Urdu news

Wednesday, 13 September 2023

پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیئر رہنما اور ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا۔ انہوں نے لطیف کھوسہ سے سات روز کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی کے رکن ہونے کے باوجود پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں جبکہ وکلاء کی فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا لہٰذا بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

پارٹی کی جانب سے نوٹس میں لطیف کھوسہ کو کہا گیا ہے کہ سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔

The post پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6GmogKi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...