Urdu news

Monday, 18 September 2023

بلوچستان میں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بلوچستان کی نگراں حکومت نے صوبے بھر میں زمینوں پر قبضے کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پورے صوبے میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، چاہے وہ کتنا ہی بااثر یا طاقت ور کیوں نہ ہو، سرکاری اراضی اور جائیدادوں پر قابض لوگوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں جنگلات کی زمینوں پر بھی مافیا قابض ہے ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

The post بلوچستان میں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Z6b8c7g

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...