Urdu news

Friday, 31 August 2018

ویرات کوہلی تیزترین 6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے

نئی دہلی: ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے۔

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 6 ہزار رنز بنانے کا یہ سنگ میل انگلینڈ کیخلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 46 رنز بناتے ہوئے عبور کیا، یہ کوہلی کے کیریئر کی 119ویں اننگز رہی، ان سے قبل سابق کپتان سنیل گاوسکر نے کیریئر کی 117ویں اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے اور ٹنڈولکر نے 120 اننگز میں یہ مرحلہ عبور کیا تھا۔

ٹیسٹ کی تاریخ میں اس مقام کو تیزتر عبور کرنے والوں میں کوہلی کا نمبر9واں رہا، سرڈان بریڈمین68 اننگز میں کارنامہ انجام دیکر نمایاں ترین ہیں۔

The post ویرات کوہلی تیزترین 6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C6Bqd7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...