامیہ کواسلام آباد پولیس کی گاڑیوں کےنمبر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کی حتمی ہدایت ملنے پرپولیس فوری مجوزہ اقدامات اٹھائے گی۔

The post اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/z68DA2l

کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان

  کراچی: ٹریفک پولیس نے پیر کو چپ تعزیہ کے جلوسوں کے باعث متبادل روٹس کا اعلان کردیا۔

شہادت حضرت امام حسن عسکری کی یاد میں 8 ربیع الاول پیر کو چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے صبح ساڑھے چھ بجے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پہنچے گا جہاں سے نور باغ مسافر خانہ موسیٰ لین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس پیر کو دوپہر 2 بجے امام بارگاہ قصر مسیب رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین کے وقت مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ جلوس کے راستوں پر سبیلیں اور طبی کمپس لگائے جائیں گے۔ جلوس کی گزرگاہوں کو رکاوٹیں لگا کر سیل کیا جائے گا جبکہ عمارتوں پر اسنائپر بھی موجود ہونگے۔

ٹریفک کے متبادل روٹس

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مورخہ 25 ستمبر 2023 کو چپ تعزیہ کے جلوس کے موقع پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک انتظامات کئے ہیں۔

trafic policetraffic 2

The post کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NwuL3Kn

سافٹ ویئر نمائش، پروجیکٹس شہریوں کی توجہ کا مرکز

کراچی: سافٹ ویئرنمائش میں پیش کیے گئے مختلف پروجیکٹ شہریوں کی توجہ کامرکزبنے رہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے ایپ ٹیک سافٹ ویئرنمائش کا انعقادکیاگیا جس کا مقصد جدید علوم کے ذریعے صنعت و تجارت کے شعبے میں کاروباری آسانیاں پیداکرنا تھا، نمائش میں 250 پروجیکٹس پیش کیے گئے جن میں بزنس ماڈیول بھی تھے۔

طلبہ نے ذہنی تندرستی کے لیے ایپلی کیشن، باحفاظت اسکول آنے جانے کے لیے وین میں سیکیورٹی ٹریکر متعارف کرانے کے ساتھ بیوٹی پارلرزکی بکنگ، مکینک کو ڈھونڈنا بھی آسان بنا دیا۔

ایپ ٹیک کے سربراہ اقبال یوسف نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایسی نمائش سے نوجوان طلبہ و طالبات میں جدید علوم کا شعور بیدار ہوگا اور طلبہ کوذہانت کے جوہر دکھانے کا موقع میسرآئیگا، طلبہ اپنے آئیڈیازپیش کررہے ہیں آئی ٹی انڈسٹریزدورہ کرنے آرہی ہیں ان کو طلبہ سے لنک کریں گے،نمائش میں آئی ٹی گریجویٹ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

The post سافٹ ویئر نمائش، پروجیکٹس شہریوں کی توجہ کا مرکز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Yz26FEc

کراچی؛ دو ملزمان کو گرفتار کرکے 2کلو گرام سے زائد کی منشیات برآمد

  کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی پولیس پارٹی نے مواچھ گوٹھ پٹھان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کے گرفتار کر کے 2 کلو گرام سے زائد کی منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی پولیس پارٹی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کچی آبادی پٹھان کالونی غوثیہ ملز مواچھ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان شفیق کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احسان اللہ ولد تور خان اور اللہ رکھیو ولد محمد عالم کے ناموں سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے 2 ہزار 275 گرام چرس بر آمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سی این ایس9 (I) ایس آر کے تحت تھانہ اے وی سی سی میں دو مقدمات درج کرلیے گئے، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں۔

The post کراچی؛ دو ملزمان کو گرفتار کرکے 2کلو گرام سے زائد کی منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kRGWzcn

Saturday, 23 September 2023

پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی

 اسلام آباد: پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے جس وجہ سے ملک میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمار غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 37 لاکھ جس میں سے صرف 13لاکھ 30ہزار رجسٹرڈ ہیں جبکہ 7لاکھ 75ہزار بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں۔ اسی طرح،68.8 فیصد افغان باشندے پاکستان کے شہری یا نیم شہری علاقوں میں جبکہ 31.2 فیصد دوسرے 54 مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔

جون 2023 تک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان شہریوں کی کل تعداد 42لاکھ 29ہزار749 ہے جس میں سے 7لاکھ ایک ہزار 358 (52.6 فیصد) خیبر پختو نخوا، 3لاکھ 21ہزار 677 (24.1 فیصد) بلوچستان، ایک لاکھ 91ہزار53 (14.3 فیصد) پنجاب، 73ہزار789 (5.5 فیصد) سندھ، 41ہزار520 (3.1 فیصد) اسلام آباد اور 4352 (0.3 فیصد) آزاد کشمیر میں ہیں۔

ابتک6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

ماضی کے تجربے پر اگر ایک نظر ڈالی جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستان میں رہنے کی جگہ دے کر پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا۔

غیر قانونی افغان شہریوں نے ہمارے ملک کے معاشی ڈھانچے میں بڑی خاموش تبدیلیاں کی ہیں جن میں قابلِ ذکر مثال بیرونی ممالک سے مختلف مصنوعات کو پاکستان کی مارکیٹوں میں پھیلا کر اپنا کاروبار بڑھانا اور ٹیکس نہ دینا شامل ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہری ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں منشیات اور دوسری غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

The post پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4rDiXWe

میانوالی ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی

 لاہور: میانوالی ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی سے لاہور جانے والی میانوالی ایکسپریس ٹرین لاہور کے قریب قلعہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثہ صبح چار پانچ بجے کے درمیان پیش آیا۔ ٹرین کے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو لاہور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مسافروں کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اکثر لوگ سو رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آنے پر ہر طرف شور مچ گیا۔

 

The post میانوالی ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3JAk0Iv

نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کا مقدمہ درج

نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سرسید ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر 635/2023 سرکار کی مدعیت میں سب انسپکٹر علی نواز کی مدعیت میں بجرم دفعات 294 ، 354، 509 کے تحت درج کیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھی تھی جس میں پینٹ شرٹ میں ملبوس نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم گلی سے گزرنے والی برقع پوش خاتون سے نازبیا حرکت کرکے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

ویڈیو کا بغور جائزہ لیا گیا تو وہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی پایا گیا جس پر مذکورہ نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ مذکورہ نارتھ کراچی میں پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو جمعہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس سے قبل گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن اور سمن آباد میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پرآچکی ہیں۔

The post نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/P62tkwz

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید

 راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

اس دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کے سپاہی شکیل شفقت نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

The post شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/76lnxEB

راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار

 راولپنڈی: نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پارکنگ رسیدیں بنا کر شہریوں سے بھتہ لینے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں راجہ طاہر، نقاش، فہیم، کامران اور منصور شامل ہیں، جن سے جعلی رسیدیں بھی برآمد ہوئیں۔

ملزمان نے موٹر سائیکل پارکنگ کی زائد فیس وصولی کے لئے جعلی رسیدیں تیار کر رکھی تھیں۔ وہ کمرشل مارکیٹ میں موٹر سائیکل پارکنگ فیس 10 کی بجائے 20 روپے وصول کر رہے تھے۔

نیوٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے 05 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

The post راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s4mHxwj

کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی

کراچی میں ڈاکوؤں کے خلاف  پولیس کا کریک ڈائون جاری ہے ، سائوتھ ، ملیر ، کیماڑی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی ہوگئے ۔

سائوتھ زون میں کلفٹن تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے جن کا پولیس نے تعاقب کیا اور مقابلے کے بعد عیسی خان نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ملیر کے علاقے ابراہیم حیدری اور ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں پولیس نے دو ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، ابراہیم حیدری سے زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت نور امین کے نام سے ہوئی ہے جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ۔ ملیر کینٹ پولیس نے سفورا ہائیڈرنٹ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ ملزم زین اسحق زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی حمزہ اور فرانسس موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ضلع کیماڑی پولیس نے ڈاکس کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم ظہیر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔

The post کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rH7ZsCW

Friday, 22 September 2023

سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ا س سلسلے میں رجسٹرار ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

چیئرمین پی ٹی  آئی کی درخواست ضمانت پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ عدالت نے دلائل کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت 25 ستمبر کو کریں گے۔ عدالت نے کچھ روز قبل دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بعض قانونی نکات کی مزید وضاحت کے لیے عدالت کیس دوبارہ مقرر کرتی ہے۔

The post سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ACHt0Q

9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ

 نیویارک /   کراچی: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نیویارک میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا گیا تاہم نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم

انہوں کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد ہوجائے گا، ملک میں عام انتخابات انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ نگران حکومت کا کام الیکشن کمیشن کو صاف وشفاف انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

The post 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7fA2Hva

مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ

  لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں نواز شریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، طلال چوہدری، حسین نواز سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں شہباز شریف نے بتایا کہ آج کی میٹنگ میں نوازشریف کی واپسی سےمتعلق امورکوحتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کاسفردوبارہ شروع کرنےکے لیے نوازشریف واپس جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ جنرل باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان اور بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔

قبل ازیں شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے حکم دیا تو لندن چلا آیا، اُن کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں گوجرانوالہ گیا اور نہ ہی کوئی ملاقات ہوئی، نواز شریف کا وطن واپسی پر بھرپور انداز سے استقبال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں بہت اچھی چل رہی ہیں، نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے۔

The post مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/t7j40Y9

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافے کی منظوری دے دی، اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے سہ ماہی ایڈجٹٹ٘منٹ کی مد میں بجلی تین روپے اٹھائیس پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ںیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022ء – 2023ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا اور ادائیگیاں اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک کی جائیں گی۔

 

 

The post نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Q7MKw8h

درآمدی اشیا پر 100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکی تجویز مسترد

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یورپی یونین کے ممبران کے اعتراضات کے بعد پرتعیش اشیا اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات پر 100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز واپس لے لی۔

ٹیرف پالیسی بورڈ  کو وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ہفتے 125 پرتعیش اشیا پر مزید ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، ٹیرف بورڈ کا اجلاس نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایات پر منعقد کیا گیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرف بورڈ نے حکومت کی اس تجویز سے اتفاق نہ کرتے ہوئے معاملے کو موخر کردیا۔

واضح رہے کہ چھ ماہ قبل حکومت نے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بالکل ختم کردی تھی اور اس کے علاوہ نئی گاڑیوں، موبائل فون اور دیگر کئی اشیا کی درآمدات پر عائد ڈیوٹی میں بھی کمی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دو ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ڈیوٹی میں اضافہ

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ تجویز یہ دی گئی کہ صرف ایسی درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کی بچت ہوسکے اور جن اشیا پر ڈیوٹی کم ہیں انھیں دگنا کردیا جائے اور جن اشیا پر پہلے ہی زیادہ درآمدی ڈیوٹی عائد ہے ان میں مزید 30 سے 50 فیصد اضافہ کردیا جائے اور اس فہرست میں 104 اشیا شامل ہیں جن پر مزید ڈیوٹی عاید کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اس کے علاوہ اسی فہرست میں 20 مزید نئی اشیا کو شامل کیے جانے کی بھی تجویز ہے۔

ٹیکس انتظامیہ کا تخمینہ ہے کہ نئی ڈیوٹی کے نفاذ سے ملک کو 40 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ ٹیرف بورڈ نے اس بنیاد پر ان تجاویز کو منظوری نہیں دی کیونکہ اس کے خیال میں اس کے نتیجے میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جی پی ایس پلس کے لیے مذاکرات کو نقصان پہنچے گا۔

The post درآمدی اشیا پر 100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکی تجویز مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/X641xST

Thursday, 21 September 2023

رحمتِ عالم ﷺ کا عفو عام

حضور سیدِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی اس دنیائے رنگ و بُو میں آمد کا تذکرہ آپؐ کے بے شمار روشن پہلوؤں میں سے ایک انتہائی خاص پہلو ’’عفو و کرم‘‘ پر کرتے ہیں کہ جس کی وجہ سے آپؐ کا مقام و مرتبہ سب سے جداگانہ اور منفرد ہے۔ یقیناً آپؐ کی ذاتِ گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

عربی زبان میں عفو کے معنی چھوڑ دینا، کے ہیں یعنی قصور کرنے والے کو سزا نہ دیتے ہوئے اسے معاف کردینا عفو کہلاتا ہے۔ خداوندِ قدوس کے اسمائے پاک میں سے ایک ’’العفو‘‘ بھی ہے یعنی معاف کردینے والا۔ معاف کردینا اﷲ رب العزت کی ایک خاص صفت ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اس بارے ارشاد فرمایا، مفہوم:

’’پس تمہیں چاہیے کہ لوگوں کو معاف کیا کرو اور ان سے در گزر کیا کرو۔‘‘

حضور اقدس ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے، پروردگارِ عالم کی پاک ذات نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا، مفہوم:

’’تمہارے لیے نبی کریم (صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم) کی زندگی مبارک میں بہترین نمونہ ہے۔‘‘

رحمتِ عالم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا فرمانِ مقدس کا مفہوم:

’’مجھے اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اس قدر ڈرایا گیا کہ کوئی (دوسرا انسان) اس قدر نہیں ڈرایا گیا، اور مجھے اس قدر ایذا پہنچائی گئی کہ کسی (دوسرے انسان) کو اس قدر ایذا نہیں پہنچائی گئی۔‘‘

اعلانِ نبوت سے لے کر فتح مکہ تک رحمتِ دو عالم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذاتِ مقدس پر مصائب کے اس قدر پہاڑ توڑے گئے کہ تاریخ انسانی جس کی مثال دینے سے قاصر ہے۔

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک روز میں نے رسولِ عربی صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم سے پوچھا: ’’یارسول اﷲ ﷺ! کیا احد کے سے دن بھی سے زیادہ سخت اور پریشان کن دن آیا ہے؟‘‘ رسولِ کریم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا، مفہوم: ’’ہاں! وہ یوم العقبہ ہے، جب میں ابن عبدیالیل کے پاس گیا۔

میں نے اسے توحید کی دعوت و تعلیم دی، لیکن اس نے میری بات کو رد کردیا۔ میں غم زدہ وہاں سے چل پڑا۔ قرن اشعالب کے مقام پر مجھے اپنی تکلیف میں کچھ افاقہ محسوس ہوا۔ میں نے سر اُٹھایا تو بادل کا ایک ٹکڑا مجھ پر سایہ کیے ہوئے تھا اس میں جبرائیل امینؑ نے مجھے پکار کر کہا: بے شک! اﷲ تعالیٰ نے آپؐ کی قوم کی گفت گو (جو انہوں نے آپؐ کے ساتھ کی) سن لی اور جو (ایذا رسانی کا) سلوک انہوں نے (آپؐ کے ساتھ) کیا وہ بھی دیکھ لیا۔

اب خداوندِ قدوس نے پہاڑوں پر متعین فرشتے ملک الجبال کو بھیجا ہے (وہ حاضر ہے) آپؐ اپنی قوم کو جو سزا دینا چاہیں، اس کا انہیں حکم دیں۔ (اتنے میں) ملک الجبال نے مجھے پکارا اور سلام کر کے کہا: اے محمد ﷺ! بے شک اﷲ تعالیٰ نے آپؐ کی قوم کی باتیں سن لیں۔

میں ملک الجبال ہوں۔ اﷲ تعالیٰ نے مجھے آپؐ کی خدمت میں بھیجا ہے کہ آپؐ جو حکم مجھے دیں، میں اس کو بجا لاؤں۔ آپؐ حکم دیں تو میں ان دو پہاڑوں کے بیچ میں ان سب کو پیس ڈالوں۔ لیکن میں نے (جواب میں) کہا: (نہیں ایسا نہیں کرنا) مجھے امید ہے کہ شاید ان کی آئندہ نسلوں میں سے کوئی ایسا ہو جو اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے۔‘‘

آپ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے صبر و تحمل سے اپنے بدترین دشمنوں کے ساتھ شرافت و حسنِ سلوک، عفو و درگزر اور رحمت و شفقت کا وہ سلوک روا رکھا جو چشمِ فلک نے پہلے کبھی نہ دیکھا تھا۔ حسنِ سلوک کے یہ فرحت آگیں مناظر بے مثل و بے نظیر تھے۔

آپؐ پر لوگوں نے پتھر برسائے، مگر آپؐ نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔ بڑھیا نے آپؐ پر گندگی پھینکی، مگر آپؐ نے اس کی تیمار داری فرمائی۔ حاتم طائی کی بیٹی کے لیے آپؐ نے اپنی چادر بچھا دی ۔

فتح مکہ کے واقعہ کو ہی لے لیجیے کہ جب آپؐ فاتح کی حیثیت سے مکہ میں داخل ہوئے اور مفتوحین کے ساتھ کس قدر محبت شفقت اور معافی کا معاملہ فرمایا کہ جب مہاجرین مکہ دس ہزار لشکر جرار لے کر لشکر کفر و شرک پر چڑھائی کرتے ہیں اور فرطِ مسرت میں ڈوبے ہوئے اس عظیم اسلامی لشکر سے آواز آتی ہے کہ آج بدلے کا دن ہے اور خوب بدلہ لیں گے، آج ہم سمیعہؓ کی آہوں اور صہیبؓ کی سسکیوں کا بدلہ لیں گے۔

آج ہم حضرت بلال حبشیؓ کی چیخوں کا بھی بدلہ لیں گے۔ آج کوئی نہیں بچے گا۔ ہر کوئی  اپنے انجام کو پہنچے گا۔ مگر ہمارے کریم آقا ﷺ نے سب پر نگاہِ رحمت ڈالتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’بولو! تم لوگوں کو کچھ معلوم ہے، آج میں (محمد ﷺ) تم لوگوں سے کیا سلوک کرنے والا ہوں؟‘‘

یہ سوال سن کر سب مجرم کانپ اُٹھے اور اُن پہ لرزہ طاری ہوگیا، کیوں کہ ماضی قریب میں آپؐ پر اپنے ہاتھوں اور زبان سے کیے ہوئے ظلم و ستم ایک ایک کرکے سب یاد آرہے تھے۔ سب کے سب بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں سر جھکا کر یک زبان ہو کر بولے:

یارسول اﷲ ﷺ! آپؐ کریم بھائی اور کریم باپ کے بیٹے ہیں۔ یہ جواب سُن کر رحمتِ عالم ﷺ نے اپنے دل نشین اور کریمانہ لہجے میں ارشاد فرمایا: ’’آج میں وہ کہتا ہوں، جو میرے بھائی حضرت یوسف علیہ اسلام نے کہا تھا کہ آج کے دن تم سے کوئی مواخذہ نہیں۔‘‘

کریم آقا ﷺ نے عفو عام کا اعلان فرما دیا، معافی کا اعلان سنتے ہی مجرموں کی آنکھیں فرطِ جذبات سے اشک بار ہو گئیں اور زبان پر کلمۂ طیبہ جاری ہوگیا۔ ان معافی پانے والوں میں کیسے کیسے لوگ تھے ذرا تاریخ کے جھروکوں سے جھانک کر دیکھیے۔

رحمتِ دو عالم ﷺ کا فرمانِ مقدس کا مفہوم: ’’میرے ربِ قدوس نے مجھے حکم فرمایا ہے کہ جو کوئی مجھ پر ظلم کرے میں اس کو قدرت انتقام رکھنے کے باوجود معاف کردوں۔‘‘ (مشکوٰۃ شریف)

اﷲ عز و جل نے آپ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کو جملہ خصوصیات کے ساتھ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر اس دنیا میں مبعوث فرمایا تھا۔ آج کا دور فتنہ و فساد امتِ مسلمہ سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہر طرح کی خرافات سے بچتے ہوئے کامل اتباع سنّت اختیار کی جائے کہ یہی پروانۂ نجات اور آپ ﷺ سے سچی محبّت کا عملی ثبوت ہے۔

The post رحمتِ عالم ﷺ کا عفو عام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XObPI29

ڈالر 260 روپے تک آجائے گا، حکومت نے خوش خبری سنادی

 لاہور: نگراں وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آجائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آپٹما ہاوس  میں ایک اعلی سطحی اجلاس اور پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں، ٹیکسٹائل صنعت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور انرجی ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ڈالر 260 پر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج 260  روپے ایکسچینج ریٹ بنتا ہے، جس نے ڈالر اگر باہر روکے ہوئے ہیں وہ منگوا لیں اور جس کے پاس بھی امریکی کرنسی ہے وہ اسے وائٹ کروالیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ہم نے ریاست کے ساتھ چلنا ہے اور تجارت انبیا کا پیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ایکسپورٹ 37 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس میں سے ساڑھے سات ارب ڈالر کا ہدف ٹیکسٹائل پورا کرے گی جبکہ ڈھائی ارب ڈالر باقی صنعت پورا کرے گی۔

گوہر اعجاز نے کہاکہ آج ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 260 روپے نٹا پے جس نے ڈالر باہر روکے ہیں وہ منگوا لے،جس نے ڈالر کہیں رکھے ہیں وہ وائٹ کروا لیں۔ انہوں نئ کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں اور اس کے تحت وہی سامان آنے دیا جائے گا جس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت کی ایک بڑی وجہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی ہے، جس کی اب سختی سے نگرانی کی جارہی ہے تاکہ اس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت نہ بڑھے اور اسمگلنگ کی روک تھام بھی ہو۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ جس کا حجم 4 ارب ڈالر تھا وہ ساڑھے6 ارب ڈالر تک  چلا گیا ہے جس کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا ہے کہ کئی اشیا افغانستان جانے کی بجائے یہاں پر ہی فروخت کر دی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کیلیے خام مال درآمد کیا جاتا ہے جبکہ انرجی کی قیمت بھی انٹرنیشنل قیمت سے منسلک ہے۔ کرنسی ڈی ویلیو ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ کو فائدہ نہیں ہوا بلکہ یہ کم ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور چیمبر کے صدر نے مسائل کی درست نشاندہی کی اور بطور بزنسمین انہیں متعلقہ پلیٹ فارم پر اٹھاتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایکسپورٹ کا ہدف 37 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گیس کی سپلائی میں امتیاز اور قیمتوں میں فرق سے ترقی کا عمل متاثر ہوا۔ ریجن میں بجلی کی قیمت سات سینٹ جبکہ ہمارے ملک میں چودہ سینٹ ہے تو ان ممالک کا کیسے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ٹیکسٹائل کو چھوڑ کر ملک کے بقیہ تمام سیکٹرز کی مینوفیکچرنگ پانچ ارب ڈالر جبکہ ایتھوپیا کی دس ارب ڈالر ہے۔ ملک میں ڈالر کی کوئی کمی نہیں ، اگست میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی امپورٹ ہوئی جبکہ 2ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئیں، اس عرصے میں2.1ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئی، اگر ان اعدادوشمار کو دیکھاجائے تو ہمارے پاس 100 ملین ڈالر سرپلس تھا۔

The post ڈالر 260 روپے تک آجائے گا، حکومت نے خوش خبری سنادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/12obpAR

دعائے خلیل و نوید مسیحا ﷺ

اﷲ رب العالمین نے انسانیت کی راہ نمائی کے لیے اپنے انبیاء و رسلؑ مبعوث فرمائے۔ جنہوں نے مریضان شرک و ضلالت کو توحید ربانی کے چشمۂ صافی سے سیراب کرکے حیات جاودانی سے ہم کنار کرنے کی سعی و جہد کی۔ تاہم ہر نبی و رسولؑ کی دعوت محدود اثرات کی حامل تھی۔

اس پر ستم یہ کہ اکثر لوگوں نے نہ صرف اپنے انبیاء کی تکذیب کی بل کہ انہیں ناحق قتل تک کر ڈالا۔ اسی طرح صدیوں کا سفر جاری تھا کہ انبیائؑ کی تعلیمات مسخ کردی گئیں اور سرزمین عرب بالخصوص شرک و بت پرستی کا گڑھ بن گئی اور اﷲ کے بندے اپنے معبود حقیقی کو چھوڑ کر اپنے ہاتھوں سے تراشیدہ اصنام کی پوجا میں مصروف ہوگئے۔

بیت اﷲ جسے سیّدنا ابراہیم خلیل اﷲ اور ان کے فرزند سیدنا اسمٰعیل ذبیح اﷲ علیہم السلام نے خالص اﷲ کی عبادت کے لیے تعمیر کیا تھا وہ 360 معبودان باطلہ کی آماج گاہ بن چکا تھا۔ غرض یہ کہ ہر طرف کفر و شرک کی آندھیاں چل رہی تھیں۔ کہیں ستاروں کی پوجا ہورہی تھی تو کہیں آتش پرستی سے قلوب و اذہان بھسم کیے جارہے تھے۔

گویا انسانیت تباہی کے دہانے پر کھڑی تھی کہ اﷲ کی رحمت کو جوش آیا اور مکہ مکرمہ کی اسی سرزمین سے کہ جہاں اﷲ کا گھر اس کے خلیلؑ نے تعمیر کیا تھا اور دعا کی تھی: ’’اے ہمارے رب! ان میں انہی میں سے ایک رسول بھیج جو ان کے سامنے تیری آیتیں پڑھے انہیں کتاب و حکمت سکھائے اور انہیں پاک کرے۔

بے شک تو غلبے والا اور حکمت والا ہے۔‘‘ اور اسی طرح سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے بھی بشارت دی اور جب مریم کے بیٹے عیسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ اے میری قوم بنی اسرائیل میں تم سب کی طرف اﷲ کا رسول ہوں، اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی بھی تصدیق کرنے والا ہوں اور اپنے بعد آنے والے ایک رسول کی خوش خبری سنانے والا ہوں‘ جن کا نام احمد ہے‘ پر جب وہ ان کے پاس کھلی دلیلیں لائے تو یہ کہنے لگے کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے۔

دیگر انبیاء کرامؑ نے بھی بشارتیں دی تھیں کہ ایک رسول رحمتؐ آنے والے ہیں تو وہ ابر رحمت قریش کے سردار عبدالمطلب کے گھر عبداﷲ کی بیوہ آمنہ کے بطن سے ہویدا ہوا اور اس کی (نبی مکرم ﷺ) پیدائش پر رب کائنات نے یہ معجزہ دکھایا کہ نور کی تجلیات و عرفان سے شام کے محلات روشن ہوگئے، بیت اﷲ میں رکھے گئے بت سرنگوں ہوگئے۔

آتش کدہ ایران جو صدیوں سے روشن چلا آرہا تھا بجھ گیا اور پوری کائنات ارضی کو یہ پیغام ربانی دیا گیا کہ اب وہ ہستیؐ کائنات میں تشریف لاچکی جو ہر قسم کی شرک و ضلالت کو اپنے پائے استحقار تلے روندنے والی ہے۔

عبدالمطلب کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ وہ اپنے حسین و جمیل پوتے کو گود میں لیے بیت اﷲ میں آئے اور ولادت کا اعلان عام کیا۔ لوگوں نے جب پوچھا کہ بچے کا نام کیا رکھا ہے تو عبدالمطلب نے برجستہ کہا: محمدؐ۔ سب لوگ حیران ہوگئے کہ یہ نام عرب میں مانوس نہیں تھا۔ عبدالمطلب نے کہا کہ اس نام کے معنی بہت زیادہ تعریف کیے گئے ہیں۔

یہ نام اﷲ ہی نے رکھوایا کہ تاقیامت جب تک اﷲ کا نام بلند ہوگا۔ اس کے محبوبؐ کا نام بھی بلند ہوتا رہے گا۔ اﷲ رب العالمین نے ارشاد فرمایا: ’’ہم نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔‘‘ جہاں تک میں رب العالمین ہوں وہاں تک میرا پیارا رحمۃ للعالمینؐ ہے۔

نبی مکرم ﷺ کی پیدائش کی بشارت عالم ارواح میں تمام انبیائؑ سے عہد لینے کی صورت میں بھی واضح کردی گئی ہے۔ قرآن مجید میں مالک کائنات ارشاد فرماتا ہے، مفہوم: اﷲ تعالیٰ نے (عالم ارواح میں) نبیوں سے عہد لیا کہ جب میں تمہیں کتاب و حکمت دوں پھر تمہارے پاس وہ رسول آئے جو تمہارے پاس کی چیز کو سچ بتائیں (یعنی تمہاری کتابوں کی تصدیق کرے) تو تمہیں ان پر ایمان لانا اور ان کی نصرت کرنا ضروری ہے۔

فرمایا: کیا تم اس کے اقراری ہو اور اس پر میرا ذمہ لے رہے ہو؟ سب نے کہا: ہاں! ہمیں اقرار ہے۔ فرمایا: تو اب تم گواہ رہو اور خود میں تمہارے ساتھ گواہ ہوں پس اس کے بعد جو بھی پلٹ جائیں وہ یقیناً پورے نافرمان ہیں۔ (آل عمران)

سیدنا آدمؑ سے لے کر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام تک تمام نبیوں سے روز اول ہی اﷲ تعالیٰ نے یہ قول و قرار اور وعدہ لے لیا تھا کہ اگر میں اپنے محبوب محمد رسول اﷲ ﷺ کو تمہارے زمانے میں بھیجوں تو تم پر فرض ہوگا کہ تم ان پر ایمان لاؤ اور ان کی مدد کرو اگر تم اس کا اقرار کرتے ہو تو تمہیں نبی اور رسول بنا کر بھیجیں گے اور کتاب و حکمت بھی عطا کریں گے‘ تو تمام انبیاء و رسلؑ نے اس کا اقرار کیا اور جب وہ انبیاء دنیا میں مبعوث ہوئے تو انہوں نے اپنی امت کو یہ نصیحت فرمائی کہ اگر تم محمد ﷺ کا زمانہ پاؤ تو ان پر ایمان لانا اور ان کی نصرت کرنا۔ گویا تمام انبیاء نے رسالت محمدی ﷺ کا اقرار کیا اور ان کا امتی ہونے کی خواہش ظاہر کی۔

نبی کریم ﷺ ابراہیمؑ کی دعا اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت ہیں۔ یہی نہیں بل کہ آپؐ کے اندر اﷲ تعالیٰ نے تمام اوصاف حمیدہ اتمام و اکمال کے ساتھ پیدا فرما دیے تھے‘ آپؐ محمدؐ ہیں‘ محمود ہیں‘ احمد ہیں‘ بشیر و نذیر‘ حبیب و حلیم‘ رشید و عادل‘ خازن و قاسم‘ سید الخلق‘ امام الانبیائ‘ سید المرسلین‘ رحمۃللعالمینؐ بھی ہیں۔ آپؐ صادق و مصدوق اور امین بھی ہیں۔

طیّب و طاہر‘ حامی و حاشر و عاقب ‘ مدثر و مزمل بھی ہیں۔ آپؐ کی عظمت و رفعت پوری کائنات میں افضل و اعلیٰ ہے۔ جیسا کہ قرآن میں ارشاد ہوا: ’’اور ہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا۔‘‘ چوں کہ آپ خاتم النبیینؐ بن کر آئے لہٰذا آپؐ کی ذات بابرکات میں جمیع اوصاف و کمال مجتمع کر دیے گئے تھے۔ سیدنا یوسفؑ کو اﷲ نے حسین و جمیل پیدا کیا اور سیدنا عیسیؑ کو معجزہ زندگی عطا فرمایا اور موسیؑ کو یدبیضاء کا معجزہ یعنی جب وہ بغل میں ہاتھ ڈالتے تو وہ چمکتا ہُوا نکلتا تھا۔

ان تمام انبیاء و رسلؑ میں جو اوصاف و کمالات موجود تھے وہ سب کے سب آپ ﷺ کی ذات والا صفات میں اکمل و اجمل پیدا کر دیے گئے تھے۔ امام کائناتؐ کی پاکیزہ زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو کسی بدترین دشمن کو بھی آپؐ کی سیرت مبارکہ میں زندگی کے کسی بھی موڑ پر کہیں بھی انگشت نمائی کی جرأت نہیں ہو سکتی۔ آپؐ صدق و صفا کے پیکر‘ علم و تواضع کے خوگر‘ نرم گفتار‘ ملن سار‘ خلیق‘ باحیا اور مصائب و آلام پر صبر کا کوہ گراں ثابت ہوئے۔

کفار مکہ نے ہر طرح سے آپؐ کو آپ کے مشن سے باز رکھنے کے جتن کر لیے مگر آپؐ کے پائے استقامت میں ذرّہ برار بھی جنبش نہیں آئی بل کہ آپؐ نے اپنے چچا ابوطالب سے فرمایا کہ اگر یہ میرے ایک ہاتھ پر سورج اور دوسرے ہاتھ پر چاند رکھ دیں تب بھی میں اپنی دعوت سے باز آنے والا نہیں۔

یہی وجہ تھی کہ آپؐ اور آپ کے ساتھیوں کو ڈھائی سال تک شعب ابی طالب میں سوشل بائیکاٹ کے نتیجے میں محصور رہنا پڑا اور اس دوران ہر طرح کی مصیبتیں جھیلیں مگر اف نہ کی۔ یہاں تک کہ آپؐ کو مدینہ منورہ ہجرت کا حکم ہوا اور اﷲ کا کلمہ بلند ہوکر رہا اور رحمت کائنات ؐ نے انسانی تاریخ کی سب سے مثالی ریاست قائم کرکے دکھا دی جو رہتی دنیا تک کے لیے منارۂ نور ہے۔

غلاموں‘ یتیموں‘ بیواؤں اور مسکینوں‘ مہمانوں حتیٰ کہ جان کے دشمنوں کے ساتھ بھی صلۂ رحمی‘ عفو و درگزر اور رواداری جیسے اوصاف حمیدہ کے ذریعے برتاؤ کسی عام آدمی کے بس کی بات نہیں بل کہ ایسا حسن سلوک وہی کر سکتا ہے جس میں اﷲ نے صبر و استقامت اور رحمت و شفقت کوٹ کوٹ کر بھردی ہو۔

رحمۃ للعالمین ﷺ نے جہاں کائنات میں توحید ربانی کا علم بند کیا اور بیت اﷲ کو معبودان باطلہ سے پاک کر کے قیامت تک کے لیے خالص اﷲ کی عبادت کے لیے خاص کردیا۔ وہیں اپنی سیرت مبارکہ کے ایسے مقدس و پاکیزہ گہرہائے نقوش چھوڑے جو پوری انسانیت کے لیے منبعٔ رشد و ہدایت اور دنیاوی و اخروی فوز و فلاح کے ضامن ہیں۔

ماہ ربیع الاول کی ان ساعتوں میں ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اپنی پوری زندگی کو خالص قرآن و سنت کے سانچے میں ڈھالیں گے اور اپنے اخلاق و کردار‘ عقائد و اعمال کی درستی کا اہتمام کرتے ہوئے اسلام کے آفاقی نظریۂ حیات پر عمل پیرا رہ کر دنیا و آخرت کی کام یابیوں اور کام رانیوں سے ہم کنار ہونے کی بھرپور سعی و جہد کریں گے۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو صحیح معنوں میں قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

The post دعائے خلیل و نوید مسیحا ﷺ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LkFWnQD

دوسرے صوبے کے ڈومیسائل والے امیدواروں کے امتحانات نہیں لیے گئے، ایس پی ایس سی

  کراچی: سندھ پبلک سروس کمیشن نے دوسرے صوبے کے ڈومیسائل کے حامل امیدواروں سے امتحانات لینے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ایسی افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اعلان کردیا۔

سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے میڈیا پر نشر ہونے والی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایس پی ایس سی کی ذمہ داری صرف صوبہ سندھ کے ڈومیسائل اور پی آر سی رکھنے والے امیدواروں سے امتحانات لیکر ان امیدواروں کی میرٹ کے مطابق فہرست کی سفارش ترتیب دے کر متعلقہ محکموں کو ارسال کرنا ہے۔

اپنی وضاحت میں ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل اور پی آر سی بنانا ڈپٹی کمشنرز کا کام ہے اور ان کاغذات کی تصدیق کے لئے متعلقہ محکمے موجود ہیں اس ضمن میں ایس پی ایس سی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے اور ایسے عناصر کیخلاف ہرجانے کے نوٹس بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایس پی ایس سی کے ترجمان حفظ اللہ کاکا نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کی ذمہ داری تحریری امتحان اور انٹرویو لینے کی ہے اور صرف ان امیدواروں سے تحریری امتحان اور انٹرویو لیتا ہے جو صرف صوبہ سندھ کا ڈومیسائل (جن کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اور پی آر سی فارم سی اور ڈی جاری کیے ہیں) رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل جاری کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہوتا ہے امیدواروں کے تمام کاغذات کی تصدیق مختلف محکموں سے کی جاتی ہے کچھ من گھڑت خبریں پھیلائی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دوسرے صوبوں کے ڈومیسائل کے حامل امیدوار سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحانات میں بیٹھ رہے ہیں جبکہ ایسے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور ان کے خلاف ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجنے کا حق رکھتے ہیں اور سخت کاروائی بھی کی جائے گی۔

ترجمان ایس پی ایس سی نے کہا کہ  میڈیا رپورٹس نشر کی گئی ہیں کہ دوسرے صوبوں کے ڈومیسائل رکھنے والے چند امیدواروں نے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لیکچررز کی آسامیوں کے لیے ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کوالیفائی کیا ہے۔ان تمام افواہوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تردید کرتے ہیں اور ان کے خلاف ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا جائے گا اور سخت کاروائی بھی ہوگی۔

The post دوسرے صوبے کے ڈومیسائل والے امیدواروں کے امتحانات نہیں لیے گئے، ایس پی ایس سی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RfmA3jk

Wednesday, 20 September 2023

چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

 اسلام آباد: ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق رازق سنجرانی کو 21 ستمبر تک توہین عدالت شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا، رازق سنجرانی 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق ایم ڈی سیندک میٹیلز لمیٹڈ بلوچستاں ہونے کی بنا پر 2019 سے 2046 تک 22 گریڈ کی رہائش الاٹ ہوئی، کیٹیگری ون رہائش گریڈ 21، 22 کے افسران کیلئے مختص ہے لیکن سیکریٹری وزارت ہاوسنگ بتانے سے قاصر رہے کہ رازق سنجرانی کیسے ٹائپ ون رہائش کے مستحق ہیں۔ اسٹیٹ آفس حکام بتانے سے قاصر رہے کہ ایک 33، 34 عمر کا شخص گریڈ 22 کا افسر کیسے ہوسکتا ہے۔

یکم ستمبر کو عدالت نے رازق سنجرانی کو مقدمے میں فریق بنایا، رازق سنجرانی کو نوٹس جاری کرکے 15 ستمبر تک جواب طلب کیا گیا لیکن انہوں نے جواب جمع نہ کرایا جس پر وکیل نے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کی۔ عدالت نے رازق سنجرانی کو مہلت دیتے ہوئے 18 ستمبر تک جواب طلب کیا۔

عدالت نے رازق سنجرانی کو یکم ستمبر کے حکم نامے کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا لیکن رزاق سنجرانی نے 15 ستمبر کے حکم نامے کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھا دیے، رازق سنجرانی نے 15 ستمبر کو جاری توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع ہی نہیں کرایا۔ دائرہ اختیار کا تعین کرنا عدالت کا کام ہے، کسی فریق کا نہیں۔

حکم نامے کے مطابق تاثر ہے کہ رازق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا بھائی ہونے کے بنا پر کیٹیگری ون رہائش الاٹ ہوتے فیور ملی، چیئرمین سینیٹ اعوان بالا کی سربراہی کرتے ہیں اور صدر کی عدم موجودگی میں صدر کا کردار نبھاتے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ نے ذاتی مفادات کو فرائض کی انجام دہی پر اثر انداز نہ ہونے دینے کا حلف اٹھایا ہوتا ہے، سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ چیئرمین سینیٹ اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بھائی کو سہولت فراہم کریں گے۔

عدالتی حکم کے مطابق رازق سنجرانی کو جواب جمع کرانے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ اس اقرباء پروری کے تاثر کو زائل کر سکیں لیکن رازق سنجرانی نے جواب جمع نہ کرایا اور عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی تسلیم نہ کیا۔

رازق سنجرانی یکم اور 15 ستمبر کے حکم ناموں کی تعمیل کریں اور 21 ستمبر تک جواب جمع کرائیں اور بتائیں کہ وہ ٹائپ ون رہائش کے کیسے اہل ہیں؟ رازق سنجرانی توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرائیں اور ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

کیس کی مزید سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔

The post چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hHCmQNY

لال حویلی کو خالی کرانے کیلیے گرینڈ آپریشن آج کیا جائے گا، ایف آئی اے سے مدد طلب

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو خالی کرانے کے لیے آج آپریشن کیا جائے گا۔

محکمہ اوقات کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے راجہ بازار میں واقع شیخ شید کی لال حویلی اور دم دما مندر کو واگزار کرنے کے لیے ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا جس میں اُن سے معاونت طلب کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق جمعرات کی صبح 6 بجے بوہڑ بازار اور راجہ بازار میں قبضہ کی گئی اراضی کو واگزار کرانے کے لیے آپریشن کیا جائے گا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی حصہ لے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لال حویلی میں ضم ڈی 158 پراپرٹی کا قبضہ حاصل کیا جائے گا جبکہ راجہ بازار میں 54 مرلہ پر محیط دم دما مندر کا قبضہ بھی لیا جائے گا۔

The post لال حویلی کو خالی کرانے کیلیے گرینڈ آپریشن آج کیا جائے گا، ایف آئی اے سے مدد طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cItE7DM

شہباز شریف اور مریم نواز جمعرات کو لندن روانہ ہوں گے

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز لندن کیلیے روانہ ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف ہنگامی بنیادوں پر لندن روانہ ہورہے ہیں جبکہ مریم نواز کی روانگی شیڈول تھی اور وہ صبح چار بج کر 50 منٹ پر لاہور سے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن روانہ ہوں گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں اپنی بیٹی کے داخلے کے لئے جا رہی ہیں جبکہ وہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی تفصیلی ملاقات کر کے انہیں وطن واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کریں گی۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے صدر کو نواز شریف نے طلب کیا ہے جس پر وہ ہنگامی بنیادوں پر جمعرات کو لندن روانہ ہوں گے۔ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی لندن روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نواز شریف نے اہم مشاورت کے لیے طلب کیا ہے اور وہ جلد وطن واپس آجائیں گے۔

شہباز شریف جمعرات کو صبح ساڑھے 9 بجے لاہور سے براستہ دوحہ غیرملکی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف لندن میں ایک ماہ قیام کے بعد دو روز قبل ہی وطن واپس پہنچے تھے۔

دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے گھر آمد اور دونوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں رہنماوں کی لندن روانگی، پارٹی قائد کے وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں اور قانون معاملات پر گفتگو کی گئی۔

The post شہباز شریف اور مریم نواز جمعرات کو لندن روانہ ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DvGnmWr

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان اگلے ماہ متوقع

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا متوقع دورہ اب اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے.

سرکاری ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ پاکستان کئی ماہ سے سعودی حکمران کے دورے کی کوشش کر رہا ہے، سعودی ولی عہد نے حال ہی میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے بھارت کا دورہ کیا۔اطلاعات تھیں کہ وہ اسلام آباد میں مختصر قیام کر سکتے ہیں لیکن بعد میں یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ نے مشورہ دیا کہ سعودی ولی عہد کے چند گھنٹوں کے پڑائو کے بجائے بہتر ہے کہ انہیں بعد کی تاریخوں میں پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی جائے۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ دونوں ملک دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کیلیے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں،توقع ہے کہ سعودی ولی عہد اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں، سعودی ولی عہد کے ممکنہ دورہ کی وجہ سے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنا دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا، انہیں نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سعودی عرب کا دورہ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد جلد پاکستان آئیں گے، جلیل عباس جیلانی

معاشی بحران کے پس منظر میں پاکستان کی سعودی ولی عہد کے دورے سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں،پاکستانی حکام کو پرامید ہیں کہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ انتہائی اہم سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا جس سے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی فرمانروا کے دورے کے دوران دونوں جانب سے سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔ ایک منصوبے میں گوادر میں آئل ریفائنری کا قیام بھی شامل ہے،کئی ارب ڈالر کے اس منصوبے کا اعلان فروری 2019 میں سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔

تاہم پی ٹی آئی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اور دوسری وجوہات کی بنا پر مذکورہ منصوبے پر مزید پیش رفت نہ ہو سکی۔ تاہم موجودہ فوجی قیادت کی جانب سے خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کوششوں کے دوران اس منصوبے کو بحال کیا گیا۔

The post سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان اگلے ماہ متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QBGRxiC

Tuesday, 19 September 2023

اپریل 2024 تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اے ڈی بی

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپریل 2024 تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پر عمل درآمد ناگزیر قرار دے دیا ہے تاہم اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ اس سال مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آجائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق توانائی کے نرخوں میں اضافے اور روپے کی گرتی قدر سے بلند مہنگائی کا دباؤ برقرار رہے گا۔ رپورٹ میں سال 2024 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک استحکام اور بتدریج معاشی بحالی کے لیے پروگرام پر عمل کرنا ہوگا، درآمدات پر کنٹرول میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ، سست معاشی گروتھ پاکستانی معیشت کے لیے بھی خطرہ قرار دیا۔

کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام مستقل پالیسی اصلاحات سے جڑا ہے، پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہمیت رکھتا ہے۔

اے ڈی بی نے توانائی شعبے اور دیگر سرکاری اداروں میں تیز اصلاحات پر بھی زور دیا۔ اصلاحات میں تیزی سے پیشرفت معاشی ترقی کی بحالی کے لیے ضروری ہے، سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے تحفظ کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

The post اپریل 2024 تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اے ڈی بی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VrDPoTE

کراچی؛ بچے کے اغواء اور قتل کا مقدمہ، ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 4 سالہ بچے کے اغواء اور قتل کے مقدمے میں 4 ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 4 سالہ بچے کے اغواء اور قتل کے مقدمے میں سزاؤں کے خلاف 4 ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کی اپیلیں منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔ ملزمان میں عبداللہ مگسی، عبدالغفار بروہی، علی مگسی اور زاہد گبول شامل ہیں۔

ٹرائل کورٹ نے ملزم عبد اللہ مگسی اور عبد الغفار کو سزائے موت جبکہ ملزم علی مگسی اور زاہد گبول کو عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے مارچ 2012 میں لاڑکانہ کے علاقے ولید محلہ سے 4 سالہ بچے عمار جتوئی کو تاوان کے لیے اغواء کیا تھا۔ تاوان نا ملنے پر مغوی بچے کی لاش 15 مارچ 2012 کو برآمد ہوئی تھی۔

The post کراچی؛ بچے کے اغواء اور قتل کا مقدمہ، ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zM0xrN9

بٹگرام؛ مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق

 اسلام آباد: بٹگرام میں تحصیل آلائی براچھڑ سے بنہ جانے والی مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بنہ منتقل کر دیا گیا۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔

The post بٹگرام؛ مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/H5Qr1uT

اے این پی کے رہنما کی کچلاک مغربی بائی پاس سے لاش برآمد

بلوچستان کے علاقے کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام محمد کاسی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارباب غلام محمد کاسی کی لاش مغربی بائی پاس سے برآمد ہوئی، جس کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ارباب غلام محمد کاسی کے قتل میں ملوث افراد کا فوری معلوم نہیں ہوسکا تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ارباب غلام کاسی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک پُرامن، شریف النفس شہری اور پارٹی کے ذمہ دار تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارباب غلام کاسی کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا گیا اور یہ واقعہ دہشت گردی و انتہائی پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا۔ نہتے سیاسی کارکنان و ذمہ داران کو نشانہ بنانا حالات کی سنگینی کی عکاسی کررہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارباب غلام ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کیا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ عوامی نیشنل پارٹی اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں، انتہاپسندی اور دہشتگردی بارے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

The post اے این پی کے رہنما کی کچلاک مغربی بائی پاس سے لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bGA5NZo

سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھانے کے کیلیے دو رکنی کمیٹی تشکیل

 اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر دو رکنی ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو مقدمات کی کارروائی براہ راست دکھانے کے طریقۂ کار پر رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ججز کمیٹی کو ایک ہفتہ میں ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آئندہ ججز فل کورٹ اجلاس میں کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی مکمل کارروائی سرکاری ٹی وی پر صبح سے شام تک براہ راست نشر کی گئی تھی اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا۔

The post سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھانے کے کیلیے دو رکنی کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EST4im7

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...