Urdu news

Sunday, 17 September 2023

کراچی؛ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی: سعود آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سعود آباد محمد علی نیازی نے بتایا کہ ملزمان سے تین پستول ، تین لاکھ سے زائد مالیت کے چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض ، عظیم اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے  جنہوں نے تفتیش میں بیشر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔

ایس ایچ او سعود آباد  کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو ماضی میں بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں،  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post کراچی؛ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/tzxkiR6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...