Urdu news

Sunday, 10 September 2023

قلعہ عبداللہ؛ بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کیخلاف آپریشن، 4 افراد گرفتار

 کوئٹہ: قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق اب تک 1000 کلو گرام چرس اور 5 فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

آپریشن میں اینٹی نارکوٹیکس فورس، پاک فوج، لیویز، پولیس اور ایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ آپریشن میں ہیلی کاپٹروں سے بھی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

علاقے میں آپریشن کا آغاز 2 روز قبل قبائلی جرگے کے بعد کیا گیا۔

The post قلعہ عبداللہ؛ بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کیخلاف آپریشن، 4 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/teEh0WD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...