نئی دہلی: رواں ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کیلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔
ایشیا کپ کیلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا تاہم انجری سے نجات پانے والے پیسر بھونیشور کمار اور امباتی رائیدو کی واپسی متوقع ہے جب کہ 2 ماہ کے طویل دورئہ انگلینڈ کے بعد کپتان ویرات کوہلی سمیت کچھ اہم پلیئرز کو آرام دیا جا سکتا ہے، ان کی عدم موجودگی میں اس سے پہلے بھی روہت شرما ٹیم کی باگ ڈور سنبھال چکے ہیں۔
اس کے علاوہ پیسر بھونیشور کی واپسی یقینی ہے، اختتامی اوورز میں موثر رہنے والے سدھارتھ کول بھی زیرغور ہیں۔ بھارتی ٹیم سردست انگلینڈ کے دورے پر ہے۔
The post ایشیاکپ میں بھارتی اسکواڈ کا آج اعلان، کوہلی کو آرام دینے پرغور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C8zOj6
No comments:
Post a Comment