Urdu news

Sunday, 17 September 2023

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل

 اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل کیا تھا۔

جمعہ 15 ستمبر کو سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کیلیے مقرر

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد فل کورٹ بینچ تشکیل دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بھی بن گئے۔ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتیاں ہوتی ہیں اور سپریم کورٹ میں اس وقت دو جج صاحبان کی آسامیاں خالی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بھی بن گئے۔ سپریم جوڈیشل کونسل اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف شکایات سننے کا فورم ہے۔

The post پریکٹس اینڈ پروسیجر بل؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kLcBP4I

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...