Urdu news

Wednesday, 13 September 2023

پاک بحریہ اور اے این ایف کا مشترکہ آپریشن، 235 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

 کراچی: پاک بحریہ  اور اے این ایف کے مشترکہ آپریشن میں 235 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلی گئی۔

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔ اس دوران 782 کلو منشیات ضبط کی گئیں۔

ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 235 ملین ڈالر ہے۔ ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

The post پاک بحریہ اور اے این ایف کا مشترکہ آپریشن، 235 ملین ڈالر کی منشیات ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zxsbiGN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...