Urdu news

Friday, 31 August 2018

شہری تشدد کیس؛ عمران شاہ کو بھی سرعام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے، چیف جسٹس

 کراچی: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عزت کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا، عمران شاہ کو بھی سرعام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عمران علی شاہ تشدد از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے عمران شاہ کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ نے کیا سوچ کر شہری کو تھیٹر مارا، کوئی جانور کو بھی اس طرح نہیں مارتا، یہ ناقابل معافی جرم ہے، ہم نہیں چھوڑیں گے، آپ عوام کے نمائندے ہیں تو اس طرح تشدد کریں گے، میں باہر آتا ہوں، مجھے مار کر دکھائیں۔ جس پر عمران علی شاہ نے اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا کہ سوری سر، میں شرمندہ ہوں۔

چیف جسٹس نے عمران شاہ سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ کیا سوری، میں نے بچپن میں ملازم کو بیلٹ سے مارا تھا، میرے والد نے بھی مجھے دو بار سبق سکھانے کے لیے مارا تھا۔

چیف جسٹس نے تشدد کا نشانہ بننے والے داؤد چوہان سے استفسار کیا کہ عزت کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا، آپ معاوضہ لے کر بیٹھ گئے، آپ نے کیوں معاف کیا، جس پر داؤد چوہان نے کہا کہ نامزد گورنر میرے گھر پر چل کر آئے۔

چیف جسٹس نے عمران شاہ سے استفسار کیا کہ آپ نے کتنے تھپٹر مارے تھے، عمران شاہ نے بتایا کہ 4 تھپٹر مارے تھے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو بھی سر عام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے۔

The post شہری تشدد کیس؛ عمران شاہ کو بھی سرعام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PoNFn3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...