Urdu news

Sunday, 10 September 2023

راولپنڈی؛ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد قتل

 راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں رات گئے تصادم کے دوران 4 افراد قتل ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقہ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں رات گئے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد قتل ہو گئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ایس ایچ او روات نے بتایا کہ خونی تصادم میں ایک فریق کے جانب سے 3 جب کہ دوسری جانب سے 1 شخص قتل ہوا جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ پولیس کی بھاری نفری گاوں بگا شیخاں سمیت آر ایچ یو میں تعینات ہے تاہم روات معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

The post راولپنڈی؛ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JF8wHyk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...