Urdu news

Sunday, 17 September 2023

سائفر کیس؛ عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

 اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جلد سماعت کی بار بار استدعا پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ طریقہ کار موجود ہے، اسی کے مطابق آئندہ پیر تک درخواست ضمانت مقرر ہو جائے گی۔

عدالت نے درخواست پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی 26 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ خصوصی عدالت نے ایف آئی اے سے کیس کا چالان طلب کر رکھا ہے۔

The post سائفر کیس؛ عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HjbYtwD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...