Urdu news

Monday, 18 September 2023

نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک پہنچ گئے

اسلام آباد:  نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، وہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیرِ اعظم 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ

ایئرپورٹ پہنچنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر منیر اکرم، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور پاکستانی سفارت خانے اور مشن کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

The post نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JT0c725

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...