اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تنخوادر ملازمین و انفرادی ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے گزشتہ روز (جمعہ) باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار ملازمین اور انفرادی ٹیکس دہندگان ای پورٹل کے ذریعے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے 31 اگست کے بجائے اب 30 ستمبر تک جمع کرواسکیں گے۔
اس کے علاوہ ٹیکس دہندگان اپنی فائنل ٹیکس اسٹیٹمنٹس بھی 30 ستمبر تک جمع کرواسکیں گے۔
The post انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NCU4dV
No comments:
Post a Comment