Urdu news

Friday, 31 August 2018

برطانوی وزیراعظم کے قتل کی منصوبہ بندی پر داعش کے رکن کو عمر قید

 لندن: برطانیہ کی ایک عدالت نے وزیراعظم تھریسامے کے قتل کی منصوبہ بندی کے جرم میں داعش کے دہشت گرد کو 30 سال قید کی سزا سنادی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی مقامی عدالت نے وزیر اعظم تھریسامے کے قتل کی منصوبہ بندی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 21 سالہ نعیم زکریا  کو عمر قید کا حکم سنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم پرخود کش حملے کی کوشش کا منصوبہ بے نقاب

دوران تفتیش مجرم نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اسے ایک پولیس اہلکار کی مدد حاصل تھی اور وہ ممکنہ طور پر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع وزیراعظم ہاؤس پر سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر تھریسامے کو چاقو یا پھر گولی سے مارنے کی منصوبہ بندی بناچکے تھے۔

فیصلہ سنانے والے جج چارلس ہیڈون نے کہا کہ ’نعیم اپنی ذات میں انتہائی خطرناک شخص ہے، نعیم زکریا کو گزشتہ سال نومبر میں گرفتار کرکے اس پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

The post برطانوی وزیراعظم کے قتل کی منصوبہ بندی پر داعش کے رکن کو عمر قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wzje62

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...