Urdu news

Friday, 31 August 2018

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس دوسری عدالت منتقلی کا فیصلہ چیلنج

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نواز شریف کے خلاف زیر سماعت ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنی درخواست میں نوازشریف اور احتساب عدالت کے جج کو فریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں دائرکئے گئے تھے، ریفرنسز کی منتقلی سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایات کی واضح خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کیس منتقلی کی درخواست میں میرٹ کا جائزہ نہیں لے سکتی تھی، کیس منتقلی کے لئے اٹھائے گئے نکات قانون اورانصاف کے مطابق نہیں تھے، نوازشریف کے وکیل اپنے دلائل میں جج محمد بشیر کی جانب داری یا تعصب ثابت نہیں کرسکے، فریقین نے کبھی بھی ٹرائل میں جج کی غیرجانبداری کااعتراض نہیں کیا، اعلی عدالتوں نے کبھی بھی مشترکہ حقائق کی بنیاد پر مقدمات منتقلی کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ مقدمات میں شہادت ریکارڈ کرنے والاجج شہادتوں کو بہتر سمجھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلے کے بعد نواز شریف نے اپنے خلاف دیگر دو ریفرنسز کی سماعت دوسری عدالت منتقلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد 7 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریفرنسز دوسری عدالت میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

The post نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس دوسری عدالت منتقلی کا فیصلہ چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wzLAwL

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wzLAwL

میرے اور صدر ممنون کے درمیان فرق عوام کو نظر آئے گا، عارف علوی

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ان کے اور صدر ممنون حسین کے درمیان بہت فرق ہے جو عوام کو نظر آئے گا۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور صدر ممنون کے درمیان بڑا فرق ہے، جو عوام کو نظر آئے گا، صوبوں میں یکجہتی قائم کرنا صدر کی ذمہ داری ہے، صوبائی ہم آہنگی اور یکجہتی کے لئے عوام کو مطمئن کرنا ضروری ہے، عمران خان کی حکومت میں پاکستان کا اچھا وقت شروع ہورہا ہے، اداروں کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، تاہم میں صرف کراچی کا صدر نہیں بلکہ پورے ملک کا صدر ہوں گا، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے فون کرکے مجھے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چوہدری سرور نے گورنر کا حلف صرف اس لئے نہیں اٹھایا کہ مجھے ووٹ کاسٹ کرسکیں، کل رات کے عشائیہ میں بعض اراکین پنجاب اسمبلی ناگزیر وجوہات کی وجہ سے نہ آسکے، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہوں یا فیاض الحسن چوہان سب پارٹی میں اپنا مقام رکھتے ہیں، اسپیکر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو حلف اٹھانے کی اجازت نہ دینے پر میں کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

The post میرے اور صدر ممنون کے درمیان فرق عوام کو نظر آئے گا، عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N7PMOE

شہری تشدد کیس؛ عمران شاہ کو بھی سرعام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے، چیف جسٹس

 کراچی: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عزت کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا، عمران شاہ کو بھی سرعام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عمران علی شاہ تشدد از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے عمران شاہ کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ نے کیا سوچ کر شہری کو تھیٹر مارا، کوئی جانور کو بھی اس طرح نہیں مارتا، یہ ناقابل معافی جرم ہے، ہم نہیں چھوڑیں گے، آپ عوام کے نمائندے ہیں تو اس طرح تشدد کریں گے، میں باہر آتا ہوں، مجھے مار کر دکھائیں۔ جس پر عمران علی شاہ نے اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا کہ سوری سر، میں شرمندہ ہوں۔

چیف جسٹس نے عمران شاہ سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ کیا سوری، میں نے بچپن میں ملازم کو بیلٹ سے مارا تھا، میرے والد نے بھی مجھے دو بار سبق سکھانے کے لیے مارا تھا۔

چیف جسٹس نے تشدد کا نشانہ بننے والے داؤد چوہان سے استفسار کیا کہ عزت کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا، آپ معاوضہ لے کر بیٹھ گئے، آپ نے کیوں معاف کیا، جس پر داؤد چوہان نے کہا کہ نامزد گورنر میرے گھر پر چل کر آئے۔

چیف جسٹس نے عمران شاہ سے استفسار کیا کہ آپ نے کتنے تھپٹر مارے تھے، عمران شاہ نے بتایا کہ 4 تھپٹر مارے تھے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو بھی سر عام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے۔

The post شہری تشدد کیس؛ عمران شاہ کو بھی سرعام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PoNFn3

سبزچائے نے تجربہ گاہ میں سرطانی خلیات کو تباہ کردیا

 لندن: ایک قسم کی سبزچائے، میچا گرین ٹی میں ایسے خاص اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو بعض اقسام کے سرطانی خلیات (سیلز) کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس ضمن میں برطانیہ کی سیلفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کینسر کی وجہ بننے والے اسٹیم سیلز پر میچا چائے کی آزمائش کی اور اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔

ایجنگ نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے میچا چائے کے اجزا نے بریسٹ کینسر کے خلیات کی تہوں ( اسٹیم سیل لائنز) میں جاری سرطانی عمل کو تبدیل کرکے اسے ایک ایسی سطح تک پہنچادیا کہ وہ مزید پھیلنے سے رک گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میچا چائے کے اجزا کی بہت معمولی مقدار استعمال کی گئی تھی۔

ماہرین نے یہ بھی دیکھا کہ کینسر اسٹیم سیل کے فروغ میں اندرونی سگنلنگ کے پورے نظام میں میچا چائے نے ایم ٹی او آر سگنلز پر اثرانداز ہوکر 40 ایس رائبوسوم کو کمزور بنادیا تاکہ کینسر مزید نہ پھیلے۔ اس سے معلوم ہوا کہ میچا چائے کو ایک دوا ’ریپامائسن‘ کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے جو عین وہی کام کرتی ہے جو اوپر بیان کیا گیا ہے۔

اس پر تحقیق کرنے والے پروفیسر مائیکل لیسانٹی کہتے ہیں کہ سبز چائے کی یہ قسم بہت سے طبی فوائد رکھتی ہے۔ لیکن اس سے قبل اس کو وہ پورا نظام سمجھنا ہوگا جو چائے کو اس قابل بنارہا ہے۔

تجربہ گاہ میں برسیٹ کینسر کے خلیات دھیرے دھیرے فاقہ ذدہ ہوگئے اور اس کے بعد ختم ہونا شروع ہوئے جو ایک انقلابی عمل ہے۔

واضح رہے کہ سبز چائے کی بہت سی اقسام ہیں اور میچا گرین ٹی پاکستان ک بڑے اسٹوروں میں مل سکتی ہے۔

The post سبزچائے نے تجربہ گاہ میں سرطانی خلیات کو تباہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C2WYau

میرے اور صدر ممنون کے درمیان فرق عوام کو نظر آئے گا، عارف علوی

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ان کے اور صدر ممنون حسین کے درمیان بہت فرق ہے جو عوام کو نظر آئے گا۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور صدر ممنون کے درمیان بڑا فرق ہے، جو عوام کو نظر آئے گا، صوبوں میں یکجہتی قائم کرنا صدر کی ذمہ داری ہے، صوبائی ہم آہنگی اور یکجہتی کے لئے عوام کو مطمئن کرنا ضروری ہے، عمران خان کی حکومت میں پاکستان کا اچھا وقت شروع ہورہا ہے، اداروں کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، تاہم میں صرف کراچی کا صدر نہیں بلکہ پورے ملک کا صدر ہوں گا، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے فون کرکے مجھے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چوہدری سرور نے گورنر کا حلف صرف اس لئے نہیں اٹھایا کہ مجھے ووٹ کاسٹ کرسکیں، کل رات کے عشائیہ میں بعض اراکین پنجاب اسمبلی ناگزیر وجوہات کی وجہ سے نہ آسکے، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہوں یا فیاض الحسن چوہان سب پارٹی میں اپنا مقام رکھتے ہیں، اسپیکر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو حلف اٹھانے کی اجازت نہ دینے پر میں کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

The post میرے اور صدر ممنون کے درمیان فرق عوام کو نظر آئے گا، عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2N7PMOE

شہری تشدد کیس؛ عمران شاہ کو بھی سرعام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے، چیف جسٹس

 کراچی: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عزت کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا، عمران شاہ کو بھی سرعام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عمران علی شاہ تشدد از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے عمران شاہ کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ نے کیا سوچ کر شہری کو تھیٹر مارا، کوئی جانور کو بھی اس طرح نہیں مارتا، یہ ناقابل معافی جرم ہے، ہم نہیں چھوڑیں گے، آپ عوام کے نمائندے ہیں تو اس طرح تشدد کریں گے، میں باہر آتا ہوں، مجھے مار کر دکھائیں۔ جس پر عمران علی شاہ نے اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا کہ سوری سر، میں شرمندہ ہوں۔

چیف جسٹس نے عمران شاہ سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ کیا سوری، میں نے بچپن میں ملازم کو بیلٹ سے مارا تھا، میرے والد نے بھی مجھے دو بار سبق سکھانے کے لیے مارا تھا۔

چیف جسٹس نے تشدد کا نشانہ بننے والے داؤد چوہان سے استفسار کیا کہ عزت کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا، آپ معاوضہ لے کر بیٹھ گئے، آپ نے کیوں معاف کیا، جس پر داؤد چوہان نے کہا کہ نامزد گورنر میرے گھر پر چل کر آئے۔

چیف جسٹس نے عمران شاہ سے استفسار کیا کہ آپ نے کتنے تھپٹر مارے تھے، عمران شاہ نے بتایا کہ 4 تھپٹر مارے تھے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو بھی سر عام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے۔

The post شہری تشدد کیس؛ عمران شاہ کو بھی سرعام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PoNFn3

بھارتی گاؤں جہاں لوگ بچھوؤں سے کھیلتے ہیں

کرناٹاکا: بھارت کے ایک گاؤں میں بچے، بڑے اور بوڑھے سب ہی بچھوؤں کی پوجا کرتے ہیں۔ کبھی وہ زہریلے بچھو ہاتھوں میں رکھتے ہیں تو کبھی انہیں سر پر اور اپنے منہ میں بھی رکھ لیتے ہیں۔

کرناٹکا میں واقع ایک چھوٹے سے دیہات نیگا پنچامی میں لوگ بچھوؤں کو دیوتا کا درجہ دیتے ہیں ۔ ہرسال ایک خاص تہوار میں بچے ، خواتین اور حضرات قریبی چھوٹی پہاڑی پر جاتے ہیں جسے چیلینا بیٹا یعنی بچھو پہاڑی کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں ایک بت پر ناریل، تیل اور دوسرے چڑھاوے چڑھائے جاتے ہیں۔

اس کے بعد لوگ ان بچھوؤں سے کھیلتے اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ دیہاتیوں کا اصرار ہے کہ اس ایک دن بچھوؤں کی بڑی تعداد اچانک نمودار ہوتی ہے اور عام حالات میں اتنے بچھو وہاں موجود نہیں ہوتے۔ اسی بنا پر لوگ اسے ایک اہم واقعہ قرار دیتے ہیں۔

لوگوں کا خیال ہے کہ بچھو ان کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر انہیں منہ میں بھی رکھ لیا جائے تب بھی وہ نہیں کاٹتے۔ یہاں تک کہ بچے بھی بے خوف ہوکر اس خطرناک کیڑے سے کھیلتے ہیں۔

لوگوں کا دعویٰ ہے کہ  ہزاروں افراد اپنے اپنے انداز سے بچھو اٹھاتے ہیں لیکن اب تک کسی کی موت اور کاٹنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

The post بھارتی گاؤں جہاں لوگ بچھوؤں سے کھیلتے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Pq5rpX

دوہری پرت والے سولر سیل نے توانائی کی کفایت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

لاس انجلس: امریکی ماہرین نے دوہری پرت (ڈبل لیئر) والی شمسی سیل تیار کیا ہے جس نے توانائی کی کفایت (ایفیشنسی) کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کی اس اختراع نےتوانائی حاصل کرنے کے معاملے میں دیگر شمسی سیلوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس کے لیے دوہری پرت بنائی گئی ہے۔

شمسی سیل تیار کرتے وقت پیرووسکائٹ کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے جو سیسے اور آیوڈین کا ایک سستا مرکب ہے۔ اسے ایک عام سولر سیل پر لگایا گیا تو اس میں جان پڑگئی۔ واضح رہے کہ شمسی سیل تانبے، انڈیئم، گیلیئم اور سیلینائیڈ یا سی آئی جی ایس سے تیار کیا گیا تھا۔

اگر ایک شمسی سیل اپنے پر پڑنے والی دھوپ کو 10 فیصد توانائی میں بدلتا ہے اور دوسرا 15 فیصد توانائی دیتا ہے تو دوسرا سیل ذیادہ باکفایت یا ایفی شینٹ کہلائے گا لیکن دوہری تہہ والا یہ سیل خود پرگرنے والی توانائی کا 22.4 فیصد لوٹاتا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

اس سولر سیل کی امریکی معیاراتی اداروں نے کڑی آزمائش کرکے ماہرین کے دعوے کو درست قرار دیا ہے۔ اس طرح پیرووسکائٹ سی آئی جی ایس سولر سیل کو سب سے معیاری قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کا ریکارڈ صرف 11 فیصد کے لگ بھگ تھا جسے آئی بی ایم کمپنی نے بنایا تھا۔

اسے یو سی ایل اے کے انجینیئر یانگ یانگ اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے جس پر پیرووسکائٹ کی پرت چڑھانا بہت آسان اور کم خرچ عمل ہے۔

تاہم تجارتی پیمانے پر اس کی تیاری میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

The post دوہری پرت والے سولر سیل نے توانائی کی کفایت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NAtxhu

صدارتی انتخاب کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

 اسلام آباد: صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور اس سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی ہیں۔ صدارتی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 1500 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز واٹر مارکڈ ہیں, جن پر 3 امیدواروں کے ناموں کے سامنے خالی خانہ چھاپہ گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پانچوں پریزائیڈنگ افسران کے نمائندوں کو کل طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں عارف علوی، مولانا فضل الرحمان اور اعتزاز احسن امیدوار ہیں۔ پولنگ کا عمل قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں بیک وقت ہوگا۔

The post صدارتی انتخاب کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NAImk1

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NAImk1

خدارا! سفر کے آسان ذرائع کو بننے دیجیے (گزشتہ سے پیوستہ)

پہلی بار جب جنوری 2016 میں میرے اس بلاگ کا پہلا حصہ ایکسپریس نیوز میں چھپا، تب میرے پی ٹی آئی کے دوستوں نے مجھے خوب تنقید کا نشانہ بنایا؛ اور پھر یہی بلاگ پنجاب حکومت، بنجاب میٹرو اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے ٹوئٹر سمیت مختلف سوشل میڈیا مختلف پلیٹ فارم پر شیئر یا لائک کیا تو یہ بہت مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ، پی ٹی آئی سپورٹرز کی وجہ سے، متنازعہ ترین بھی بن گیا۔ جہاں مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے میری اس کاوش کا سراہا، وہیں پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی طرف سے سوشل میڈیا پر گندی اور غلیظ گالیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

میں نے اپنے دوستوں کی تنقید کو بڑی خوشدلی سے برداشت کیا کیونکہ اس وقت میٹرو بس پروجیکٹ صرف شہباز شریف کا پروجیکٹ تھا اور عمران خان اسے جنگلہ بس اور نہ جانے کیا کیا کہا کرتے تھے۔ بلکہ ان کی سیاست کا ایک اہم جزو میٹرو بس پر تنقید بھی بن گیا۔ اسی لائن کو پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے بھی اپنایا۔ پھر خان صاحب کو احساس ہوا کہ جسے وہ جنگلہ بس کہتے آرہے ہیں، وہ ایک عوام دوست اور انتہائی کارآمد پروجیکٹ ہے۔

یہ بلاگ بھی پڑھیے: خدارا! سفر کے آسان ذرائع کو بننے دیجیے

لہٰذا انہوں نے اس کو پشاور میں متعارف کروانے کا حتمی فیصلہ کیا۔ لوگ خان صاحب کو ان کے بدلتے فیصلوں کی وجہ سے یوٹرن خان بھی کہتے ہیں۔ لیکن میں اسی وجہ سے ان کی زیادہ عزت کرتا ہوں کیونکہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ خان صاحب ایک انا پرست انسان ہونے کے باوجود پاکستان کی عوامی فلاح و بہبود کو ذاتی انا پر ترجیح دیتے ہیں۔ یہ بہت مشکل کام ہوتا ہے جس کےلیے بہت بڑے ظرف کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم نے ماضی میں بھی دیکھا کہ خان صاحب نے بہت سے یوٹرن لیے۔ خان صاحب ایک جذباتی انسان ہیں، ملک کےلیے کچھ کرنے کا جذبہ ان کے اندرموجود ہے۔ لیکن اپنی شعلہ بیانی، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور معلومات سے مکمل واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی بار خفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مگر ان کا بڑا پن یہ بھی ہے کہ انہوں نے اپنی خفت کو عوام کی فلاح کے آڑے نہیں آنے دیا۔

اس میں بھی قصور ان کے ارد گرد کے لوگوں کا ہے جو انہیں غلط اور ادھوری معلومات دیتے ہیں جیسا کہ اسد عمر صاحب فرماتے تھے کہ میٹرو بس تو میں 8 ارب میں بنوا دوں گا جو ابھی پشاور میں 70 ارب میں بھی مکمل نہیں ہوسکی۔ بہرکیف میں میٹرو بس سروس کی مندرجہ ذیل وجوہ کی بنیاد پر حمایت کرتا ہوں چاہے وہ پی ٹی آئی پشاور میں بنائے، مسلم لیگ ن لاہور میں یا پیپلز پارٹی کراچی میں:

  • میٹرو بس سروس کا سب سے بڑا فائدہ خواتین، بوڑھے اور ریٹارڈ افراد کو ہوا۔ اس کے علاوہ غریب، لوئر مڈل کلاس، مڈل کلاس، اپر مڈل کلاس، غرض کہ معاشرے کا ہر طبقہ اس سے مستفید ہو رہا ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ان پڑھ، پڑھے لکھے، غریب، امیر سب کو ایک جیسی سہولت ملتی ہے۔
  • پاکستان کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے جو کئی بار مناسب سفری سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتیں جس کی وجہ پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کا ناقص نظام ہے جہاں مڈل کلاس سےتعلق رکھنے والی خواتین کا سفر کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے (وہ مسائل آپ پہلے حصے میں پڑھ سکتے ہیں)۔ دوسری طرف رکشہ اور ٹیکسی ہر بندہ افورڈ بھی نہیں کرسکتا، اور جو کر سکتے ہیں وہ اس سے وابستہ سیکیورٹی کے مسئلے کی وجہ سے اپنی بچیوں کو اکیلا ٹیکسی پر سفر کرنے سےکتراتے ہیں۔ اسی وجہ سے خواتین کی ایک کثیر تعداد اعلی تعلیم حاصل نہیں کرپاتی تھی۔ لیکن اب جہاں میٹرو ہے، وہاں امیر غریب سب کی بچیاں یکساں سفری سہولیات کا فائدہ اٹھا کر آرام دہ اور محفوظ سفر کر سکتی ہیں۔ اس لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ اس پروجیکٹ نے اس علاقے میں تعلیمی عمل کو فروغ دیا، طالب علموں کےلیے بہت سہولت پیدا کی ہے۔
  • اب جہاں خواتیں جیسے تیسے کرکے تعلیم تو حاصل کر لیتی تھیں وہاں انہی سفری مشکلات کی وجہ سے وہ جاب کرنے سے گریزاں نظر آتی تھیں۔ لیکن میٹرو بس نے ان خواتین کو بھی ایک حوصلہ دیا جو ہمت ہار چکی تھیں۔ انہوں نے اپنے بھائیوں، خاوندوں، اور باپ کے شانہ بشانہ کام کیا اور اپنے خاندان کے معاشی نظام کو مستحکم کیا۔ اسی طرح میٹرو نے جہاں تعلیمی لحاظ سے آسانیاں پیدا کیں وہاں معاشی ترقی میں بھی ایک کلیدی کردار ادا کیا۔
  • اب رہ گیا یہ سوال کہ یہ پروجیکٹ لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں کیوں لگائے گئے؟ تو جناب ان تینوں شہروں میں تعلیم اور روز گار کے مواقع زیادہ ہونے کی وجہ سے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔ تو ان تینوں شہروں نے پورے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے عوام کو بوجھ اٹھا یا ہوا ہے اور یہاں ایسا پروجیکٹ دونوں صوبے کے لوگوں کے فائدے کی بات ہے۔ اب اس پروجیکٹ میں شہباز شریف کرپشن کر لے یا پرویز خٹک، اس پروجیکٹ کو 50 ارب کے بجائے 70 ارب میں لے جائے اور یہ پروجیکٹ مکمل ہونے سے پہلے ہی نیب کے پاس چلا جائے تو اس میں قصور پروجیکٹ کا نہیں ہمارا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسپتال بننے چاہئیں، اسکول بننے چاہئے لیکن میرا مؤقف یہ ہے کہ جو پہلے سے بنے اسکول اور اسپتال ہیں، ان کا نظام درست کیا جائے کیونکہ وہ ایک انتظامی معاملہ ہے۔

جو لوگ اب بھی ان پروجیکٹس کی مخالفت کرتے ہیں، ان سے میں یہی کہوں گا کہ اپنی ماں، بہن، بیٹی کو اس ویگن کے ڈرائیور کے حوالے کرکے دیکھیں جو ان پر گندی نظریں بھی ڈالے گا، فحش گانے بھی سنوائے گا (بلکہ اب تو ایل ای ڈی پر دکھائے گا بھی)، دھکے بھی دے گا، زائد کرایہ بھی وصول کرے گا اور ان کے جسموں کو ہاتھ لگا کر جنسی تسکین بھی حاصل کرے گا۔ اور جب یہ سب جانتے ہوئے بھی آپ اپنی ماں بہن بیٹی کو اس ویگن پربٹھا کر واپس آئیں گے تو جو ذہنی اذیت اور کرب سے آپ دوچار ہوں گے، اس کا مداوا کون کرے گا؟ اس لیے خدارا اگر آپ کا لیڈر غلط راستے پر ہے، وہ غلط بات کرتا ہے تو اسے سمجھائیے، اس کی راہنمائی کیجیے کہ وہ سیاست دان ہے، نعوذ باللہ خدا نہیں، پیغمبر نہیں۔ وہ انسان ہے، اس سے غلطی ہو سکتی ہے۔ اندھا دھند تقلید اور بے جا تنقید سے اجتناب برتیے، سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنا فیصلہ پاکستان کے حق میں دیجیے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post خدارا! سفر کے آسان ذرائع کو بننے دیجیے (گزشتہ سے پیوستہ) appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C6eeeX

موقع ملا توکرینہ کپور سے شادی کرنا چاہوں گا، کرن جوہر

ممبئی: نامور بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کرینہ کپور خان سے شادی کرنا چاہیں گے۔

حال ہی میں ایک چیٹ  شو کے دوران کرن جوہر نے  اپنی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔ شو کی میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر آپ کو کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا موقع ملے تو آپ کس کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے، اس کے جواب میں کرن جوہر نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرینہ کپور خان کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر اور کرینہ کپور خان کی دوستی پورے بالی ووڈ میں مشہور ہے، کرینہ کپور کرن جوہر کی آنے والی فلم’’تخت‘‘میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

The post موقع ملا توکرینہ کپور سے شادی کرنا چاہوں گا، کرن جوہر appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N91kBo

چیف جسٹس کا نجی اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ، شراب و منشیات برآمد

 کراچی: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو کراچی کےاسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپوں کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ ملے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کے 3 اسپتالوں کا دورہ کیا۔ پہلے وہ ڈاکٹر عاصم کے نجی اسپتال پہنچے جہاں شرجیل میمن زیر علاج ہیں۔ وہ صرف وہاں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، انہوں نے شرجیل میمن سے انتہائی مختصر ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن کے کمرے میں علاج نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس موقع پر وہاں انہیں شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات ملیں جن کی انہوں نے خود تصاویر اتاریں۔

نجی اسپتال کے بعد چیف جسٹس جناح اسپتال اور این آئی سی وی ڈی میں بھی چھاپے مارے جہاں انور مجید اور حسین لوائی زیر علاج ہیں۔ چیف جسٹس نے انورمجید کے کمرے میں مختلف اشیا کاجائزہ لیا اور کچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لیا۔

اسپتالوں میں چھاپوں کے بعد چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچے جہاں انہوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھے کام کیے مگر یہ دیکھیں، ذرا اس طرف بھی توجہ دیں ، شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلیں ملیں، جب شرجیل سے پوچھا تو کہا کہ یہ میری نہیں۔

The post چیف جسٹس کا نجی اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ، شراب و منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PPNTot

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PPNTot

سندھ کے چند کتب خانے

یہاں 1872ء میں ایک ’’حیدرآباد جنرل لائبریری‘‘یورپی اور اینگلو انڈین لوگوں کے لیے قائم کی گئی تھی۔ اس کے اخراجات میونسپلٹی کی امداد اور چندوں سے پورے کیے جاتے تھے۔ میونسپلٹی120 روپیہ کے علاوہ سولہ روپیہ مٹی کے تیل کے لیے بھی دیتی تھی۔ 1920ء میں یہاں جملہ مضامین کی تقریباً سات ہزار کتابیں تھیں۔ لائبریری سے متعلق ایک دارالمطالعہ بھی تھا۔

’’نیٹو جنرل لائبریری ‘‘ حیدرآباد میں 1888ء میں قائم ہوئی تھی۔ اس کو 1920ء میں وکٹوریہ جنرل لائبریری کہا جاتا تھا۔ اس کے ذخائر کے متعلق یہ بیان کیاگیا ہے کہ یہاں مختلف مضامین کی 1400 کتابیں تھیں جن میں سندھی، فارسی اور سنسکرت زبانوں کی کتابیں شامل تھیں۔ ایک دارالمطالعہ بھی تھا۔ اسے میونسپلٹی سے چار سو بیس روپیہ سالانہ کی امداد کے علاوہ پچاس روپیہ مٹی کے تیل کے لیے بھی ملتے تھے۔

حیدرآباد میں جو کتب خانے قائم ہوئے ان میں کتب خانہ ’’شمس العلما مرزا قلیج بیگ‘‘ کی بھی تعریف کی گئی ہے۔ اس میں عربی، فارسی، ترکی اور سندھی کتابوں کے ذخائر موجود ہیں۔ ضلع حیدرآباد کے قصبہ پیر جھنڈا میں ’’کتب خانہ پیر رشد اللہ راشدی‘‘ کو قابل دیدکہا جاتا ہے۔ پیر صاحب کے متعلق لکھا ہے کہ ’’انہوں نے اس کتب خانہ پر بے پناہ روپیہ خرچ کیا۔ لندن کی لائبریری انڈیا آفس سے کتابوں کی فوٹو کاپیاں منگوائیں، ترکی اور مصر کے کتب خانوں سے نایاب کتابوں کی نقل اپنے خرچ پر کاتب بھیج کر کرائیں۔‘‘

مولانا عبیداللہ سندھی نے بھی اس کتب خانے سے استفادہ کیا تھا۔ وہ تحریر فرماتے ہیں کہ ’’پیر صاحب کے پاس علومِ دینیہ کا بے نظیر کتب خانہ تھا۔ میں دورانِ مطالعہ وہاں جاتا رہا اور کتابیں مستعار بھی لاتا رہا۔ میری تکمیلِ مطالعہ میں اس کتب خانہ کے فیض کو بڑا دخل تھا۔‘‘

ان کے علاوہ اور بھی کتب خانوں کا ذکر ملتا ہے۔ مثلاً ’’کتب خانہ لواری شریف‘‘ ضلع حیدرآباد میں ہے۔ اس ضلع کے قصبات ٹنڈو سائیذاد میں ’’کتب خانہ خواجہ محمد حسین فاروقی مجددی‘‘ ٹنڈو میر نور محمد میں ’’کتب خانہ میر نور محمد‘‘مٹیاری میں ’’کتب خانہ پیر غلام محمد سرہندی‘‘ ہالا میں ’’کتب خانہ مخدوم مولانا غلام حیدر‘‘ ہیں۔ ان میں مخطوطات، نوادرات اور مطبوعات کے عمدہ ذخائر جمع ہیں۔

( ’’اسلامی کتب خانے‘‘ محمد زبیر (علی گڑھ) کی کتاب ہے جس میں انہوں نے حیدرآباد (سندھ) کے کتب خانوں کا ذکر بھی کیا ہے۔ یہ سطور اسی کتاب سے لی گئی ہیں)

The post سندھ کے چند کتب خانے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C7lGGS

جوگیوں کا ٹلہ

جہلم سے جنوب مغرب کی جانب لگ بھگ 35 کلو میٹر فاصلہ طے کریں تو آپ ٹلہ جوگیاں پہنچتے ہیں۔

یہ سطح زمین سے بلند اور ایک پُرفضا مقام ہے جسے صدیوں پہلے جوگیوں نے اپنے لیے پسند کیا اور یہاں عبادت و ریاضت میں مشغول ہو گئے۔ محققین کے مطابق اس علاقے میں آریہ قوم نے لگ بھگ چار ہزار سال پہلے قدم رکھا تھا۔

وہ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پنجاب پہنچے اور جہلم کو اپنا ٹھکانہ بنایا۔ اس قوم کے مذہبی پیشوائوں نے پوجا پاٹ کے لیے ’ٹلہ‘ کا انتخاب کیا جو پنجابی میں بلند چوٹی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی لیے یہ مقام ٹلہ جوگیاں کہلاتا ہے۔ آئین اکبری میں ابوالفضل نے ٹلہ کو ہندوئوں کا ایک قدیم معبد قرار دیا ہے۔

کہتے ہیں کہ اس علاقے کی اہمیت گورو گورکھ ناتھ کے یہاں آنے کے بعد مزید بڑھ گئی۔ تاریخ نویسوں نے لکھا ہے کہ سکندر اعظم نے بھی یہاں کے جوگیوں اور ٹلہ کے بارے میں مختلف پُراسرار باتیں سن کر یہاں کا دورہ کیا تھا۔ کہتے ہیں کہ گورو نانک صاحب بھی ٹلہ آئے تھے۔

اس خطے کے بادشاہوں نے بھی ٹلہ کے مذہبی پیشواؤں اور عبادت گزاروں کو سہولیات بھی فراہم کیں۔ کہتے ہیں کہ اکبر نے علاقہ نوگراں کو ٹلہ کی جاگیر کا درجہ دے کر اس کے محاصل سے اس قدیم علاقے خصوصاً ٹلہ کی تزئین و آرائش کا کام کروایا تھا۔ یہاں مختلف ادوار کی یادگاروں کے آثار موجود ہیں۔ ان میں مندر، سمادھیاں اور جوگیوں کے رہائشی غار بھی شامل ہیں۔ یہاں مغل طرز کا ایک تالاب بھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسے جوگیوں کی درخواست پر بادشاہ اکبر کے حکم سے تعمیر کیا گیا تھا۔

( قدیم تہذیب اور تاریخی ورثے کے اوراق سے یہ سطور محسن علی نے منتخب کی ہیں)

The post جوگیوں کا ٹلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PW2Vco

دھرمیندر بتاتے ہیں!

میں ان چند خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جنھیں ممبئی نے سینے سے لگایا اور اپنی آغوش میں جگہ دی۔ اگر میرا نصیب ساتھ نہ دیتا تو میں بھی اس شہر کی سڑکوں پر ٹھوکریں کھانے کے بعد بالآخر اپنے گاؤں واپس لوٹ جاتا جہاں وہی کھیت کھلیان اور گلہ بانی میرا پیشہ ہوتے۔

میں ممبئی کو فراخ دل کہتا ہوں کیوں کہ اس شہر نے مختلف علاقوں سے آنے والوں کو جگہ دی اور ان کی روزی روٹی کا وسیلہ بنا۔ یہی سبب ہے کہ پنجاب کو اپنی ماں کا درجہ دیتا ہوں اور ممبئی کو اپنا پالن ہار کہتا ہوں۔

ممبئی آمد سے پہلے میرا سب کچھ پھگ واڑا تھا، جہاں میں نے اپنے بچپن اور لڑکپن کے وہ دن گزارے جب انسان اپنے اردگرد کی دنیا اور اپنی ذات سے بے نیاز ہوتا ہے۔ گاؤں کے کھلنڈرے نوجوانوں کے ساتھ موج مستی کرتے دن بہت اچھے گزررہے تھے کہ مجھ پر ایکٹنگ کا بھوت سوار ہوا اور میں اپنی اچھی بھلی نوکری چھوڑ کر اپنی بیوی اور گود کے بچے کو لے کر مہاراشٹر آگیا۔ آج بھی جب ماضی کے اس فیصلے کو یاد کرتا ہوں تو اپنی ہمت پر حیران ہوتا ہوں کہ کس طرح میں نے خود کو اتنے بڑے امتحان کے لیے راضی کیا۔

سرسوں کی مہک اور مکئی کے بوٹوں سے آنے والی بھینی بھینی خوشبوؤں میں بچپن گزرا۔ مجھے وہ دن اب بھی یاد ہیں جب ہم گاؤں کی گلیوں میں گنے کو ہتھیار بناکر ٹولیوں کی شکل میں دنگل کیا کرتے تھے۔ اس اعتبار سے میں نے بڑا بھرپور دور دیکھا ہے اور بڑے لاڈ و پیار سے پرورش پائی۔

بچپن کب گزرا اور کب لڑکپن آیا، کچھ اندازہ ہی نہیں ہوا۔ کھیتی باڑی کے چھوٹے موٹے کام کرنے کے علاوہ ہم بچوں کا صرف یہی کام تھا کہ گاؤں کی گلیوں میں آوارہ گردی کریں۔ وہ سارے کھیل تماشے مجھے پسند تھے جو بچوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں، لیکن تعلیم کی انسانی زندگی میں کیا اہمیت ہے، اس کا ہمیں کچھ علم نہ تھا۔ اسکول جانا مجھے کبھی پسند نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکا اور صرف تختی لکھنے تک محدود رہا۔ جب ہوش سنبھالا اور ٹین ایج میں داخل ہوئے تو تعلیم کی اہمیت واضح ہوئی۔

ہمارا دیہی ماحول آج بھی شہروں سے بے حد مختلف ہے جہاں لڑکوں کو بہت چھوٹی عمر میں ذمے داریوں کے ساتھ باندھ دیا جاتا ہے اور ان کی شادی کردی جاتی ہے۔ میرے ساتھ بھی یہی سلوک ہوا اور جب میری عمر بہ مشکل 19 سال تھی میری شادی کردی گئی۔ شادی سے کچھ ہی عرصہ پہلے زراعت سے متعلق ایک امریکی ڈرلنگ کمپنی میں مجھے ملازمت مل گئی تھی اور یہ بھی ہمارے دیہی کلچر کا حصہ ہے کہ جب لڑکا نوکری سے لگ جائے تو اس کی شادی کردی جاتی ہے۔

میں اپنی ہی طرح کی ایک ٹھیٹ پنجابی لڑکی کو بیاہ کر گھر لے آیا جس کے بعد گھریلو ذمے داریاں اتنی بڑھیں کہ میں اپنے آپ ہی کھلنڈرا پن بھول گیا، لیکن میرے ایکٹنگ کے شوق پر ان ذمے داریوں کا کوئی اثر نہ ہوا۔ گھر والوں نے شادی کی زنجیر پہناکر مجھے پھگ واڑا (آبائی قصبہ) میں باندھ رکھنے کی کوشش کی تھی، لیکن میں ٹورنگ سنیما کے کریز کے ہاتھوں اتنا مجبور تھا کہ سنیما دیکھنے کے لیے گھر بار بھول جاتا تھا۔ ٹورنگ سنیما والے آس پڑوس کے کسی بھی گاؤں میں ہوتے، میں ان کا شو دیکھنے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ پہنچ جاتا۔ فلم بینی کا شوق مجھے ایکٹنگ کی طرف لے گیا اور پھر میں اداکار بننے کے سپنے دیکھنے لگا۔

اداکاری کے شوق نے جب جذباتی کیفیت اختیار کی تو میں نے اپنی بیوی سے کہاکہ بوریا بستر باندھ لے۔ میں نے پھگ واڑا سے میلوں دور ممبئی کے لیے رختِ سفر باندھا اور مایا نگری چلا آیا جس کے بارے میں مجھے دوستوں نے بتایا تھا کہ اس شہر میں لوگ اپنی تقدیر ڈھونڈنے آتے ہیں۔ اس زمانے میں بھی ممبئی فلموں کا سب سے بڑا مرکز تھا۔ حالاں کہ کولکتہ، مدراس وغیرہ بھی مصروف فلمی مرکز تھے، لیکن ممبئی میں بڑے نام ور لوگ موجود تھے۔

میں چاہتا تو علاقائی فلموں میں کام کرسکتا تھا اور پنجابی فلموں کا سپر اسٹار بھی بن سکتا تھا، لیکن میرا ذہن کہیں اور سوچ رہا تھا۔ ممبئی میں کام ملنے کے حوالے سے میرا اندازہ تھا کہ اس طرح میں ہر جگہ پہچانا جاؤںگا جب کہ پنجابی فلموں کا ہیرو بن کر میں صرف علاقائی انڈسٹری تک ہی محدود رہتا۔ لہٰذا میں نے سیدھا بولی وڈ کا رخ کیا۔

اس زمانے میں ممبئی کے فلمی جریدے فلم فیئر نے ایک مقابلہ ’’کون بنے گا دلیپ کمار‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا تھا جس میں پورے دیش سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے انٹریز بھیجی تھیں، میرا نام بھی اس مقابلے میں شامل تھا۔ اس وقت میری حیرانی کی انتہا نہ رہی جب فلم فیئر والوں نے میرا نام ونر کے طور پر اناؤنس کیا اور مجھے بہترین دریافت کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ کام یابی میرے لیے بولی وڈ کی سیڑھی ثابت ہوئی اور فلم فیئر کے بعد مجھے فوراً ہی ایک فلم میں چانس بھی مل گیا۔

( مشہور اداکار دھرمیندر سے متعلق یہ سطور عمر خطاب خان کی کتاب ’’فن کار کہانیاں‘‘سے لی گئی ہیں)

The post دھرمیندر بتاتے ہیں! appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LKuoug

انٹر داخلے وقت پر مکمل نہ ہونے سے تعلیمی دورانیہ مزید محدود

 کراچی:  صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن کے تحت کراچی کے سرکاری کالجوں کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کے انٹرسال اول کے داخلے ڈپارٹمنٹ کی غفلت اورکمیٹی کی ناتجربے کاری کے سبب بدترین بدانتظامی کاشکار ہوکر آگے بڑھادیے گئے ہیں۔

ناتجربے کاری  کے سبب کالجوں میں انٹرکے نئے سیشن 2018/19 میں کم از کم 8روزکی تاخیرکردی گئی جبکہ محکمے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث نجی پارٹی نے مرکزی داخلہ کمیٹی کی ویب سائٹ https://ift.tt/2Pr3NVb عدم ادائیگی پر بند کر دی ہے۔

دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تحت داخلوں کے سلسلے میں چلنے والی ویب سائٹ https://ift.tt/1mfNE0u زیادہ ’’ٹریفک‘‘ پر خراب ’’لوڈ مینجمنٹ‘‘ کے باعث کام چھوڑ چکی ہے اور ویب سائٹ نے فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کی صورت میں 502 کی خرابی (error) کو ظاہر کرنا شروع کردیاہے جس کے سبب داخلوں کا پورا مرحلہ بری طرح ناکام اور سرکاری کالجوں میں 7 ماہ پرمحیط انٹرسال اول کاسیشن اب ساڑھے 6 ماہ پرمحدود ہوگیاہے۔

دوسری جانب فارم جمع کرانے سے محروم ہزاروں طلبا وطالبات شدیدذہنی کوفت وپریشانی سے دوچارہیں تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردارشاہ کی جانب سے اس معاملے پرکوئی نوٹس لیاگیاہے اورنہ ہی طلبہ کے مفاد میں کوئی حکمت عملی تیارکی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھرکے سرکاری کالجوں میں انٹرسال اول کے داخلوں کے سلسلے میں آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5ستمبرجبکہ تدریسی عمل کاآغاز10ستمبرسے کیاجاناتھاتاہم اب داخلہ کمیٹی نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 ستمبر کردی ہے اورسیشن میں تاخیرکرتے ہوئے کلاسز کے آغاز کی نئی تاریخ 18ستمبرمقررکی ہے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی اورکیپ کے سربراہ پروفیسرمعشوق بلوچ نے دونوں تاریخوں میں توسیع کی تصدیق کردی ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ برس مرکزی داخلہ کمیٹی کی جانب سے انٹرسال اول میں داخلوں کے سلسلے میں تمام فیکلٹیزکی ’’پلیسمنٹ لسٹ ‘‘5 ستمبر تک جاری کر دی گئی تھی اور کلاسز کا آغاز بتدریج ستمبرکے دوسرے عشرے کے آغاز سے ہی ہو گیا تھا کالجوں میں سیشن پہلے ہی ستمبر سے شروع ہو کر مارچ میں ختم ہو جاتا ہے اور اپریل کے آخری عشرے میں انٹرکے امتحانات شروع ہو جاتے ہیں تاہم اب سیشن کے آغازمیں مزید تاخیر اور دورانیے میں کمی آ گئی ہے جس سے براہ راست انٹر کے طلبہ متاثر ہوں گے اور پرائیویٹ ٹیوشن سینٹرکی چاندی ہو جائے گی۔

’’ایکسپریس‘‘ کو ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کالج ایجوکیشن نے مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت انٹرسال اول کے داخلوں کے سلسلے میں اسکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ اپنی ویب سائٹ شروع کرتے ہوئے ایک پرائیویٹ پارٹی سے کئی لاکھ روپے کاکنٹریکٹ کیامتعلقہ پارٹی کوکالج ایجوکیشن ڈپارنمنٹ میں دفتربھی دیا گیا۔

معاہدے کے مطابق ادائیگی نہیں کی جاسکی جس کے سبب متعلقہ پارٹی واپس چلی گئی اورویب سائٹ بند کردی اورویب سائٹ پر باقاعدہ اعلامیہ لکھ دیاکہ ’’محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ کی ویب سائٹ عدم ادائیگی کے سبب معطل ہے‘‘جس کے سبب تمام ٹریفک اسکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ کی جانب چلا گیا تاہم یہ ویب سائٹ بھی نامناسب لوڈ مینجمنٹ کے سبب شدید متاثر ہے۔

The post انٹر داخلے وقت پر مکمل نہ ہونے سے تعلیمی دورانیہ مزید محدود appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PrI4g1

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے، مزید 121 پوائنٹس کمی

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمسلسل چوتھے روز جمعہ کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 121 پوائنٹس کی کمی سے 41742 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کے باعث محدود پیمانے پر تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 42000 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن بعد ازاں ایک بار پھر حصص کی فروخت کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 42000 کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا اور 41626 کی نچلی سطح پر جاپہنچا تاہم دوسرے ٹریڈنگ سیشن میں ریکوری آنے سے مذکورہ نچلی سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 121.28 پوائنٹس کی کمی سے 41742.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 118.01 پوائنٹس کی کمی سے 20490.67 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 311.80 پوائنٹس کمی سے 70817.42 پوائنٹس پر بند ہوا البتہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں 8.72 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہوا جس سے مذکورہ انڈیکس 30653.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، ہوا لیکن اس کے مقابلے میں215کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی ہوئی اور 22 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

تعداد کے لحاظ سے بیشترکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مالیت کے لحاظ سے مہنگے شیئرز کی خریداری سے قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 2 ارب 78 لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 86 کھرب 77 ارب 98 کروڑ 36 لاکھ روپے ہوگئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے گزشتہ روز صرف 15 کروڑ 98 لاکھ 44 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا جو جمعرات کے مقابلے میں 3 کروڑ 16 لاکھ 74 ہزار شیئرز کم ہیں۔ قیمتوں میںاتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 243 روپے اضافے سے 7499 روپے اور فلپ مورس کے حصص کی قیمت 153.42 روپے اضافے سے 3554 روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 152 روپے کمی سے 2893 روپے اور رفحان میظ کے حصص کی قیمت 149روپے کمی سے 7800 روپے پر بند ہوئی۔

گزشتہ روزیونٹی فوڈز کی سرگرمیاں 1 کروڑ 4 لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جب کہ دیگر کمپنیوں میں اینگرو فرٹیلائزر، بینک آف پنجاب، ورلڈ کال ٹیلی کام، لوٹے کیمکل، ٹی آر جی پاکستان، اینگرو فرٹیلائزر، نیمر ری سنز، ایگری ٹیک لمیٹڈ اور شبیر ٹائلز کے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کے تناظر میں آئندہ دنوں بھی اسٹاک مارکیٹ میں دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

The post اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے، مزید 121 پوائنٹس کمی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wyxNr6

سندھ کے چند کتب خانے

یہاں 1872ء میں ایک ’’حیدرآباد جنرل لائبریری‘‘یورپی اور اینگلو انڈین لوگوں کے لیے قائم کی گئی تھی۔ اس کے اخراجات میونسپلٹی کی امداد اور چندوں سے پورے کیے جاتے تھے۔ میونسپلٹی120 روپیہ کے علاوہ سولہ روپیہ مٹی کے تیل کے لیے بھی دیتی تھی۔ 1920ء میں یہاں جملہ مضامین کی تقریباً سات ہزار کتابیں تھیں۔ لائبریری سے متعلق ایک دارالمطالعہ بھی تھا۔

’’نیٹو جنرل لائبریری ‘‘ حیدرآباد میں 1888ء میں قائم ہوئی تھی۔ اس کو 1920ء میں وکٹوریہ جنرل لائبریری کہا جاتا تھا۔ اس کے ذخائر کے متعلق یہ بیان کیاگیا ہے کہ یہاں مختلف مضامین کی 1400 کتابیں تھیں جن میں سندھی، فارسی اور سنسکرت زبانوں کی کتابیں شامل تھیں۔ ایک دارالمطالعہ بھی تھا۔ اسے میونسپلٹی سے چار سو بیس روپیہ سالانہ کی امداد کے علاوہ پچاس روپیہ مٹی کے تیل کے لیے بھی ملتے تھے۔

حیدرآباد میں جو کتب خانے قائم ہوئے ان میں کتب خانہ ’’شمس العلما مرزا قلیج بیگ‘‘ کی بھی تعریف کی گئی ہے۔ اس میں عربی، فارسی، ترکی اور سندھی کتابوں کے ذخائر موجود ہیں۔ ضلع حیدرآباد کے قصبہ پیر جھنڈا میں ’’کتب خانہ پیر رشد اللہ راشدی‘‘ کو قابل دیدکہا جاتا ہے۔ پیر صاحب کے متعلق لکھا ہے کہ ’’انہوں نے اس کتب خانہ پر بے پناہ روپیہ خرچ کیا۔ لندن کی لائبریری انڈیا آفس سے کتابوں کی فوٹو کاپیاں منگوائیں، ترکی اور مصر کے کتب خانوں سے نایاب کتابوں کی نقل اپنے خرچ پر کاتب بھیج کر کرائیں۔‘‘

مولانا عبیداللہ سندھی نے بھی اس کتب خانے سے استفادہ کیا تھا۔ وہ تحریر فرماتے ہیں کہ ’’پیر صاحب کے پاس علومِ دینیہ کا بے نظیر کتب خانہ تھا۔ میں دورانِ مطالعہ وہاں جاتا رہا اور کتابیں مستعار بھی لاتا رہا۔ میری تکمیلِ مطالعہ میں اس کتب خانہ کے فیض کو بڑا دخل تھا۔‘‘

ان کے علاوہ اور بھی کتب خانوں کا ذکر ملتا ہے۔ مثلاً ’’کتب خانہ لواری شریف‘‘ ضلع حیدرآباد میں ہے۔ اس ضلع کے قصبات ٹنڈو سائیذاد میں ’’کتب خانہ خواجہ محمد حسین فاروقی مجددی‘‘ ٹنڈو میر نور محمد میں ’’کتب خانہ میر نور محمد‘‘مٹیاری میں ’’کتب خانہ پیر غلام محمد سرہندی‘‘ ہالا میں ’’کتب خانہ مخدوم مولانا غلام حیدر‘‘ ہیں۔ ان میں مخطوطات، نوادرات اور مطبوعات کے عمدہ ذخائر جمع ہیں۔

( ’’اسلامی کتب خانے‘‘ محمد زبیر (علی گڑھ) کی کتاب ہے جس میں انہوں نے حیدرآباد (سندھ) کے کتب خانوں کا ذکر بھی کیا ہے۔ یہ سطور اسی کتاب سے لی گئی ہیں)

The post سندھ کے چند کتب خانے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2C7lGGS

جوگیوں کا ٹلہ

جہلم سے جنوب مغرب کی جانب لگ بھگ 35 کلو میٹر فاصلہ طے کریں تو آپ ٹلہ جوگیاں پہنچتے ہیں۔

یہ سطح زمین سے بلند اور ایک پُرفضا مقام ہے جسے صدیوں پہلے جوگیوں نے اپنے لیے پسند کیا اور یہاں عبادت و ریاضت میں مشغول ہو گئے۔ محققین کے مطابق اس علاقے میں آریہ قوم نے لگ بھگ چار ہزار سال پہلے قدم رکھا تھا۔

وہ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پنجاب پہنچے اور جہلم کو اپنا ٹھکانہ بنایا۔ اس قوم کے مذہبی پیشوائوں نے پوجا پاٹ کے لیے ’ٹلہ‘ کا انتخاب کیا جو پنجابی میں بلند چوٹی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی لیے یہ مقام ٹلہ جوگیاں کہلاتا ہے۔ آئین اکبری میں ابوالفضل نے ٹلہ کو ہندوئوں کا ایک قدیم معبد قرار دیا ہے۔

کہتے ہیں کہ اس علاقے کی اہمیت گورو گورکھ ناتھ کے یہاں آنے کے بعد مزید بڑھ گئی۔ تاریخ نویسوں نے لکھا ہے کہ سکندر اعظم نے بھی یہاں کے جوگیوں اور ٹلہ کے بارے میں مختلف پُراسرار باتیں سن کر یہاں کا دورہ کیا تھا۔ کہتے ہیں کہ گورو نانک صاحب بھی ٹلہ آئے تھے۔

اس خطے کے بادشاہوں نے بھی ٹلہ کے مذہبی پیشواؤں اور عبادت گزاروں کو سہولیات بھی فراہم کیں۔ کہتے ہیں کہ اکبر نے علاقہ نوگراں کو ٹلہ کی جاگیر کا درجہ دے کر اس کے محاصل سے اس قدیم علاقے خصوصاً ٹلہ کی تزئین و آرائش کا کام کروایا تھا۔ یہاں مختلف ادوار کی یادگاروں کے آثار موجود ہیں۔ ان میں مندر، سمادھیاں اور جوگیوں کے رہائشی غار بھی شامل ہیں۔ یہاں مغل طرز کا ایک تالاب بھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسے جوگیوں کی درخواست پر بادشاہ اکبر کے حکم سے تعمیر کیا گیا تھا۔

( قدیم تہذیب اور تاریخی ورثے کے اوراق سے یہ سطور محسن علی نے منتخب کی ہیں)

The post جوگیوں کا ٹلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PW2Vco

انٹر داخلے وقت پر مکمل نہ ہونے سے تعلیمی دورانیہ مزید محدود

 کراچی:  صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن کے تحت کراچی کے سرکاری کالجوں کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کے انٹرسال اول کے داخلے ڈپارٹمنٹ کی غفلت اورکمیٹی کی ناتجربے کاری کے سبب بدترین بدانتظامی کاشکار ہوکر آگے بڑھادیے گئے ہیں۔

ناتجربے کاری  کے سبب کالجوں میں انٹرکے نئے سیشن 2018/19 میں کم از کم 8روزکی تاخیرکردی گئی جبکہ محکمے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث نجی پارٹی نے مرکزی داخلہ کمیٹی کی ویب سائٹ https://ift.tt/2Pr3NVb عدم ادائیگی پر بند کر دی ہے۔

دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تحت داخلوں کے سلسلے میں چلنے والی ویب سائٹ https://ift.tt/1mfNE0u زیادہ ’’ٹریفک‘‘ پر خراب ’’لوڈ مینجمنٹ‘‘ کے باعث کام چھوڑ چکی ہے اور ویب سائٹ نے فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کی صورت میں 502 کی خرابی (error) کو ظاہر کرنا شروع کردیاہے جس کے سبب داخلوں کا پورا مرحلہ بری طرح ناکام اور سرکاری کالجوں میں 7 ماہ پرمحیط انٹرسال اول کاسیشن اب ساڑھے 6 ماہ پرمحدود ہوگیاہے۔

دوسری جانب فارم جمع کرانے سے محروم ہزاروں طلبا وطالبات شدیدذہنی کوفت وپریشانی سے دوچارہیں تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردارشاہ کی جانب سے اس معاملے پرکوئی نوٹس لیاگیاہے اورنہ ہی طلبہ کے مفاد میں کوئی حکمت عملی تیارکی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھرکے سرکاری کالجوں میں انٹرسال اول کے داخلوں کے سلسلے میں آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5ستمبرجبکہ تدریسی عمل کاآغاز10ستمبرسے کیاجاناتھاتاہم اب داخلہ کمیٹی نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 ستمبر کردی ہے اورسیشن میں تاخیرکرتے ہوئے کلاسز کے آغاز کی نئی تاریخ 18ستمبرمقررکی ہے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی اورکیپ کے سربراہ پروفیسرمعشوق بلوچ نے دونوں تاریخوں میں توسیع کی تصدیق کردی ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ برس مرکزی داخلہ کمیٹی کی جانب سے انٹرسال اول میں داخلوں کے سلسلے میں تمام فیکلٹیزکی ’’پلیسمنٹ لسٹ ‘‘5 ستمبر تک جاری کر دی گئی تھی اور کلاسز کا آغاز بتدریج ستمبرکے دوسرے عشرے کے آغاز سے ہی ہو گیا تھا کالجوں میں سیشن پہلے ہی ستمبر سے شروع ہو کر مارچ میں ختم ہو جاتا ہے اور اپریل کے آخری عشرے میں انٹرکے امتحانات شروع ہو جاتے ہیں تاہم اب سیشن کے آغازمیں مزید تاخیر اور دورانیے میں کمی آ گئی ہے جس سے براہ راست انٹر کے طلبہ متاثر ہوں گے اور پرائیویٹ ٹیوشن سینٹرکی چاندی ہو جائے گی۔

’’ایکسپریس‘‘ کو ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کالج ایجوکیشن نے مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت انٹرسال اول کے داخلوں کے سلسلے میں اسکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ اپنی ویب سائٹ شروع کرتے ہوئے ایک پرائیویٹ پارٹی سے کئی لاکھ روپے کاکنٹریکٹ کیامتعلقہ پارٹی کوکالج ایجوکیشن ڈپارنمنٹ میں دفتربھی دیا گیا۔

معاہدے کے مطابق ادائیگی نہیں کی جاسکی جس کے سبب متعلقہ پارٹی واپس چلی گئی اورویب سائٹ بند کردی اورویب سائٹ پر باقاعدہ اعلامیہ لکھ دیاکہ ’’محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ کی ویب سائٹ عدم ادائیگی کے سبب معطل ہے‘‘جس کے سبب تمام ٹریفک اسکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ کی جانب چلا گیا تاہم یہ ویب سائٹ بھی نامناسب لوڈ مینجمنٹ کے سبب شدید متاثر ہے۔

The post انٹر داخلے وقت پر مکمل نہ ہونے سے تعلیمی دورانیہ مزید محدود appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PrI4g1

کسٹم قوانین کی خلاف ورزی، بانڈڈ کیریئر کو ہراساں کیا جارہا ہے

 کراچی: ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈاور ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ اسلام آباد کی مبینہ ملی بھگت سے بانڈڈکیریئرکو ہراساں کرنے کے لیے مقدمات درج کیے جارہے ہیں اور مقدمات نہ بنانے کے لیے ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کے افسران کی جانب سے مبینہ طورپربھاری رقوم کا مطالبہ کیاجارہاہے جس کے باعث ملک بھرکے بانڈڈکیریئرزمیں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ اسلام آبادکی جانب سے قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے بانڈڈکیریئرزپر بلاجوازمقدمات قائم کیے جارہے ہیں جو کسٹمزقوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جس سے اس امرکی تصدیق ہوتی ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈاور ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ اسلام آبادکے افسران کی جانب سے بانڈڈکیریئرزسے نیابھتہ باندھنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کی غلط پالیسوں کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کی بڑی تعداد کا رخ ایرانی بندرگاہ کو منتقل ہوچکی ہے۔ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈکی جانب سے بانڈڈکیریئرزکو ہراساں کیا جارہاہے جس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کی ترسیل متاثرہورہی اورافغانستان اورپاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ دنوں ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ اسلام آبادکے افسران کی جانب سے متعددبانڈڈکیریئرزپر جھوٹے مقدمات قائم کرتے ہوئے انھیں جرمانے کی ادائیگی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ اسلام آبادکی جانب سے بانڈڈکیریئرپر الزام عائدکیاگیاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹ کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی نے ماڑی پورروڑپر اپنا راستہ تبدیل کردیاتھا تاہم راستہ تبدیل کرنے کی بناپر محکمہ کسٹمزکی جانب سے بانڈڈکیریئرزپر جرمانہ عائدکیاگیاہے جبکہ ایس آراو121کے پیراگراف 484-Gمیں واضح طورپر ایف بی آرکی جانب سے متعین کردہ راستے کی وضاحت کی گئی ہے جس میں طورخم کے راستے جانے والے کنسائمنٹس این ایل سی امان گڑھ نوشہرہ کسٹمزپوسٹ اورکوہاٹ کسٹمزچیک پوسٹ کے گزرنا ضروری ہے جبکہ چمن کے راستہ جانے والے کنسائمنٹس کو بلیلی(Baleli) کسٹمزچیک پوسٹ سے گذرناضروری ہے تاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے ایساکوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیاجس میں کراچی سے جانے والے راستوں کا کوئی ذکر کیاگیاہو۔

ذرائع نے بتایاکہ بانڈڈکیریئرزکو کنسائمنٹس کی افغانستان ترسیل کے لیے 15دن کا وقت درکارہوتاہے جس کی پاسداری بانڈڈکیریئرزکی جانب سے کی جارہی ہے اورسامان مقررہ وقت پر منزل مقصول تک پہنچایاجارہاہے اوراگرراستہ میں کسی بھی قسم کاکوئی حادثہ پیش آجائے یا کنسائمنٹس مقر رہ وقت پر نہ پہنچے توبانڈڈکیریئرزکی جانب سے جمع کی جانے والی انشورنس گارنٹی سے ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کرلی جاتی ہے تاہم ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ اسلام آبادکی جانب سے بانڈڈکیریئرزکے خلاف بنائے جانے والی متنازع رپورٹ کسٹمزقوانین کو مدنظررکھتے ہوئے نہیں بنائی گئی جس سے اس امرکی تصدیق ہوتی ہے کہ صرف بانڈڈ کیریئرز کو پریشان کرنے اوراپنے نئے بھتے وصول کرنے کے لیے کسٹمزقوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں متاثرہ بانڈڈکیریئرز سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈاور ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ اسلام آبادکے افسران کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اوربلاجواز مقدمات قائم کرکے تاجر برادری کو پریشان کیاجارہے جس کی پاکستان بھرکے بانڈڈکیریئرز سخت مذمت کرتے ہیں۔

The post کسٹم قوانین کی خلاف ورزی، بانڈڈ کیریئر کو ہراساں کیا جارہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NAzhrr

عالمی سطح پر سونا سستا، پاکستان میں مہنگا کردیا گیا

 کراچی: عالمی سطح پر سونا سستا جب کہ پاکستان میں 700 روپے تولہ مہنگا کردیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1204 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بلین انتظامیہ کی جانب سے بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 49554 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 685.87 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

The post عالمی سطح پر سونا سستا، پاکستان میں مہنگا کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MHWZpq

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تنخوادر ملازمین و انفرادی ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے گزشتہ روز (جمعہ) باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار ملازمین اور انفرادی ٹیکس دہندگان ای پورٹل کے ذریعے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے 31 اگست کے بجائے اب 30 ستمبر تک جمع کرواسکیں گے۔

اس کے علاوہ ٹیکس دہندگان اپنی فائنل ٹیکس اسٹیٹمنٹس بھی 30 ستمبر تک جمع کرواسکیں گے۔

The post انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NCU4dV

ایل پی جی کی قیمت میں مزید 4 روپے کلو اضافہ

 کراچی: عالمی سطح پر طلب بڑھنے اور سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس بڑھنے کو جواز بنا کر مقامی پروڈیوسرز نے ستمبر میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت مزید 4 روپے کا اضافہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی حیدر نے ایکسپریس کو بتایا کہ ستمبر کے مہینے کے لیے فی ٹن ایل پی جی کی سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس میں مزید34 ڈالر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فی ٹن درآمدی ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 624 اعشاریہ 50 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

علی حیدر نے بتایا کہ پاکستان میں مرکزی بینک کے قوانین میں مزید سختی اور ڈالر کی قدر میں ہونے والے نمایاں اضافے کی وجہ سے اگست2018 کے دوران ملک میں ایل پی جی کی درآمدات میں 90 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود مقامی پرڈیوسرز کی جانب سے رواں ماہ کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں پے درپے اضافے کاسلسلہ جاری رہا جو پسماندہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں قدرتی گیس کی سہولت سے محروم غریب صارفین کے ساتھ کھلا ظلم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقی پروڈیوسرز عالمی سطح پر بڑھنے والی قیمتوں کو جواز بناکر بے دریغ انداز میں ایل پی جی کی قیمت بڑھا رہے ہیں لیکن عالمی سطح پر جب ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو اس کمی کے تناسب سے قیمتیں گھٹانے سے گریز کرتے ہیں۔

علی حیدر نے بتایا کہ جمعرات کو کنٹریکٹ پرائس بڑھنے کے نتیجے میں صرف ملک میں درآمد ہونے والی ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 4 روپے فی 11 اعشاریہ 8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 50روپے اور فی 45 اشاریہ 4 کلوگرام کی قیمت میں195 روپے 3 ستمبر سے اضافہ ہوجائے گا۔

The post ایل پی جی کی قیمت میں مزید 4 روپے کلو اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MJq1oA

گیس کی بندش پر سی این جی اسٹیشن آج پھر بند رہیں گے

 کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کو ایک دن کے وقفے سے دوبارہ گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کے گیس سسٹم میں اچانک پریشر کم ہوگیا ہے اور گھریلو صارفین کی گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے ہفتہ یکم ستمبر کو سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی گیس پریشر میں شدید کمی کے باعث ایک دن کے لیے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بند کردی تھی۔

The post گیس کی بندش پر سی این جی اسٹیشن آج پھر بند رہیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PpxzJQ

عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج سے شروع، ملک بھر سے زائرین کی آمد

 کراچی: صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج سے شروع ہوگا جب کہ ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس یکم ستمبر تا 3 ستمبر تک جاری رہے گا۔ عرس کی تقریبات کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد جاری ہے،سندھ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے عرس کی تقریبات کیلیے سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ امجد جاوید سلیمی نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے3 روزہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،انھوں نے کہا کہ ضلعی پولیس سیکیورٹی پلان کے تحت خفیہ اطلاعات کے تبادلے ،پولیس گشت ، تلاشی، ریکی، نگرانی، ناکہ بندی، سرچنگ اور ٹارگٹڈ کارروائیوں جیسے اقدامات کو مربوط اور غیر معمولی بنائے۔

The post عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج سے شروع، ملک بھر سے زائرین کی آمد appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N92LQ6

گلشن اقبال میں اسپتال کے قریب سے خاتون اور مرد زیر حراست، نومولود برآمد

 کراچی:  گلشن اقبال پولیس نے بلاک 5 میں پرائیویٹ اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور مرد کو نومولود سمیت حراست میں لے لیا۔

گلشن اقبال پولیس نے مدد گار 15 کی اطلاع پر بلاک فائیو میں واقع نجی اسپتال کے قریب چھاپہ مار کر خاتون کو حراست میں لے کر چادر میں لپٹے ایک نومولود کو برآمد کرلیا خانون کی شناخت مہہ جبیں کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کی مدد سے محمد زاہد نامی شخص کو تھانے بلواکر حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر اخلاق احمد کا کہنا ہے کہ حراست میں لی جانے والی خاتون گلشن اقبال بلاک 2 کارسن اپارٹمنٹ جبکہ مرد گلشن اقبال 13 ڈی ٹو کا رہائشی ہے۔ حراست میں لی جانے والی ملزمہ متضاد بیانات دے رہی ہے ابتدائی طور پر اس نے بتایا کہ اسے بچہ زمین پر پڑا ملا اس کے بعد بیان دیا کہ بچہ ملیر ریس کورس گراؤنڈ کے قریب سے پڑا ملا ہے جبکہ تیسرا بیان اس نے یہ دیا کہ وہ مڈوائف کا کام کرتی ہے اور اس کا زہرا کے نام سے میٹرنٹی کلینک ہے اور ڈاکٹر صفدر نامی شخص کے ساتھ مل کر وہ کام کرتی ہے۔

خاتون نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ زاہد نامی شخص جو ملیر کا رہائشی ہے وہ اس کے پاس ایک حاملہ خاتون کے ساتھ آیا تھا اور بچے کو گرانے کی بات کی تاہم بچہ 7 ماہ کا تھا جس کے باعث اس نے گرانے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ انجکشن لگاکر بچے کی قبل ازوقت پیدائش کرادے گی 15 ہزار روپے میں بات چیت طے ہوگئی جس کے بعد جمعرات کی شام کو ایک گھر میں بچے کی پیدائش کرائی گئی۔

حراست میں لی جانے والی خاتون مہہ جبیں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ڈاکٹر ہے اور اس نے آج تک کوئی غلط کام نہیں کیا ایک میاں بیوی اس کے پاس آئے تھے اور بچے کی پیدائش کے بعد انھوں نے کہا کہ بچہ وہ نہیں رکھنا چاہتے کیونکہ انہیں کوئی بیماری ہے جس پر اس نے ایک فیملی جنھیں بچہ چاہیے تھا ان سے رابطہ کیا اور بچہ گود لینے کے لیے انھیں تیار کرلیا تھا۔

نومولود کے اغوا کا مقدمہ درج

گلشن اقبال پولیس نے نجی اسپتال سے10 گھنٹے کے نومولود کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 386/2018 بجرم دفعہ 365،364/34 کے تحت مدگار 15 کو اطلاع دینے والے شہری فیضان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، ایس ایچ او اخلاق احمد کا کہنا ہے کہ پولیس ڈی این اے ٹیسٹ کروا رہی ہے معلوم ہو سکے کہ نومولود کس کا بچہ ہے۔

خاتون کی نشاندہی پرگرفتارملزم نے نئی کہانی سنادی

میری دوست کو حمل ٹھہر گیا ،جویریا حمل گرانا چاہتی تھی لیکن وقت زیادہ ہوجانے سے حمل گرا نہیں اور بچہ پیدا ہوگیا، یہ بات ملزم محمد زاہد نے پولیس کو بیان میں بتائی ہے ،گرفتار ملزم زاہد نے گلشن اقبال پولیس کو یہ بات بتائی۔

مہہ جبیں گھرآئی تو اس کی بغل میں بچہ تھا،اہل محلہ

مہہ جبیں جو گلشن اقبال پولیس کی تحویل میں ہے کارسن اپارٹمنٹ گلشن اقبال میں رہتی ہیں، اپارٹمنٹ کے مکینوں نے بتایا ہے کہ مہہ جبیں کئی سال سے اپاٹمنٹ میں اکیلی رہائش پذیر ہیں وہ مشکوک خاتون ہے کیونکہ روز مختلف لوگوں کے ساتھ جاتی تھی اور پھر مختلف گاڑیوں میں مختلف اشخاص کے ساتھ رات کو واپس آتی تھی، جمعرات کی شب وہ جب گھر آئی تو اس کے بغل میں ایک بچہ تھا اور وہ پریشان لگ رہی تھی۔

مکینوں نے اس کے گھر جانے کے بعد دروازے پر دستک دی تو اس نے دروازہ نہ کھولا اور کچھ دیر بعد گھر سے باہر نکلی تو لوگوں نے اس سے مختلف سوالات کیے تاہم وہ خاموشی سے وہاں سے چلی گئی، مکینوں نے اس کا تعاقب کیا اور بلاک فائیو میں نجی اسپتال میں چلی گئی جس پر مدد گار 15 پر اطلاع دی گئی اورگلشن اقبال پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو پکڑلیا اور نومولود کو امن فائونڈیشن کی ایمبولینس کی مدد سے ایدھی ہوم بولٹن مارکیٹ بھیج دیا گیا جہاں بچہ وینٹی لیٹر پر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کے خاتون بچے اغوا کرنے والے گروہ کی رکن ہے اس سے قبل بھی وہ بچے اغوا کرکے فروخت کرچکی ہے، گرفتار خاتون اور مرد سے تحقیقات کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

The post گلشن اقبال میں اسپتال کے قریب سے خاتون اور مرد زیر حراست، نومولود برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PpOITH

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2N92LQ6

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PpOITH

احمد شہزاد نے بورڈ کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا

 کراچی: سابق اوپنر احمد شہزاد نے بورڈ کے سامنے سرتسلیم خم کردیا، ڈوپنگ کیس میں وہ قانونی جنگ نہ لڑتے ہوئے سزا کومان لیں گے۔

ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ3 مئی کو فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا۔ پی سی بی نے اس معاملے میں غیرمعمولی تاخیر برتی، پھر ممنوعہ دوا کا استعمال ثابت ہونے پر انھیں اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت10جولائی کوچارج شیٹ جاری کرتے ہوئے معطل کر دیا گیا۔

اوپنر نے ’’بی‘‘ سیمپل ٹیسٹ کرانے سے گریز کیا اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کی بطوروکیل خدمات حاصل کر لیں، بورڈ نے احمد شہزاد کو مشورہ دیا کہ سزا قبول کرنا ان کے حق میں بہتر ہوگا کیونکہ اگر انھوں نے غلطی تسلیم نہ کرتے ہوئے کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تو پابندی کا دورانیہ 4 سال بھی ہو سکتا ہے مگر اوپنر کا اصرار تھا کہ اس سے وہ کئی لیگز نہیں کھیل سکیں گے اور کروڑوں روپے کا نقصان ہو جائے گا لہذا ایک ماہ کی علامتی سزا دے کر معاملہ ختم کیا جائے۔

پی سی بی نے انھیں سمجھایا کہ اگر ایسا ہوا تو آئی سی سی اور واڈا اسے چیلنج کر سکتے ہیں، ویسے بھی احمد شہزاد نے ڈوپ ٹیسٹ کیلیے سیمپل دیتے ہوئے یہ جواز اختیار کیا تھا کہ کوئی دوا نہیں کھائی مگر پھر سماعت میں غلطی سے ایک گولی کھانے کا تسلیم کیا۔ اس غلط بیانی نے انھیں زیادہ مشکل میں پھنسا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب احمد شہزاد نے قانونی جنگ نہ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بورڈ کو بتا دیا ہے کہ جو بھی سزا ملی وہ انھیں قبول ہو گی، یوں اب نئے چیئرمین کی صوابدید پر ہوگا کہ وہ انھیں ایک ماہ سے ایک سال کے دوران تک پابندی کی سزا سنائیں،البتہ انھیں یہ پہلو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ کم سزا کوکہیں آئی سی سی اور واڈا نہ چیلنج کر دیں، نئے چیئرمین احسان مانی ممکنہ طور پر4 ستمبر کو عہدہ سنبھالیں گے، اس بات کا امکان روشن ہے کہ پہلے ہی ہفتے میں وہ کیس کا فیصلہ سنا دیں گے۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد نے پی سی بی حکام کے سامنے پیشی پر کہا تھا کہ سر درد اور متلی کی شکایت پر اہلیہ نے غلطی سے ایسی دوا کھلا دی جس سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا، اوپنر کی ایک قریبی شخصیت کینسر میں مبتلا ہیں، ان کے ڈاکٹر نے بھی بورڈ کو بتایا تھا کہ وہ جو دوا استعمال کرتی ہیں اس میں ممنوعہ جز بھی شامل ہوتا ہے، وہ گولی احمد نے غلطی سے کھا لی تھی۔

دوسری جانب درحقیقت احمد شہزاد کے ٹیسٹ سے ’’ماروانا‘‘ کا استعمال ثابت ہو گیا تھا، اس کی مقدار بہت زیادہ اور ایسا ہرگز نہیں تھا کہ ایک ہی بار غلطی سے استعمال ہوا ہو۔ انہی وجوہات کی بنا پر اوپنر نے اپنے حق میں بہتر یہی سمجھا کہ خاموشی سے سزا کو تسلیم کر لیا جائے۔

The post احمد شہزاد نے بورڈ کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C7GmyB

ایشیا کپ کی میزبانی، دبئی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

 دبئی /  لاہور:  ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے دبئی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 15ستمبر کو یواے ای میں آغاز ہوگا،ایونٹ کے میچز دبئی اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔

دبئی اسپورٹس سٹی کے منیجر سلمان حنیف کا کہنا ہے کہ اہم مقابلوں کی میزبانی یواے ای کیلیے ایک قابل فخر موقع ہوگا، کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر بھاری سرمایہ خرچ کیا گیا ہے،ایونٹ کیلیے خصوصی طور پر 2نئی پچز بنانے کے ساتھ اتنی ہی نئی ری پلے اسکرینز اور ڈیجیٹل اسکور بورڈ بھی نصب کردیے گئے۔ ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلیے بھی کام کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹریفک کے رش سے بچنے کیلیے اسٹیڈیم کے اطراف میں پارکنگ کا نظام بہتر بنا دیا گیا ہے، میڈیاکے ساتھ اس بار تماشائیوں کیلیے فری شٹل بھی دستیاب ہوگی۔ دوسری جانب ٹیموں کے پریکٹس سیشنز کیلیے آئی سی سی اکیڈمی میں موجود سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

جنرل منیجر ول کچن نے کہاکہ ایشیا کپ میں شریک6ٹیموں کو یہاں ٹریننگ کرنا ہے،اسی لحاظ سے انتظامات بھی زیادہ ہونا چاہیں،وینیو کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ پریکٹس اور اسٹیڈیم میں بنائی گئی پچز ایک جیسی ہیں، یکساں کنڈیشنز کی وجہ سے کرکٹرز کو ماحول سے مطابقت حاصل کرنے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ زیادہ ٹیموں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مہمان بیٹسمینوں کو نیٹ پریکٹس کرانے کیلیے بولرز کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی،اسٹیڈیم میں بال بوائے اکیڈمی کے نوجوان کرکٹرز ہوں گے۔

ایشیا کپ:قومی کرکٹ کیمپ کا پیرکولاہور میں آغاز

ایشیا کپ کیلیے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا پیر کو لاہور میں آغاز ہوگا،ٹریننگ کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی ایبٹ آباد سے واپسی ہوگئی،مصروف سیزن سے قبل 2 روز آرام کا موقع مل گیا۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کا 15ستمبر کو آغاز ہوگا، ایبٹ آباد میں کنڈیشنگ کیمپ میں ایونٹ کے ممکنہ کھلاڑیوں سمیت 27کرکٹرز شریک ہوئے۔

انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے ان میں سے 18کو تربیتی کیمپ میں طلب کیا ہے، منتخب کرکٹرز میں کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، امام الحق، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں، انہی میں سے حتمی اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا،تربیتی کیمپ پیر کو شروع ہونے کے بعد 10ستمبر تک جاری رہے گا۔

ایبٹ آباد میں آرمی ٹرینرز کے زیر نگرانی مختلف مشقوں میں جسمانی استعداد بہتر بنانے اور پُر فضا مقام پر تفریح کرنے والے قومی کرکٹرز لاہور میں کیمپ کے پہلے روز فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں پچز کی تیاری جاری ہے،لاہور میں ان دنوں سخت گرمی کے پیش نظر دوپہر کو کوئی ٹریننگ سیشن نہ رکھے جانے کا امکان روشن ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم اور پول کی صفائی ہو رہی ہے۔

The post ایشیا کپ کی میزبانی، دبئی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MJoSNO

ایشیاکپ میں بھارتی اسکواڈ کا آج اعلان، کوہلی کو آرام دینے پرغور

نئی دہلی: رواں ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کیلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔

ایشیا کپ کیلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا تاہم انجری سے نجات پانے والے پیسر بھونیشور کمار اور امباتی رائیدو کی واپسی متوقع ہے جب کہ 2 ماہ کے طویل دورئہ انگلینڈ کے بعد کپتان ویرات کوہلی سمیت کچھ اہم پلیئرز کو آرام دیا جا سکتا ہے، ان کی عدم موجودگی میں اس سے پہلے بھی روہت شرما ٹیم کی باگ ڈور سنبھال چکے ہیں۔

اس کے علاوہ پیسر بھونیشور کی واپسی یقینی ہے، اختتامی اوورز میں موثر رہنے والے سدھارتھ کول بھی زیرغور ہیں۔ بھارتی ٹیم سردست انگلینڈ کے دورے پر ہے۔

The post ایشیاکپ میں بھارتی اسکواڈ کا آج اعلان، کوہلی کو آرام دینے پرغور appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C8zOj6

عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی، یونس خان

پشاور: سابق قومی کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کرکٹر یونس خان نے کہا کہ میرے پی سی بی کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے،اگر ایسا نہ ہوتا تو 18 سال انٹرنیشنل کرکٹ کیسے کھیلتا، اگر کرکٹ بورڈ اور میرے تعلقات اچھے نہ ہوتے تو 10 ہزار رنز و دیگر ریکارڈ بھی نہ بن سکتے۔

یونس خان نے کہا کہ بورڈ میں جب بھی اچھے لوگ آتے ہیں تو بہت ساری مثبت تبدیلیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں، امید ہے اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

The post عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی، یونس خان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PqKY4u

مصباح الحق نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول پر سوال اٹھا دیا

 لاہور: مصباح الحق نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول پر سوال اٹھادیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن قبل ازوقت شروع ہونے کا کارکردگی پر اثر پڑے گا۔

فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں سوئی ناردرن گیس کی نمائندگی کیلیے تیار مصباح الحق ٹیم کے پہلے میچ سے قبل پریکٹس کیلیے ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور آئے، اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میراکرکٹ کھیلنے کو دل چاہتا ہے اسی لیے میدان میں واپس آرہا ہوں،ارادہ تو یہی تھا کہ نہ کھیلوں مگر ٹیم کی ضرورت کے باعث واپس آیا ہوں۔

سابق کپتان نے کہا کہ سوئی گیس کے کئی کھلاڑی یواے ای میں ایشیا کپ اور دیگر قومی ذمہ داریوں میں مصروف ہوں گے۔ اس لیے ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر واپس آیا ہوں۔

ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن قبل از وقت شروع ہونے کا کارکردگی پر اثر پڑے گا، سخت گرم موسم میں صرف ایک دن کا وقفہ ہونے کی وجہ سے آ غاز میں کھلاڑی مشکلات کا شکار رہیں گے، وقت سے پہلے میچز کا انعقاد کھلاڑیوں کی انجریز کا سبب بن سکتا ہے۔

مصباح نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے پاکستانی ٹیم متوازن اورنئے لڑکوں کا فٹنس لیول بھی بہت اچھا ہے،قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی کمی نہیں، ایشیا کپ میں کنڈیشنز بھی انجان نہیں ہوںگی، گرین شرٹس مخالفین کیلیے خطرہ بنیں گے۔

ایک سوال پر مصباح نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کو بہت زیادہ سمجھتے ہیں،امید ہے کہ ان کی موجودگی میں پاکستانی کھیلوں کو فائدہ ہوگا۔

The post مصباح الحق نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول پر سوال اٹھا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PUOchy

ویرات کوہلی تیزترین 6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے

نئی دہلی: ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے۔

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 6 ہزار رنز بنانے کا یہ سنگ میل انگلینڈ کیخلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 46 رنز بناتے ہوئے عبور کیا، یہ کوہلی کے کیریئر کی 119ویں اننگز رہی، ان سے قبل سابق کپتان سنیل گاوسکر نے کیریئر کی 117ویں اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے اور ٹنڈولکر نے 120 اننگز میں یہ مرحلہ عبور کیا تھا۔

ٹیسٹ کی تاریخ میں اس مقام کو تیزتر عبور کرنے والوں میں کوہلی کا نمبر9واں رہا، سرڈان بریڈمین68 اننگز میں کارنامہ انجام دیکر نمایاں ترین ہیں۔

The post ویرات کوہلی تیزترین 6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C6Bqd7

اسپرنٹ کنگ یوسین بولٹ کا فٹبال میں ڈیبیو، جلد ہی تھک گئے

گیسفورڈ / آسٹریلیا:  جمیکن اسپرنٹ کنگ یوسین بولٹ کا فٹبال میں ڈیبیو ہوگیا۔

یوسین بولٹ نے جمعے کو امیچر سائیڈ کیخلاف سینٹرل کوسٹ میرینز کی نمائندگی کا موقع ملا، اس دوران فٹنس میں کمی کے سبب وہ جلد تھک گئے اور صرف 20 منٹ تک اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع میسر آیا، سینٹرل کوسٹ میرینز نے پری سیزن وارم اپ میچ میں 6-1 سے فتح سمیٹ لی۔

The post اسپرنٹ کنگ یوسین بولٹ کا فٹبال میں ڈیبیو، جلد ہی تھک گئے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PWtNca

ایشیا کپ میں ٹیم سے بہترین کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں، انضمام الحق

 لاہور:  چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم سے بہترین کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے گرین شرٹس اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، توقع ہے کہ ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی۔

چیف سلیکٹر نے ایک بار پھر سابقہ موقف دہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہوگا، پی سی بی میں تبدیلی سے پاکستان کرکٹ میں مزید بہتری آئے گی، ڈومیسٹک اور گراس روٹ لیول پر سسٹم بہتر ہوں گے۔

The post ایشیا کپ میں ٹیم سے بہترین کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں، انضمام الحق appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C7EXYM

دریائے چناب پر ڈیم، بھارت نے پاکستانی اعتراضات تسلیم کرلیے

 لاہور:  بھارت نے دریائے چناب پر تعمیر لوئرکلنئی اورپکل ڈل پاور ہائوسز پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم کر لیے۔

پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کے2 روزہ باہمی مذاکرات میں پاکستان نے ٹھوس موقف پیش کیا اور لوئر کلنئی اور پکل ڈل پاور ہائوسز پر بھارتی انڈس واٹر کمیشن حکام کے سامنے اعتراضات رکھے۔ بھارتی انڈس واٹرکمیشن کے9 رکنی وفدنے نئی دلی روانگی سے قبل اپنی متعلقہ وزارتوں سے رجوع کے بعد جوائنٹ ڈیکلیئریشن پردستخط کردیے ہیں۔

ڈیکلیریشن پر دستخط تقریب میں بھارتی انڈس واٹرکمشنر پی کے سکسینا اور پاکستانی واٹر کمشنر مہر علی شاہ موجود تھے۔ پاکستانی آبی ماہرین کا 2رکنی وفد رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گا جس کے دوران وہ دونوں متنازع پاور ہائوسز کا معائنہ کرے گا۔

یاد رہے کہ بھارت دریائے چناب پر 1500 میگاواٹ کا پکل ڈل ڈیم اور45 میگاواٹ کا لوئر کلنائی ڈیم بنا رہا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

پاکستان کا موقف ہے کہ دونوں منصوبوں کا ڈیزائن پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پائے جانے والے 1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کا مطالبہ تھا کہ پکل ڈل بجلی گھر کی اونچائی پانچ میٹر کم کی جائے، اور سپل ویز کے گیٹ سطح سمندر سے مزید40 میٹر بلند رکھے جائیں۔

خیال رہے کہ 2013 سے اب تک ان منصوبوں پر مذاکرات کے 7 ادوار ہو چکے ہیں جن میں بھارت پاکستانی حکام کو مطمئن نہیں کر سکا ہے، سندھ طاس معاہد ے کے تحت دونوں ملکوں کا یہ 115 واں اجلاس ہے۔

The post دریائے چناب پر ڈیم، بھارت نے پاکستانی اعتراضات تسلیم کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PpOsEp

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PpOsEp

الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دے دی

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کی سہولت دے دی۔

ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ندیم قاسم نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کی آن لائن رجسٹریشن یکم ستمبر سے15ستمبر رات 12بجے تک کی جائے گی۔ ووٹر ضمنی انتخابات میں اپنے پاسپورٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ندیم قاسم نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کی رجسٹریشن یکم ستمبر سے15ستمبر رات بارہ بجے تک کی جائے گی، رجسٹریشن کے بعد انتخابی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو دی جائیں گی۔

ندیم قاسم نے بتایا کہ صرف رجسٹرڈ ووٹر ہی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، ووٹرز رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم نادرا کی مدد سے کر رہے ہیں، ہم نئے سرے سے سمندر پار پاکستانیوں کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرنے نہیں جا رہے، مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور نائیکوپ رکھنے والے سمندر پار پاکستانی ووٹر رجسٹرڈ ہیں، ووٹرز کو پاس کوڈ جاری کیا جائے گا۔ وہ سمندر پار پاکستانی جن کا تعلق ان حلقوں سے ہے جہاں ضمنی انتخاب منعقد ہونا ہے وہ مورخہ 14اکتوبر کو انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں سمندر پار پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے، ووٹر کی سہولت کیلیے نادرا کی مدد سے ویڈیو بھی تیار کی گئی ہے، سمندر پار پاکستانیوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔ ووٹر ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں کہ کن حلقوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور وہ اپنے حلقوں میں آن لائن ووٹ ڈال سکتے ہیں، ووٹر اپنے پاسپورٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے جس کے مطابق(1) انتخابات کے دن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پولنگ کے اوقات صبح 8 تا شام 5 بجے کے دوران ووٹر اپنا اکائونٹ استعمال کرتے ہوئے Log-in کرے گا اور ’’ووٹ ڈالیے‘‘ کے بٹن کو دبائے گا۔(2) ’’ ووٹ ڈالیے ‘‘ کے بٹن کو د بانے کے بعد مہیاد کردہ Voter Pass اور NICOP نمبر کے ذریعے اپنی متعلق قومی یا صوبائی اسمبلی کے حلقہ نمبر پر کلک کرے گا جس کے بعد الیکٹرانک بیلٹ پیپرسکرین پر نمودار ہوگا، ووٹر اپنی پسند کے امیدوار کے نام کے بٹن کو دبائے گا اور اس کے بعد کنفرم پر کلک کرے گا۔

پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق گزشتہ روز یکم ستمبر بروز جمعہ کی شب 12 بجے سے اگلے پندرہ دنوں تک کیلیے آن لائن اوورسیز رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور ضمنی انتخابات کے متعلقہ الیکٹورل رول میں پہلے سے اندراج شدہ اوور سیز پاکستانی اپنے آپ کو Online Voting کیلیے رجسٹرڈ کروائیں گے۔

انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ووٹر ہونے کی تصدیق کروانے کے لیے اس پتے پر کلک کیا جا سکتا ہے لیکن یہ سسٹم پاکستان میں مقامی وقت کے مطابق شب بارہ بجے سے فعال ہو گا۔ اس سلسلہ میں https://ift.tt/2wW2Pf9 اور www.ecp.gov.pk ویب سائٹس سے مدد لی جا سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن پابند ہے کہ وہ اس پائلٹ پراجیکٹ کو بروئے کار لائے۔ انھوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کو فول پروف بنانے کیلیے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم آئی ووٹنگ کی شفافیت متنازع نہ ہوئی تو اسے نتائج کا حصہ بنائیںگے۔

انھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ صرف پڑھے لکھے تارکین وطن ووٹ ڈال سکیں گے، ہم اس سسٹم کو عام فہم بنا رہے ہیں تاکہ تمام تارکین وطن اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکے، ووٹر کی سہولت کیلیے اہلیتی طریقہ کار اور دیگر شرائط کو اردو اور انگریزی زبان میں درج بالا ویب سائٹس پر جاری کیا جائے گا۔

The post الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MFgSxb

مظفر گڑھ کے لکھ پتی بھکاری کی وڈیو وائرل10 ہزار ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

مظفر گڑھ:  مظفر گڑھ کے علاقے میراں پور کے رہائشی لکھ پتی فقیر شوکت بھکاری عرف سڑکوں کا بادشاہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

شوکت بھکاری ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگتا ہے، اردو کے ساتھ ساتھ انگلش میں بھی گفتگو کرنے والے بھکاری کے اکائونٹ میں 10 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد رقم موجود ہے، وڈیو میں شوکت بھکاری نے 10 ہزار روپے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا۔

بھکاری کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں سے صرف ایک ایک روپے کی بھیک مانگتا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ لوگوں کے پاس ایک روپیہ کھلا موجود نہیں ہوتا اور وہ اسے دس سے بیس روپے کی بھیک دے دیتے ہیں۔

بھکاری کا کہنا ہے کہ وہ گریجویٹ ہے اور نوکری کیلیے متعدد مرتبہ ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس چکر لگا کر تھک گیا اور اس کے بعد اس نے بھیک مانگنے کا کام شروع کیا۔

The post مظفر گڑھ کے لکھ پتی بھکاری کی وڈیو وائرل10 ہزار ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CeSDkS

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MFgSxb

آنکھ مارنا مذہب کی توہین نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے ایک اداکارہ کے آنکھ مارنے پر مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آنکھ مارنے سے مذہب کی توہین کا کوئی پہلو نہیں نکلتا جس پر عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس فروری میں بھارتی ملیالم زبان میں بننے والی فلم اورو آدھار لو کے ایک گانے میں ساتھی اداکار کو آنکھ مارنے والی لڑکی کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔اس ویڈیو میں پریا پرکاش فلم کے گانے مانیکا ملارایا پووی میں ساتھی اداکار روشن عبدالرؤف کو آنکھ مارتی دکھائی دی تھیں، ساتھ ہی وہ دیگر دلفریب ادائیں بھی کرتی دکھائی دی تھیں۔ان کے اسی گانے کے وائرل ہونے کے بعد وہ ایک ہی دن میں اسٹار بن گئی تھیں اور لاکھوں افراد نے انہیں انسٹاگرام پر فالو کیا تھا۔

گانے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش وریئر نے بھارت میں شہرت میں سنی لیونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا اور وہ گوگل پر کچھ دنوں کے لیے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بھی بن گئی تھیں۔ان کے اسی گانے کے بعد ریاست تلنگانہ اور مہاراشٹر کے مسلمانوں نے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے کہ اداکارہ کے عمل اور گانے سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

بعد ازاں مسلمانوں کے گروپ نے اداکارہ اور فلم کی ٹیم کے خلاف بھارت کی سپریم کورٹ میں بھی درخواست دی تھی کہ ان کے عمل سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

The post آنکھ مارنا مذہب کی توہین نہیں، بھارتی سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PSOwgW

مظفر گڑھ کے لکھ پتی بھکاری کی وڈیو وائرل10 ہزار ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

مظفر گڑھ:  مظفر گڑھ کے علاقے میراں پور کے رہائشی لکھ پتی فقیر شوکت بھکاری عرف سڑکوں کا بادشاہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

شوکت بھکاری ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگتا ہے، اردو کے ساتھ ساتھ انگلش میں بھی گفتگو کرنے والے بھکاری کے اکائونٹ میں 10 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد رقم موجود ہے، وڈیو میں شوکت بھکاری نے 10 ہزار روپے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا۔

بھکاری کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں سے صرف ایک ایک روپے کی بھیک مانگتا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ لوگوں کے پاس ایک روپیہ کھلا موجود نہیں ہوتا اور وہ اسے دس سے بیس روپے کی بھیک دے دیتے ہیں۔

بھکاری کا کہنا ہے کہ وہ گریجویٹ ہے اور نوکری کیلیے متعدد مرتبہ ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس چکر لگا کر تھک گیا اور اس کے بعد اس نے بھیک مانگنے کا کام شروع کیا۔

The post مظفر گڑھ کے لکھ پتی بھکاری کی وڈیو وائرل10 ہزار ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CeSDkS

3سالہ ایل ایل بی کا آخری سال، قانون کی ڈگری 5 سالہ تعلیم کے بعد ملے گی، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ ملک بھر میں قانون کی ڈگری (ایل ایل بی) 5 سال کی تعلیم کے بعد جاری کی جائے گی جبکہ ملک کی 11 یونیورسٹیوں کے علاوہ کوئی یونیورسٹی لا کالج کا الحاق کر سکتی ہے نہ کوئی کالج شام کی کلاسز لگا سکتا ہے جب کہ ججز کو لا کالجز میں پڑھانے کی بھی اجازت دے دی گئی۔

سپریم کورٹ نے لا کالجز میں اصلاحات سے متعلق پاکستان بار کونسل کی جانب سے دائر مقدمہ کا مختصر فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ فیصلے کی وجوہ تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔ جمعے کو 3 رکنی بینچ کے رکن فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا، فیصلے میں کہا گیا کہ ملک کی 11 یونیورسٹیوں کے علاوہ کوئی یونیورسٹی لا کالج کا الحاق نہیں کر سکتی، عدالت نے قرار دیا کہ 3 سالہ ایل ایل بی کا یہ آخری سال ہے، 31 دسمبر 2018 کے بعد ایل ایل بی 5 سال کا ہوگا، 5 سالہ ایل ایل بی سالانہ و سمسٹرکی بنیاد پر ہوگا۔

فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ جج لا کالج میں پڑھا سکتا ہے، لا کالجز میں شام کی کلاسز بھی ختم کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے، عدالت نے فیصلے میںکہا ہے کہ شام کی کلاسز کے بارے میں فریقین کا موقف سنا جا سکتا ہے۔ فیصلے میں یونیورسٹیز سے الحاق کا فیصلہ اور لا گریجویٹ کیلیے انٹری ٹیسٹ ایچ ای سی لے گا، ایچ ای سی اور پاکستان بارکونسل کالجزکی کارکردگی اور معیارکے حوالے سے 6 ہفتوں میں عمل مکمل کرکے رپورٹ دے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان بارکونسل سے منظوری نہ لینے والے کالج معطل سمجھے جائیں گے، پاکستان بار کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے متاثرہ فریقین براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کریں، سپریم کورٹ متاثرہ فریق سن کر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا کہے گا،کسی کو حکم امتناع نہیں ملے گا، عدالت نے قراردیا کہ پاکستان بارکونسل عدالت کی جانب سے تعلیمی معیار کے اسٹینڈرڈ کا اطلاق یقینی بنائے گی اور اس ضمن میں ایک اتھارٹی قائم کی جائے گی جو تمام امور کی نگرانی کرے گی۔

سپریم کورٹ نے سی ایس ایس میں کوٹا سسٹم کے خلاف کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر حکومت سندھ کو5 ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا اور آج ہی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے اپنے جوابات جمع کرا دیے ہیں، درخواست گزار طلبہ نے موقف اپنایا کہ تیسری بار سندھ کا جواب نہ آنے کی وجہ سے سماعت ملتوی ہو رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل کالج میں 9 سوسے زائد تقرریوںکے حوالے سے از خود نوٹس کیس نمٹادیا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ معاملہ اب وزارت کیڈ نے دیکھنا ہے، خالی اسامیوں پر تقرریاں میرٹ پرکی جائیں، چیف جسٹس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری اسپتالوںکی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے کیس 4 ستمبر کو سماعت کیلیے مقررکردیا ہے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، وفاقی سیکریٹری برائے کیڈ، سیکریٹری قانون و انصاف، سیکریٹری قومی ہیلتھ سروسز، چیف کمشنر اسلام باد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

The post 3سالہ ایل ایل بی کا آخری سال، قانون کی ڈگری 5 سالہ تعلیم کے بعد ملے گی، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2otDuSE

جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا آج حلف اٹھائیں گی

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کی سینئر جج جسٹس طاہرہ صفدر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا آج حلف اٹھائیں گی۔

طاہرہ صفدر کو ملکی تاریخ میں پہلی بار ہائیکورٹ کی چیف جسٹس تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا، اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی تھے جو گزشتہ روز 31 اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔

جسٹس سید طاہرہ صفدر 5اکتوبر1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ وہ سید امتیاز حسین باقری حنفی کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے 1980میں لا کالج کوئٹہ سے ڈگری حاصل کی اور 1982میں پہلی خاتون سول جج بنیں، طاہرہ صفدر بلوچستان یونیورسٹی سے اردو ادب میں بھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں، وہ 1987ء میں سینئر سول جج،1991ء میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 1996ء میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر ہوئیں۔

اس سے قبل بلوچستان کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے بیرون ملک دورے کے موقع پر جسٹس طاہرہ صفدر، ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔

The post جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا آج حلف اٹھائیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ci1eTV

صدارتی الیکشن؛ پیپلزپارٹی کا آج وزیراعلیٰ ہائوس میں مشاورتی اجلاس طلب

 کراچی:  پیپلزپارٹی نے ملک میں4ستمبرکوہونے والے صدارتی الیکشن کے بارے میں حکمت عملی طے کرنے کے لیے آج (ہفتے کو) شام وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار بیرسٹراعتزازاحسن بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے حکمراں جماعت تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی، اپوزیشن کی مختلف جماعتوں نے جے یو آئی (ف)کے مولانا فضل الرحمن اور پیپلزپارٹی نے اعتزازاحسن کو اپنا امیدوار نامزدکیاہے۔

مولانا فضل الرحمن کی کوشش ہے کہ کسی طرح پیپلزپارٹی اس بات پر آمادہ ہوجائے کہ وہ ان کے حق میں اپنے صدارتی امیدوارکودست بردار کرادے ، اس ضمن میں انھوں نے چند روز قبل سابق صدر آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات بھی کی تھی اورسابق صدر نے انھیں یقین دلایا تھا کہ اس معاملے پر پارٹی سے مشاورت کی جائے گی تاہم موجود ہ صورت حال میں اب اس بات کا امکان کم ہی نظر آتا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے حق میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرادے۔

سابق صدر نے جمعے کو بینکنگ کورٹ میں اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کے سلسلے میں پیشی کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھراپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ صدارتی الیکشن میں پی پی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کامیابی حاصل کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف منسٹرہائوس میں ہونے والے اجلاس میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے تمامتر صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

The post صدارتی الیکشن؛ پیپلزپارٹی کا آج وزیراعلیٰ ہائوس میں مشاورتی اجلاس طلب appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ouhQhk

وزیراعظم ہاؤس کی 35 گاڑیوں کی نیلامی کا حکم

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر 35 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔

نیلامی کے لیے پیش گاڑیوں میں8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4 جدید مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ دیگر گاڑیوں میں 16ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، ایک ہنڈا اور ایک ایچ ٹی وی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق باقی گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے کنٹرول میں ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

The post وزیراعظم ہاؤس کی 35 گاڑیوں کی نیلامی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NFTIn3

3سالہ ایل ایل بی کا آخری سال، قانون کی ڈگری 5 سالہ تعلیم کے بعد ملے گی، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ ملک بھر میں قانون کی ڈگری (ایل ایل بی) 5 سال کی تعلیم کے بعد جاری کی جائے گی جبکہ ملک کی 11 یونیورسٹیوں کے علاوہ کوئی یونیورسٹی لا کالج کا الحاق کر سکتی ہے نہ کوئی کالج شام کی کلاسز لگا سکتا ہے جب کہ ججز کو لا کالجز میں پڑھانے کی بھی اجازت دے دی گئی۔

سپریم کورٹ نے لا کالجز میں اصلاحات سے متعلق پاکستان بار کونسل کی جانب سے دائر مقدمہ کا مختصر فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ فیصلے کی وجوہ تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔ جمعے کو 3 رکنی بینچ کے رکن فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا، فیصلے میں کہا گیا کہ ملک کی 11 یونیورسٹیوں کے علاوہ کوئی یونیورسٹی لا کالج کا الحاق نہیں کر سکتی، عدالت نے قرار دیا کہ 3 سالہ ایل ایل بی کا یہ آخری سال ہے، 31 دسمبر 2018 کے بعد ایل ایل بی 5 سال کا ہوگا، 5 سالہ ایل ایل بی سالانہ و سمسٹرکی بنیاد پر ہوگا۔

فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ جج لا کالج میں پڑھا سکتا ہے، لا کالجز میں شام کی کلاسز بھی ختم کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے، عدالت نے فیصلے میںکہا ہے کہ شام کی کلاسز کے بارے میں فریقین کا موقف سنا جا سکتا ہے۔ فیصلے میں یونیورسٹیز سے الحاق کا فیصلہ اور لا گریجویٹ کیلیے انٹری ٹیسٹ ایچ ای سی لے گا، ایچ ای سی اور پاکستان بارکونسل کالجزکی کارکردگی اور معیارکے حوالے سے 6 ہفتوں میں عمل مکمل کرکے رپورٹ دے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان بارکونسل سے منظوری نہ لینے والے کالج معطل سمجھے جائیں گے، پاکستان بار کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے متاثرہ فریقین براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کریں، سپریم کورٹ متاثرہ فریق سن کر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا کہے گا،کسی کو حکم امتناع نہیں ملے گا، عدالت نے قراردیا کہ پاکستان بارکونسل عدالت کی جانب سے تعلیمی معیار کے اسٹینڈرڈ کا اطلاق یقینی بنائے گی اور اس ضمن میں ایک اتھارٹی قائم کی جائے گی جو تمام امور کی نگرانی کرے گی۔

سپریم کورٹ نے سی ایس ایس میں کوٹا سسٹم کے خلاف کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر حکومت سندھ کو5 ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا اور آج ہی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے اپنے جوابات جمع کرا دیے ہیں، درخواست گزار طلبہ نے موقف اپنایا کہ تیسری بار سندھ کا جواب نہ آنے کی وجہ سے سماعت ملتوی ہو رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل کالج میں 9 سوسے زائد تقرریوںکے حوالے سے از خود نوٹس کیس نمٹادیا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ معاملہ اب وزارت کیڈ نے دیکھنا ہے، خالی اسامیوں پر تقرریاں میرٹ پرکی جائیں، چیف جسٹس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری اسپتالوںکی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے کیس 4 ستمبر کو سماعت کیلیے مقررکردیا ہے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، وفاقی سیکریٹری برائے کیڈ، سیکریٹری قانون و انصاف، سیکریٹری قومی ہیلتھ سروسز، چیف کمشنر اسلام باد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

The post 3سالہ ایل ایل بی کا آخری سال، قانون کی ڈگری 5 سالہ تعلیم کے بعد ملے گی، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2otDuSE

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...